نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اقبال عظیم غزل: آنکھوں سے اور دل سے خوشی چھین لی گئی

    تابش بھائی ، یہ صورتحال اتنی شاذ نہیں کہ جتنا عام طور پرسمجھا جاتا ہے ۔ شاعر اپنے کچھ اشعار میں معمولی ردوبدل کرتے رہتے ہیں ۔ اور بعض اوقات کسی پرانی غزل میں ایک آدھ اشعار کا اضافہ بھی کردیتے ہیں یا یوں کہئے کہ کبھی کسی پرانی غزل کو پڑھتے ہوئے اس زمین میں ایک آدھ شعر اور ہوجاتا ہے۔ سو اگر کسی...
  2. ظہیراحمدظہیر

    اقبال عظیم غزل: آنکھوں سے اور دل سے خوشی چھین لی گئی

    بہت خوبصورت اشعار ہیں! جلووں سے فیض یاب ہیں اربابِ کم نظر دیدہ وروں سے دیده وری چھین لی گئی کتنے چراغ نور سے محروم ہو گئے جب سے ہماری خوش نظری چھین لی گئی شکوه مرا مزاج ، نہ ماتم مری سرشت ہر چند مجھ سے خنده لبی چھین لی گئی بہت اعلیٰ !! کیا بات ہے اقبال عظیم کی!
  3. ظہیراحمدظہیر

    جانتا ہوں کہ جوش بہتر ہے

    اعجاز بھائی ، اس مصرع میں خط کے طوئے کو مشدّد پڑھیں یا غیر مشدّد ، دونوں ہی صورتوں میں مصرع خارج از وزن رہے گا ۔ مسئلہ تو دراصل "رقم" کے ساتھ ہے ۔ رقم کا وزن فعو ہے ۔ کاشف کے مصرع کا وزن فاعلاتن مفاعلن مفاعلن (طوئے مشّدد) اور فاعلاتن فعلاتن مفاعلن (طوئے غیر مشدّد) بن رہا ہے ۔ خط کی اضافی...
  4. ظہیراحمدظہیر

    خوش آمدید! بارِ خاطر نہ ہو تو کچھ عطا کیجئے اجمل نذیر صاحب!

    خوش آمدید! بارِ خاطر نہ ہو تو کچھ عطا کیجئے اجمل نذیر صاحب!
  5. ظہیراحمدظہیر

    کیا مُقدمہ چلے عدالت میں!

    فرقان بھائی، آپ نے ناحق اتنی زحمت کی۔ یہاں غلطی شاعر ہی کی نکلنی تھی۔ اور وہ اس لئے کہ لفظ "مقدمہ" اس غزل کے مطلع میں سرے سے استعمال ہو ہی نہیں سکتا۔ عروضی طور پر یہ لفظ مطلع میں فٹ کرنا ممکن ہی نہیں ہے ۔:)
  6. ظہیراحمدظہیر

    کیا مُقدمہ چلے عدالت میں!

    فرقان بھائی ، یہ مصرع اب بھی وزن سے خارج ہے ۔ لیکن اس میں آپ کا نہیں شاعر کا قصور ہے ۔ مقدمہ کا درست وزن مفاعلن ہے یعنی اس میں دال مشدد ہے ۔ جبکہ غزل کی بحر میں یہاں فعولن کا مقام ہے ۔ :)
  7. ظہیراحمدظہیر

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کتنے پروانے جلے راز یہ پانے کے لئے شمع جلنے کے لئے ہے کہ جلانے کے لئے (نامعلوم)
  8. ظہیراحمدظہیر

    کیا مُقدمہ چلے عدالت میں!

    فرقان بھائی ، اچھا انتخاب ہے! اچھی غزل ہے! لیکن مطلع کا مصرعِ اول اچھا خاصا خارج الوزن ہے ۔ بلکہ سرے سے کسی بحر ہی میں نہیں ہے۔ اسے دیکھ لیجئے ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    اقبال عظیم غزل: بالاہتمام ظلم کی تجدید کی گئی

    تمام اشعار ہی لاجواب ہیں !!! بہت اچھا انتخاب ہے تابش بھائی ! گھر کے چراغ اور بھی بے نور ہو گئے اس درجہ خاطرِ مہ و خورشید کی گئی واہ! کیا بات ہے !
  10. ظہیراحمدظہیر

