نتائج تلاش

  1. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    زخم بھی لگاتے ہو پھول بھی کھلاتے ہو کتنے کام لیتے ہو ایک مسکرانے سے نصرت صدیقی
  2. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    خرید لاتی ہوں خود جا کے درد کے ساماں عجیب گھر ہے مِرا، درد کی دُکاں جیسا صوفیہ بیدار
  3. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    چھو کے درِ دل کو پلٹ آتا ہے واپس اک وہمِ محبت ہے کہ گویا نہیں جاتا صوفیہ بیدار
  4. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    ضرورت کی بہت چیزیں ہیں گھر میں میں ان کے ساتھ میں رکھی ہوئی ہوں صوفیہ بیدار
  5. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    بس اک جیون میں سلجھاتی میں کیسے یہ الجھن عمر میں مجھ سے بڑی تھی صوفیہ بیدار
  6. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    بات محبت کی مٹھاس کی ہے، جو چینی میں نہیں پائی جاتی، اسی بات کو کسی سانولی نےشعر میں یوں بیان کیا ہے جو تجھ کو چائے کی پیالی میں مل نہیں سکتا وہی مٹھاس ہوں، اس بات کا خیال رہے
  7. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    آؤ، چپ کی زبان میں ناصر اتنی باتیں کریں کہ تھک جائیں ناصر کاظمی
  8. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    سنا ہے رات بھر برسا ہے بادل مگر وہ شہر جو پیاسا رہا ہے ناصر کاظمی
  9. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    میں آپ ہی کا تو مسلہ ہوں مجھ کو سوچیئے کہ میرا حل نکلے سرور بن مظفر
  10. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    بہت پسند ہے مجھے چائے ہو مگر سانولی تم سی سرور بن مظفر
  11. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    چند امیدیں نچوڑی تھیں تو آہیں ٹپکیں دل کو پگھلائیں تو ہو سکتا ہے سانسیں نکلیں گلزار
  12. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    صرف اتنا کرم کیا کیجے آپ کو جتنا راس ہوتا ہے گلزار
  13. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    بلاوا میں نے ساری عمر کسی مندر میں قدم نہیں رکھا لیکن جب سے تیری دعا میں میرا نام شریک ہوا ہے تیرے ہونٹوں کی جنبش پر میرے اندر کی اداسی کے اجلے تن میں گھنٹیاں بجتی رہتی ہیں پروین شاکر
  14. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    کنگن بیلے کا اس نے میرے ہاتھ میں باندھا اجلا کنگن بیلے کا پہلے پیار سے تھامی کلائی بعد اس کے ہولے ہولے پہنایا گہنا پھولوں کا پھر جھک کر ہاتھ کو چوم لیا پھول تو آخر پھول ہی تھے مرجھا ہی گئے لیکن میری راتیں ان کی خوشبو سے اب تک روشن ہیں بانہوں پر وہ لمس ابھی تک تازہ ہے (اک صنوبر پر اِک چاند...
  15. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    نئی آنکھ کا پرانا خواب آتش دان کے پاس گلابی حِدت کے ہالے میں سمٹ کر تجھ سے باتیں کرتے ہوئے کبھی کبھی تو ایسا لگا ہے جیسے اوس میں بھیگی گھاس پہ اس کے بازو تھامے ہوئے میں پھر نیند میں چلنے لگی ہوں پروین شاکر
  16. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    پرِزم پانی کے اک قطرے میں جب سورج اترے رنگوں کی تصویر بنے دھنک کی ساتوں قوسیں اپنی بانہیں یوں پھیلائیں قطرے کے ننھے سے بدن میں رنگوں کی دنیا کھِنچ آئے میرا بھی اِک سورج ہے جو میرا تَن چھو کر مجھ میں قوسِ قزح کے پھول اگائے ذرا بھی اس نے زاویہ بدلا اور میں ہو گئی پانی کا اِک سادہ قطرہ بے منظر،...
  17. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    اپدیش جگمگ جگمگ کرتی آنکھیں ہیرے جیسے گال جادو ہے ہونٹوں میں اس کے بجلی جیسی چال اس کی حنائی مٹھی میں ہے عطر بھرا رومال جس کی مہک سے شہر بنا ہے خوشبوؤں کا جال جو اس سارے جگ میں نہیں ہے اس کی چاہ میں مرنا یہ تو پاگل پن ہے لوگو، ایسا کبھی نہ کرنا منیر نیازی
  18. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    آتما کا روگ شراپ دے کے جا چکے ہیں سخت دل مہاتما سمے کی قید گاہ میں بھٹک رہی ہے آتما کہیں سلونے شیام ہیں نہ گوپیوں کا پھاگ ہے نہ پائلوں کا شور ہے نہ بانسری کا راگ ہے بس ان اکیلی رادھِکا ہے اور دکھ کی آگ ہے ڈراؤنی صداؤں سے بھری ہیں رات کی گپھائیں اداس ہو کے سن رہی ہیں دیوتاؤں کی کتھائیں بہت...
  19. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    حقیقت نہ تُو حقیقت ہے اور نہ میں ہوں نہ تیری مری وفا کے قصے نہ برکھا رُت کی سیاہ راتوں میں راستہ بھول کر بھٹکتی ہوئی سجل ناریوں کے جھرمٹ نہ اجڑے نگروں میں خاک اڑاتے فسردہ دل پریمیوں کے نوحے اگر حقیقت ہے کچھ تو یہ ایک ہوا کا جھونکا جو ابتدا سے سفر میں ہے اور جو انتہا تک سفر میں رہے گا منیر نیازی
  20. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    تُو وہاں، جس جگہ پر صدا سو گئی ہے ہر اک سمت اونچے درختوں کے جھنڈ ان گنت سانس روکے ہوئے کھڑے ہیں جہاں ابر آلود شام اڑتے لمحوں کو روکے ابد بن گئی ہے وہاں عشق پیچاں کی بیلوں میں لِپٹا ہوا اک مکاں ہو اگر میں کبھی راہ چلتے ہوئے اس مکاں کے دریچوں کے نیچے سے گزروں تو اپنی نگاہوں میں اک آنے والے مسافر کی...
Top