نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کہاں سے لائیے اب اُس نِگاہ کو ناصر ! جو ناتمام اُُمنگیں دِلوں میں چھوڑ گئی ناصر کاظمی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں بھی اب، میں نہیں محبّت میں اب تو وہ بھی ہے جیسے اور کوئی ناصر کاظمی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آتشِ غم کے سیلِ رَواں میں نیندیں جَل کر راکھ ہُوئیں پتّھر بن کر دیکھ رہا ہُوں آتی جاتی راتوں کو ناصر کاظمی
  4. طارق شاہ

    ناصر کاظمی ::::: خموشی اُنگلیاں چٹکا رہی ہے ::::: Nasir Kazmi

    غزلِ ناصر کاظمی خموشی اُنگلیاں چٹکا رہی ہے تِری آواز اب تک آ رہی ہے دلِ وحشی لیے جاتا ہے، لیکن ہَوا زنجیر سی پہنا رہی ہے تِرے شہرِ طرب کی رونقوں میں طبیعت اور بھی گھبرا رہی ہے کرم اے صرصرِ آلامِ دَوراں دِلوں کی آگ بُجھتی جا رہی ہے کڑے کوسوں کے سنّاٹے میں لیکن تِری آواز اب تک آ رہی ہے...
  5. طارق شاہ

    نِکہت بریلوی ::::: اب اُس کی یاد ستانے کو بار بار آئے ::::: Nikhat Barelvi

    غزلِ اب اُس کی یاد ستانے کو بار بار آئے وہ زندگی جو تِرے شہر میں گُزار آئے تِری لگن نے زمانے کی خاک چَھنوائی تِری طلب میں، تمام آرزوئیں ہار آئے یہ بے بسی بھی نہیں لُطف اِختیار سے کم خُدا کرے نہ کبھی دِل پہ اِختیار آئے قدم قدم پہ گُلِستاں کِھلے تھے رستے میں عجیب لوگ ہیں ہم بھی، کہ...
  6. طارق شاہ

    اختر ہوشیارپوری :::::خبر مِلی ہے غمِ گردشِ جہاں سے مُجھے ::::: Akhtar Hoshyarpuri

    غزلِ خبر مِلی ہے غمِ گردشِ جہاں سے مُجھے کہ دیکھتا ہے کوئی چشمِ مہْرباں سے مُجھے تِرا خیال تھا، تیری نظر کے ساتھ گیا زمانہ ڈُھونڈ کے لائے گا اب کہاں سے مُجھے کہیں یہ تم تو نہیں، میری آرزو تو نہیں بُلا رہا ہے کوئی بامِ کہکشاں سے مُجھے شجر کہاں تھے صلیبیں گڑِی تھیں گام بہ گام رہِ طلب...
  7. طارق شاہ

    سحر انصاری ::::: کسی بھی زخْم کا، دِل پر اثر نہ تھا کوئی ::::: Sahar Ansari

    غزلِ سحر انصاری کسی بھی زخْم کا، دِل پر اثر نہ تھا کوئی یہ بات جب کی ہے، جب چارہ گر نہ تھا کوئی کسی سے رنگِ اُفق کی ہی بات کرلیتے اب اِس قدر بھی یہاں مُعتبر نہ تھا کوئی بنائے جاؤں کسی اور کے بھی نقشِ قدم یہ کیوں کہوُں کہ مِرا ہمسفر نہ تھا کوئی گُزر گئے تِرے کُوچے سے اجنبی کی...
  8. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: ذرا نہ ڈھلنے پہ راضی وہ تیرے فرق کی رات ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش ذرا نہ ڈھلنے پہ راضی وہ تیرے فرق کی رات جو ایک رات بھی ہو کر تھی بے حساب سی رات تمھارے ہجر میں ٹھہری تھی مجھ پہ جیسی رات کسی نے دہر میں دیکھی نہ ہو گی ویسی رات عذاب اِک ایسا، نہ وعدے پہ تیرا آنا تھا جِئے مَرے تھے کئی بار جس میں رات کی رات اذیّتوں کا نہ جس سے کوئی شُمار...
  9. طارق شاہ

    فراق فِراق گورکھپُوری ::::: یہ شوخئ نِگاہ کسی پر عیاں نہیں ! ::::: Firaq Gorakhpuri