    مصطفیٰ زیدی کوہِ ندا ۔ مصطفیٰ زیدی

    بہت اچھا پڑھا ہے فرخ بھائی ! لطف آیا سن کر ! ماشاء اللہ، آپ کی آواز بھی خاصی ریڈیو جینک ہے ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    آپ کو اجلا دکھے کالا دکھے ۔۔۔ فرحت علی خاں

    الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں سائرہ بہن ۔ باری تعالی کا فضل ہے ۔ اللہ کریم آپ سب احباب کو اپنی امان میں رکھے ، ہر بلا سے بچائے اور صحت و تندرستی قائم رکھے ۔ آمین عموماً کام اورگھربارکی مصروفیات میں ہی الجھا رہتا ہوں ۔ محفل میں تو دور ہی دور سے اکثر جھانک لیتا ہوں لیکن لاگ ان ہوکر کچھ لکھنے...
  12. ظہیراحمدظہیر

    اقبال عظیم غزل: غم تو ہے لیکن غمِ پیہم نہیں ہے، کم سے کم

    میں اپنے "ذخائر" میں چیک کرتا ہوں تابش بھائی ۔ شاید میں نے یہ غزل اقبال عظیم ہی کی آواز میں سنی ہو ۔ ویسے "وہ" کے ساتھ تو مصرع کی کوئی تک نہیں بنتی۔ بعض اوقات کتاب میں بھی غلطی رہ جاتی ہے پروف ریڈنگ سے ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    اقبال عظیم غزل: غم تو ہے لیکن غمِ پیہم نہیں ہے، کم سے کم

    بہت خوبصورت! کیا اچھے اشعار ہیں ! کیا بات ہے اقبال عظیم کی! وہ سرِ راہے سہی ، رسماً سہی ، پرسش تو کی یہ بھی کیا کم ہے کہ وہ برہم نہیں ہے،کم سے کم تابش بھائی یہ شعر میں نے یوں پڑھا ہوا یا سنا ہوا ہے ۔ وقت ملے تو دیکھئے گا ۔ ہاں سرِ راہے سہی ، رسماً سہی ، پرسش تو کی یہ بھی کیا کم ہے کہ وہ...
  14. ظہیراحمدظہیر

    آپ کو اجلا دکھے کالا دکھے ۔۔۔ فرحت علی خاں

    لگتا ہے کہ "دِکھنا" اور اس کے مشتقات کا استعمال اب عام ہوتا جارہا ہے ۔ لیکن سچی بات یہ ہے کہ میرے تو حلق سے نہیں اترتا یہ لفظ ۔ بلکہ اترتا کہ بجائے نکلتا کہئے۔ :)
  15. ظہیراحمدظہیر

    اقبال عظیم غزل: خود فریبی کو، ستم ہے، آرزو کہتے ہیں لوگ

    ہم کو دل جوئی میں بھی ہے پردہ داری کا خیال اور دل آزاری کی باتیں روبرو کہتے ہیں لوگ واہ! بہت خوب! کیا بات ہے!
  16. ظہیراحمدظہیر

    دل تو ناحق ہی زمانے سے ڈرا کرتا ہے ٭٭٭ فیصلے ساری خدائی کے خدا کرتا ہے

    دل تو ناحق ہی زمانے سے ڈرا کرتا ہے ٭٭٭ فیصلے ساری خدائی کے خدا کرتا ہے
  17. ظہیراحمدظہیر

    غزل

    راحل بھائی ، مطلع میں ایطائے خفی ہے جو غزل کے دیگر قوافی کو دیکھتے ہوئے بہت نمایاں محسوس ہورہا ہے اور مزا کرکرا کررہا ہے ۔ غزل کے اصل قوافی تتلی ، بالی ، چوڑی ، کھڑکی ، دوری وغیرہ ہیں جو درست ہیں ۔ تتلی اور بالی میں ایطائے خفی ہے ۔ قوافی میں ان الفاظ کی جمع استعمال کرنے کی وجہ سے یہ ایطا اور...
  18. ظہیراحمدظہیر

    غزل

    بہت خوب ، خورشید بھارتی صاحب!
  19. ظہیراحمدظہیر

    ماں

    خوب! ماں کے بارے میں دلی جذبات کا اظہار ہے سو تنقید و تبصرے سے بالاتر ہے۔ پہلے دو اشعار میں ٹائپو درست کرلیجئے۔ ویسے نفی کا درست تلفظ فاع کے وزن پر ہے۔
Top