نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    غزل۔۔۔وہ خال و خد سرِ قرطاس آنے کیسے کیسے

    حیرت ہے! اس کو مَیں (واحد متکلم) تو تب پڑھا جائے گا جب اس کے بعد "نے" موجود ہو ۔ یعنی مَیں کی صورت میں یوں ہونا چاہئے: سرِ مقتل میں نے جان دیدی ۔ نے کے بغیر تو جملہ درست نہیں ۔ ذرا اس پر دھیان دیجئے ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    آخر میں کھلا آکر یہ راز کہانی کا

    احبابِ کرام ، محفل پر اپنا پرانا کلام لگانے کا سلسلہ ایک تعطل کے بعد پھر سے شروع کررہا ہوں ۔ نوید یہ ہے کہ اب سات آٹھ یا اتنی ہی اور غزلیں باقی بچی ہیں ۔ امید ہے کہ کچھ ہی دنوں میں یہ کام پایۂ تکمیل کو پہنچے گا ۔ دو تین تازہ غزلیں بھی اپنی باری کا انتظار کرہی ہیں ۔ :):):) ۔ ایک غزل آپ احباب کے...
  3. ظہیراحمدظہیر

    غزل: کس لئے سیکھیں بھلا اپنی پرائی دیکھنا ۔۔۔

    خوب! اچھے اشعار ہیں راحل بھائی ! ویسے درست محاورہ "اپنا پرایا" ہے ۔ لیکن قافیے کی مجبوری سے "اپنی پرائی" باندھا ہے آپ نے ۔ یہ توظلم کردیا آپ نے اپنے پرایوں کے ساتھ۔ :):):)
  4. ظہیراحمدظہیر

    جانتا ہوں کہ جوش بہتر ہے

    مزا نہیں آیا کاشف بھائی ۔ اکثر اشعار میں ابلاغ کا مسئلہ ہے ۔ آپ نے رعایات کا التزام نہیں رکھا اس لئے شعر کے دونوں مصرعوں میں ربط واضح نہیں یا پھر بالکل موہوم سا ہے ۔:) نیز "فریادگوش" کی ترکیب بھی درست نہیں ۔ اگر یہ فریادِ گوش ہے تو پھر بھی شعر بے ربط ہے ۔ دوسرے شعر کا پہلا مصرع وزن سے خارج...
  5. ظہیراحمدظہیر

    خواہشِ وصلِ دائمی نہ گئی

    خوب شعر ہیں کاشف بھائی ! بہت دنوں بعد آپ کی شاعری نظر سے گزری ۔ اللہ آپ کو اور تمام مسلمانوں کو اپنے حفظ وامان میں رکھے ، ہر مصیبت اور پریشانی سے بچائے ۔ ہر طرف امن و امان نصیب فرمائے ۔ آمین اشعار اچھے ہیں ۔ ابلاغ کے پہلو سے قطع نظر ، کچھ اشعار لسانی اعتبار سے نظرِ ثانی چاہتے ہیں ۔ انہیں...
  6. ظہیراحمدظہیر

    کورونا وائرس

    خوب۔ ویسے "صحرایا ہوا" کے کیا معنی ہیں؟! یعنی اب اس طرز پر ہم جنگلایا ہوا ، شہرایا ہوا وغیرہ استعمال کرسکتے ہیں ؟! :):):)
  7. ظہیراحمدظہیر

    غزل۔۔۔وہ خال و خد سرِ قرطاس آنے کیسے کیسے

    منذر رضا صاحب ، خوب اشعار ہیں لیکن مجموعی طور پر آپ کی غزل کی لفظیات پسندیدہ نہیں ۔ متروک لفظوں سے اجتناب بہتر ہے ۔ ان کے بلاوجہ اور بلاضرورت استعمال سے ایک عجیب ہی ناگوار سا تاثر پیدا ہورہا ہے ۔ اگر متروک الفاظ ہی پڑھنے ہیں تو قاری اساتذہ کو کیوں نہ پڑھے کہ جنکے شعری اور لسانی ماحول میں یہ...
  8. ظہیراحمدظہیر

    مبارک ہو عرفان ! اللہ کریم ہمیشہ شاد و آباد رکھے ،دین و دنیا کی نعمتیں عطا فرمائے !

    مبارک ہو عرفان ! اللہ کریم ہمیشہ شاد و آباد رکھے ،دین و دنیا کی نعمتیں عطا فرمائے !
  9. ظہیراحمدظہیر

    تابش بھائی ، مجھے تو اسپتال جاناپڑتا ہے سو میرے لئے تو رہگزر ہی سمجھئے -:) اللہ تعالیٰ سب کو...