    غزلِ فِراق گورکھپُوری یہ شوخئ نِگاہ کسی پر عیاں نہیں ! تاثیرِ دردِ عِشق، کہاں ہے کہاں نہیں عِشق اِس طرح مِٹا کہ عَدم تک نِشاں نہیں آ سامنے، کہ میں بھی تو اب درمیاں نہیں مُجھ کو بھی اپنے حال کا وہْم و گُماں نہیں تم راز داں نہیں تو کوئی راز داں نہیں صیّاد اِس طرح تو فریبِ سُکوں نہ دے اِس...
  10. طارق شاہ

    روش صدیقی ::::: وہ برقِ ناز گُریزاں نہیں تو کُچھ بھی نہیں ::::: Ravish Siddiqi

    غزلِ وہ برقِ ناز گُریزاں نہیں تو کُچھ بھی نہیں مگر شریکِ رگِ جاں نہیں تو کُچھ بھی نہیں ہزار، دل ہے تِرا مشرقِ مہ و خورشید غُبارِ منزلِ جاناں نہیں تو کچھ بھی نہیں سُکونِ دِل تو کہاں ہے، مگر یہ خوابِ سُکوں نثارِ زلفِ پریشاں نہیں، تو کُچھ بھی نہیں گُزر چُکی تِری کشتی ہزار طُوفاں سے ہنوز حسرتِ...
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چلو تو حضرتِ واعظ دِکھادُوں قدرتِ حق نقاب رُخ سے وہ اپنا اُٹھائے بیٹھے ہیں سکینہ ناز جلگاؤں، مہاراشٹر ، انڈیا
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُٹھے تو درد اُٹھے، ہم تو اُٹھ نہیں سکتے وہ میرے دامنِ دِل کو دبائے بیٹھے ہیں سکینہ ناز جلگاؤں، مہاراشٹر ، انڈیا
  13. طارق شاہ

    فراق فراق گورکھپوری::::: اُداسی، بے دِلی، آشفتہ حالی میں کمی کب تھی ::::: Firaq Gorakhpuri

    غزلِ فراق گورکھپوری اُداسی، بے دِلی، آشفتہ حالی میں کمی کب تھی ہماری زندگی! یارو ہماری زندگی کب تھی علائق سے ہُوں بیگانہ ولیکن اے دلِ غمگِیں تجھے کچھ یاد تو ہوگا، کسی سے دوستی کب تھی حیاتِ چند روزہ بھی، حیاتِ جاوِداں نِکلی ! جو کام آئی جہاں کے، وہ متاعِ عارضی کب تھی یہ دُنیا، کوئی پلٹا...
  14. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: زندہ نہیں ہیں جوہر و انوار بیچ کر ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش زندہ نہیں ہیں جوہر و انوار بیچ کر اپنا قلم، نہ اپنے ہم اشعار بیچ کر پُہنچے خود اپنے فکر و تدبّر سے ہیں یہاں پردیس ہم نہ آئے ہیں گھربار بیچ کر جاں کی سلامتی سے مقدّم ہے کوئی چیز پردیس سب سِدھارے ہیں گھر یار بیچ کر املاک کے فروخت کی مُہلت نہ تھی جنہیں بیٹھیں ہیں مِلکیّت...
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ سوچ کر ہی تو، آتے ہیں روز در پہ تِرے کہ آج دیکھیے ہوگا نیا بہانہ کیا عنبر امروہی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کوئی بھی یاد کسی واسطے سے آتی ہے یہ واسطے جو نہ ہُوں یاد کیا ، بُھلانا کیا عنبر امروہی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    صبا تجھ کو غنچے چُٹکیوں ہی میں اُڑا دیتے جو نِکہت خود ہو آوارہ، تو ٹھہرائے سے کیا ٹھہرے داغ دہلوی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کمبخت، نا مُراد، تو مُدّت سے ہے خطاب ! جی چاہتا ہے اِس سے سَوا کوئی کُچھ کہے داغ دہلوی
  19. طارق شاہ

    ضیا جالندھری :::: چاند ہی نِکلا نہ بادل ہی چھماچھم برسا ::::: Zia Jalandhri

    غزلِ ضیا جالندھری چاند ہی نِکلا نہ بادل ہی چھماچھم برسا رات دِل پر، غمِ دِل صُورتِ شبنم برسا جلتی جاتی ہیں جڑیں، سُوکھتے جاتے ہیں شجر ہو جو توفیق تو آنسو ہی کوئی دَم برسا میرے ارمان تھے برسات کے بادل کی طرح غنچے شاکی ہیں کہ، یہ ابْر بہت کم برسا پے بہ پے آئے سجل تاروں کی مانند خیال...
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم سہْل طلب کون سے فرہاد تھے، لیکن اب شہْرمیں تیرے، کوئی ہم سا بھی کہاں ہے فیض احمد فیض
Top