نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عاشِق کے لب پہ حُسن کی تعریف میں وہی ہو گفتگوئے ناز ، جو عرشِ برِیں رہے شفیق خلش
  2. طارق شاہ

    کِشوَر ناہید ::::: بیمار ہیں تو اب دمِ عیسٰی کہاں سے آئے ::::: Kishwar Naheed

    بیمار ہیں تو اب دمِ عیسٰی کہاں سے آئے اُس دِل میں، دردِ شوقِ تمنّا کہاں سے آئے بے کار شرحِ لفظ و معانی سے فائدہ جب تُو نہیں، تو شہر میں تُجھ سا کہاں سے آئے ہر چشم سنگِ خذب و عداوت سے سُرخ ہے اب آدمی کو زندگی کرنا کہاں سے آئے وحشت ہَوس کی، چاٹ گئی خاکِ جسم کو بے در گھروں میں شاکی کا سایا...
  3. طارق شاہ

    ثمینہ راجہ ::::: اب پُھول چُنیں گے کیا چمن سے ::::: Samina Raja

    اب پُھول چُنیں گے کیا چمن سے تو مجھ سے خفا، میں اپنے من سے وہ وقت، کہ پہلی بار دِل نے دیکھا تھا تجھے بڑی لگن سے جب چاند کی اشرفی گِری تھی اِک رات کی طشتری میں چَھن سے چہرے پہ مِرے جو روشنی تھی تھی تیری نِگاہ کی کِرن سے خوشبو مجھے آرہی تھی تیری اپنے ہی، لِباس اور تن سے رہتے تھے ہم ایک...
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گو پُر ہے، عِشق و محبّت کی اِک اثر سے آگ لگے نہ سِینے میں اُس کے جہاں کی ڈر سے آگ شفیق خلش
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کم شاعری بھی نسخۂ اکسِیر سے نہیں ! مُستَغنی ہوگیا، جسے آیا یہ فن دُرست خواجہ حیدر علی آتش
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آرائشِ جمال کو مشّاطہ چاہیئے بے باغباں کے رہ نہیں سکتا چمن دُرست خواجہ حیدر علی آتش
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    زرخیزئ شباب سے پہنچیں نہ عرش پر زیرِ قدم خُدا کرے اُن کے زمِیں رہے شفیق خلش
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم وہی بد نصیب ہیں جن کا اِک ٹِھکانہ نہیں ٹِھکانے کا باقر زیدی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کتنی خلّاق ہے یہ نیستیِ عِشق فِراق ! اِس سے ہستی ہے عِبارت مجھے معلُوم نہ تھا فراق گورکھپوری
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    انجُمن میں اب خلافِ مصلحت ہوگا کہ آپ ! میری جانب دیکھ کر اِظہارِ حیرانی کریں شاد عارفی
  11. طارق شاہ

    فراق فِراق گورکھپُوری ::::: لُطف نہیں کرَم نہیں ::::: Firaq Gorakhpuri

    غزلِ فِراق گورکھپُوری لُطف نہیں کرَم نہیں جور نہیں سِتم نہیں اب نہیں رُوئے مہ چَکاں گیسُوئے خم بہ خم نہیں برسرِ عالمِ وجُود کون سی شے عدم نہیں یُوں ہی نِکل گئی اِک آہ رنج نہیں، الَم نہیں قائلِ حُسنِ دِلفریب آپ نہیں کہ ہم نہیں میں تِرا موردِ عتاب اِس سے بڑا کرَم نہیں...
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سچ کہیں پُوچھے پہ تیری، کہ کِدھرجاتے ہیں جس جگہ پیار و محبّت ہے اُدھر جاتے ہیں شفیق خلش
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دِن ڈھلے لوٹ کے کیا سارے ہی گھر جاتے ہیں جن کا گھر ہی نہ ہو، وہ لوگ کِدھر جاتے ہیں شفیق خلش
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دِئے رہو یونہی کچھ دیر اور ہاتھ میں ہاتھ ابھی نہ پاس سے جاؤ بڑی اداس ہے رات فِراق گورکھپُوری
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جو ہوسکے تو اِدھر کی بھی راہ بُھول پڑو صنم کدے کی ہَواؤ بڑی اُداس ہے رات فراق گورکھپوری
  16. طارق شاہ

    فیض ؛؛؛؛؛ سُرُود--موت اپنی، نہ عمل اپنا، نہ جِینا اپنا ::::: Faiz Ahmad Faiz

    سُرُود موت اپنی، نہ عمل اپنا، نہ جِینا اپنا کھو گیا شورشِ گِیتی میں قرِینہ اپنا ناخُدا دُور، ہَوا تیز ، قرِیں کامِ نہنگ وقت ہے پھینک دے لہروں میں سفِینہ اپنا عرصۂ دہر کے ہنگامے تہِ خواب سہی گرم رکھ آتشِ پیکار سے سِینہ اپنا ساقِیا! رنج نہ کر جاگ اُٹھے گی محفِل اور کچھ دیر اُٹھا رکھتے ہیں...
  17. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: چُنے مجھے ہی ہمیشہ جہان بھر سے آگ ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش چُنے مجھے ہی ہمیشہ جہان بھر سے آگ نہ چھوڑے جان بھی میری اگر مگر سے آگ گو پُر ہے عِشق و محبّت کی اِک اثر سے آگ لگے نہ سِینے میں اُس کے جہاں کی ڈر سے آگ اب اور لوگوں کا کیا ذکر جب حقیقت میں لگی نصِیب جَلے کو خود اپنے گھر سے آگ نجانے کیا شبِ فرقت میں گُل کِھلاتی ہے لگی یہ...
  18. طارق شاہ

    وسیم بریلوی ::::: شام تک صُبح کے نظروں سے اُتر جاتے ہیں ::::: Waseem Barelvi

    غزلِ شام تک صُبْح کی نظروں سے اُتر جاتے ہیں اِتنے سمجھوتوں پہ جِیتے ہیں کہ مرجاتے ہیں ہم تو بے نام اِرادوں کے مُسافر ٹھہرے کچھ پتا ہو تو بتائیں کہ کِدھر جاتے ہیں گھر کی گِرتی ہُوئی دِیوار ہے ہم سے اچھّی راستہ چلتے ہُوئے لوگ ٹھہر جاتے ہیں اِک جُدائی کا وہ لمحہ، کہ جو مرتا ہی نہیں...
  19. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: رحم و کرم پہ یاد کی، ٹھہری قضا ہے آج ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش رحم و کرم پہ یاد کی ٹھہری قضا ہے آج اِک کیفیت خیال سے طاری جُدا ہے آج مانوس جس سے میں نہیں ایسی فضا ہے آج کانوں میں پڑ رہی مِرے سب کی دُعا ہے آج ہر درد و غم سے ہجر کا صدمہ جُڑا ہے آج پیکِ اجَل لے جان، کہ مجھ پر سَوا ہے آج نو خیزئ شباب سے وابستہ جو رہا محکم نہ ہو یقین کہ،...
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شوق میں ہم نہیں زیادہ طلب جو تِرا نازِ کم نِگاہی دے ناصر کاظمی
Top