کمال ہے طارق بھائی، فجے کے پائے کا مطلب اس کے اپنے پائے نہیں بلکہ بکرے کے پائے جو وہ پکا کر بطور ناشتہ بیچتا ہے۔ بہت مزے کے ہوتے ہیں۔
ہمیں بھی پتا ہے آج کل آپ پرہیز کررہے ہیں ایسی چیزوں سے۔ ڈاکٹر نے منع کیا ہے کیا؟
ذیشان بھائی دیکھیے گا "آپ" کی تقطیع 12 ہونی چاہیے مگر ہو 21 رہی ہے؟؟
آزمائیں
"آپ سوچو آپ سوچو آپ سوچو" یہ فاعلاتن کی تکرار ہے مگر اسے مفاعیلن بتا رہا ہے۔
بڑی خوب تر ہے یہ شاعری ، جسے پڑھ کہ دل بڑا خوش ہوا
ہو سکے جو دوست اگر مجھے بھی یہ گُر سکھا مرے ساتھ چل
یہ زمین جو چُنی آپ نے یہ تو آپ اپنی مثال ہے
کہاں سے لیا ہے خمیر یہ تو مجھے دکھا مرے ساتھ چل
بہت عمدہ ثامر شعور صاحب۔ داد قبول کریں