نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    غزل برائے اصلاح - زبیر صدیقی

    مجھے تو یہی صورت زیادہ بھا رہی ہے۔ الفاظ و تراکیب ایک سے زیادہ دفعہ استعمال کرنا کوئی عیب تو نہیں۔ :)
  2. محمد تابش صدیقی

    غزل برائے اصلاح - زبیر صدیقی

    بہت خوب خوش آمدید
  3. محمد تابش صدیقی

    محفلی کافر سے ملاقات

    غلطی مجھ سے ہوئی۔ میں اسے فوجیوں سے زیادتی پڑھ گیا۔ :)
  4. محمد تابش صدیقی

    محفلی کافر سے ملاقات

    مطلب تو وہی ہوا۔ :)
  5. محمد تابش صدیقی

    محفلی کافر سے ملاقات

    غالباً ان میں سے اکثر فوجیوں ہی کی ملکیت میں ہیں۔
  6. محمد تابش صدیقی

    محفلی کافر سے ملاقات

    نئی چھاؤنیاں بنانا تو ناممکن نہیں۔ البتہ پرانی چھوڑنا ناممکن ہے۔ :)
  7. محمد تابش صدیقی

    نعیم صدیقی نعت: حضورؐ! جانبِ نوعِ بشر، بس ایک نظر ٭ نعیم صدیقیؒ

    حضورؐ! جانبِ نوعِ بشر، بس ایک نظر ہزار مرہمِ قلب و جگر، بس ایک نظر سجا کے پلکوں کی جھالر سے آنکھ کی کشتی میں نذر کرنے کو لایا گہر، بس ایک نظر ہم آنجنابؐ کے قدموں کی دھول، پیارے رسولؐ! ہمِیں سے ابھریں گے شمس و قمر! بس ایک نظر تمام وادیِ تاریخ ہے لہو ہی لہو پڑے ہیں بکھرے شہیدوں کے سر، بس ایک...
  8. محمد تابش صدیقی

    نعیم صدیقی نعت: ترا جادوئے تکلم کہ گھٹائیں جھوم جائیں ٭ نعیم صدیقیؒ

    ترا جادوئے تکلم کہ گھٹائیں جھوم جائیں ترا فیضِ یک تبسم کہ فضائیں جگمگائیں ترے خُلق سے گلوں میں ہے تمام رنگ و نکہت مہ و مہر اپنی شمعیں ترے نور سے جلائیں تو اٹھے بہ صبح گاہی تو کھلے افق کا چہرہ تو گرے بہ سجدۂ شب تو ستارے مسکرائیں کہاں دلنواز تجھ سا، کہاں چاره ساز تجھ سا کسے کربِ جاں بتائیں؟ کسے...
  9. محمد تابش صدیقی

    سہ ماہی مجلہ "اردو محفل" آن لائن پیش کردیا گیا ہے

    بہت عمدہ۔ یہ یقیناً اردو محفل کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ جس کے لیے سب سے پہلے میں خراجِ تحسین پیش کروں گا محمداحمد بھائی کو، کہ جنھوں نے اس خوبصورت مجلے کا خواب دیکھا۔ اور پھر سب سے زیادہ مبارکباد اور داد کے مستحق محمد خلیل الرحمٰن بھائی ہیں، کہ جنھوں نے اس خواب میں رنگ بھرنے کے لیے...
  10. محمد تابش صدیقی

    غزل: سمجھتے ہیں مگر سمجھائیں یہ اسرار کیسے ٭ جلیل عالیؔ

    سمجھتے ہیں مگر سمجھائیں یہ اسرار کیسے کہ اپنے راستے ہونے لگے ہموار کیسے جہاں مضبوط بیڑے بھی نہ بچ پائیں بھنور سے شکستہ ناؤ کر جاتی ہے دریا پار کیسے خبر کس کو کرشمہ ہے دوا کا یا دعا کا دنوں میں دُور اپنے ہو گئے آزار کیسے کبھی سرگوشیاں اندر کی سن پائیں تو جانیں کہ آنکھیں دیکھ سکتی ہیں پسِ...
  11. محمد تابش صدیقی

    نعیم صدیقی نعت: زوال یافتہ ہیں ہم بہت گناہی ہیں ٭ نعیم صدیقیؒ

    مختصر تعارف یہاں موجود ہے۔ ان سے تعلق یہی ہے کہ مولانا مودودیؒ کے ساتھیوں میں سے تھے۔ اچھے ادیب اور شاعر تھے۔ ان کی سیرت کی کتاب محسنِ انسانیتﷺ سیرت پر چند بہترین کتب میں سے ایک ہے۔ "نور کی ندیاں رواں" ان کا نعتیہ مجموعۂ کلام ہے۔ میرے پاس ہارڈ کاپی ہے۔ جہاں سے امیج ٹو ٹیکسٹ کی سہولت استعمال کرتے...
  12. محمد تابش صدیقی

