تو اتنی خوبصورت ہے
فدا دیدار پہ تیرے
تو اتنی خوبصورت ہے
فدا دیدار پہ تیرے
تو ہی تو عشق ہے میرا
ذرا سا پیار تو دے دے
فلک قدموں پہ آ جھکے
حسیں لمحات وہ تیرے
تیرے سنگ بھیگ جاؤں میں
کبھی وہ برسات وہ دے دے
تیرے بنا جینا پڑے
وہ پل مجھے نہ دے
تو اتنی خوبصورت ہے
فدا دیدار پہ تیرے
تو اتنی خوبصورت ہے...
کچھ عرصے سے سوچ رہا تھا کہ اپنی ڈرائیونگ اور دیگر ضروری صلاحیتوں جیسا کہ انتظامی صلاحیت، سٹیمنا، ارتکاز وغیرہ کا جائزہ لے سکوں کہ لانگ ڈرائیو ایک دن میں کتنی کر سکتا ہوں اور کتنے دن بلا کسی ریسٹ ڈے کے سفر ممکن ہوگا۔ پسِ منظر میں یہ سوچ تھی کہ ایک مرتبہ عثمان کے ساتھ کینیڈا کے مشرقی ساحل سے مغربی...
ارتقا ایک مسلسل عمل ہے محفل بھی ارتقائی مراحل سے گزر کر یہاں تک پہنچی ہے۔ شاید میری ہی غلطی ہے کہ میں بدلتی محفل کے ساتھ تبدیل نہیں ہو سکا۔ اس میں شاید قصور میرے طویل غوطوں کا بھی رہا ہو کہ میں گم ہو جاتا تھا۔ بہرحال احباب اور منتظمین کو میری وجہ سے جو تکلیف پہنچی ہے، اس کے لیے معذرت چاہوں گا...
ہر رکن کو حق ہے کہ وہ انتطامیہ سے متعلق اپنی ذاتی رائے کا اظہار کرے، چاہے وہ غلط ہو یا درست۔ اسی طرح انتظامیہ کا حق ہے کہ وہ اسے قبول کرے یا رد۔ سو ہر دو جانب اپنے اپنے حال میں خوش ہی رہیں گے
باقی جہاں تک آخری پیراگراف کا تعلق ہے تو اس ضمن میں بات پھر وہیں جا پہنچے جہاں سے شروع ہوئی تھی
انتظامیہ...
گفتگو میں جہاں سیاق و سباق کا حوالہ آ جاتا ہے تو آ جاتا ہے۔ اس میں کیسی جھجھک؟
دوسری بات یہ ہے کہ آپ جس طرح اب آن کر اس بات کو سمجھے ہیں، اسی طرح دیگر اراکین کا بھلا بھی ہوتا رہے گا کہ دہرائی جاتی رہے
سکاٹ لینڈ کا پروگرام بن رہا ہے، شاید شمالی ساحل سے ہو کر واپس آؤں۔ Elgin میں ایک دوست کا گھر ہے۔ اس نے مجھ سے ایک ڈاگی خریدا تھا اور وہ بہت کامیاب رہا ڈاگ شوز میں۔ تو وہاں تک تو لازمی جانا ہوگا