    نعیم صدیقی نعت: زوال یافتہ ہیں ہم بہت گناہی ہیں ٭ نعیم صدیقیؒ

    زوال یافتہ ہیں ہم بہت گناہی ہیں الٰہی! پھر بھی تو عشاقِ مصطفیٰؐ ہی ہیں مدینہ دور، نظر ناصبور، جسم ہے چور ہنوز نالے ہمارے تو نارسا ہی ہیں نظامِ کفر میں رہنا نہیں قبول ہمیں درود خواں ہی نہیں، عشق کے سپاہی ہیں ہزاروں وہ کہ اذیت کی بھٹیوں میں تپیں ہزاروں وہ کہ جو ہجرت کی رہ کے راہی ہیں یہ کالے...
  13. محمد تابش صدیقی

    اقبال (مستری) کا کلام

    یہی سبق دیتا ہے ہمیں ہر شام کا سورج اقبال مغرب کی طرف جاؤ گے تو ڈوب جاؤ گے
  14. محمد تابش صدیقی

    مبارکباد محمد عدنان نقیبی بھائی کو 18000 مراسلے مبارک ہوں

    بہت مبارک ہو عدنان بھائی۔ عمران بھائی کے مراسلوں میں بھی دو یا تین ہزار مراسلے آپ کے مراسلوں کی بدولت ہی ہوں گے۔
  15. محمد تابش صدیقی

    نعیم صدیقی نعت: دربارِ پُر انوار میں سرکارِؐ معلّیٰ ٭ نعیم صدیقیؒ

    دربارِ پُر انوار میں سرکارِؐ معلّیٰ ہونٹوں پہ تبسّم ہے تو سیما ہے مجلّیٰ اس پر ترے سجدوں کے نشاں لمعہ فگن ہیں برتر ہے، ترا تختِ شہانہ سے مصلّیٰ احمدؐ ہے سو احمدؐ ہے، احد ہے سو احد ہے اس حد سے قدم آگے نہ رکھنا کبھی کلّا کس شان سے چمکا ہے ترے حسن کا خورشید ہر ذره مرے دل کا ہوا ہے متجلّیٰ تیرے...
  16. محمد تابش صدیقی

    نعیم صدیقی نعت: ہم کہتے ہیں حالِ زار کم کم ٭ نعیم صدیقیؒ

    ہم کہتے ہیں حالِ زار کم کم جی جان کو ہے قرار کم کم طیبہ کے چمن کی رہ نہیں تھی جس رہ میں چبھے ہیں خار کم کم سینے کی وہی ہے آنچ دھیمی مژگاں سے وہی پھوار کم کم قربت کا وہی بڑھا بڑھا شوق فرقت کی وہی سہار کم کم امت پہ تری پڑا عجب وقت تعداد بہت، رفتار کم کم تجھ سے جو ملا جنونِ ایماں دانش پہ ہے اب...
  17. محمد تابش صدیقی

    بنگلہ دیش کا دورۂ پاکستان

    نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی شاندار ہیٹرک کی بدولت بنگلہ دیش دوسری اننگ میں 126 پر 6 آؤٹ۔ ابھی پاکستان کی 86 رنز کی برتری باقی ہے۔
  18. محمد تابش صدیقی

    نعیم صدیقی نعت: ہوس پرست وہ حیوان تھا کبھی، جس کو ٭ نعیم صدیقیؒ

    ہوس پرست وہ حیوان تھا کبھی، جس کو شعورِ عظمتِ انساں عطا کیا تو نے کنارۂ یمِ عصیاں پہ تھے قدم میرے ستارۂ سرِ مژگاں عطا کیا تو نے جہانِ خاک میں چھانی گئی ہے خاک بہت جہانِ قلب کا عرفاں عطا کیا تو نے نشانِ اوّلِ دیں ہے محبتِ انساں سراغِ جادۂ یزداں عطا کیا تو نے بیاں کے روپ میں قرآن تجھ پہ اترا...
  19. محمد تابش صدیقی

    شعر کی تصحیح۔

    ہوتا قسمت میں اپنی مقامِ وصال
  20. محمد تابش صدیقی

    نعیم صدیقی نعت: تحریکِ عشق پھر سے اٹھانے کو آئیے ٭ نعیم صدیقیؒ

    تحریکِ عشق پھر سے اٹھانے کو آئیے حسنِ ازل کا جلوہ دکھانے کو آئیے خونخوار قوتوں نے لگائے دلوں پہ زخم اب مرہمِ نگاه لگانے کو آئیے آفات کا ہجوم ہے تاریک رات میں آیات کے چراغ جلانے کو آئیے الجھی ہوئی خرد کے سلاسل کو کاٹیے سینے سے میرے بوجھ ہٹانے کو آئیے اپنا وجود گم کیے پھرتا ہوں در بدر میں کیا...
Top