    تابش بھائی ، مجھے تو اسپتال جاناپڑتا ہے سو میرے لئے تو رہگزر ہی سمجھئے -:) اللہ تعالیٰ سب کو اپنی امان میں رکھے ، ہر بیماری اور تکلیف سے محفوظ رکھے ۔ آمین
  10. ظہیراحمدظہیر

    سہ ماہی مجلہ "اردو محفل" آن لائن پیش کردیا گیا ہے

    خلیل بھائی ، مجلے کی پہلی اشاعت پر مبارکباد قبول کیجئے ۔ نثر و نظم کا اچھا انتخاب اور امتزاج ہے ۔ آپ کی مدیرانہ صلاحیتوں کا تو جواب نہیں لیکن مجلے کی صورت دیکھ کر مایوسی ہوئی ۔ پی ڈی ایف اور ورڈ دونوں صورتوں میں ڈاؤنلوڈ کرکے دیکھا لیکن فارمیٹنگ کسی میں بھی درست نہیں ۔ غزلوں کو روایتی انداز میں...
  11. ظہیراحمدظہیر

    ہاتھوں میں اک چراغ ، لبوں پر دعا لئے ٭٭٭ بیٹھا ہوں رہگزر پہ ترا آسرا لئے

    ہاتھوں میں اک چراغ ، لبوں پر دعا لئے ٭٭٭ بیٹھا ہوں رہگزر پہ ترا آسرا لئے
  12. ظہیراحمدظہیر

    ’ہاں مجھے اردو ہے پنجابی سے بھی بڑھ کر عزیز‘ ٭ عبد الخالق بٹ

    تابش بھائی ، الفاظ کی تحقیق تک تو بات ٹھیک ہےلیکن کسی تحقیقی مضمون میں کوئی بے دلیل بات نہیں لکھنی چاہئے ۔ منوڑہ کے بارے میں مصنف نے بہت ہی لمبی (اور بغیر تحقیق کے) چھلانگ لگادی ہے ۔ کراچی بندرگاہ کو انگریزوں نے 1839 میں فتح کیا اور 1889 میں منوڑہ کے جزیرے پر موجودہ لائٹ ہاؤس تعمیر کیا گیا ۔...
  13. ظہیراحمدظہیر

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    فرخ بھائی ، اگر چوتھی بھی ہے تو بہت اعلیٰ ہے ۔ بہت سارے شاعروں کی تو پچاسویں غزل بھی ایسی نہیں ہوتی ۔:)
  14. ظہیراحمدظہیر

    ’ہاں مجھے اردو ہے پنجابی سے بھی بڑھ کر عزیز‘ ٭ عبد الخالق بٹ

    بہت نرم انداز اور ہلکے پھلکے پیرائے میں لکھا ہوا مضمون ہے !
  15. ظہیراحمدظہیر

    چڑانا -- چڑنا ؛ ستانا -- ؟؟؟

    میں تو آتارہتا ہوں فرقان بھائی ۔ بس آپ لوگوں کی برجستہ بیانی اور حاضر جوابی کا ساتھ دینے کے لئے جو ذہنی یکسوئی اور فرصت چاہئے وہ مجھ سے ان دنوں روٹھی ہوئی ہے ۔ اللہ آپ شگفتہ شگفتہ زندہ دل لوگوں کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے ، دین و دنیا کی فلاح نصیب فرمائے ، گرانیِ روز و شب کو پلکوں پر ہلکا رکھے ۔...
  16. ظہیراحمدظہیر

    چڑانا -- چڑنا ؛ ستانا -- ؟؟؟

    فرقان بھائی ، یہ شاید "سُتنا" لکھنا چاہ رہے ہیں ۔ ستنا (بضم اول) کے معنی ہیں پتلا کرنا ، سکیڑنا ۔ جیسے فاقوں کی وجہ سے ان کا چہرہ سُت گیا تھا ۔ وغیرہ وغیرہ ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    آوے - آئے ؛ لیوے - ؟؟؟

    اس شعر میں "لیوے" بمعنی "لیتا ہے" استعمال ہوا ہے ۔ جیسے "یہاں سے تو کچھ بھی نہ دکھائی دیوے" کا مطلب ہوگا " یہاں سے تو کچھ بھی نہیں دکھائی دیتا۔ " ان متروک الفاظ کی اب بھی اردو شاعری میں گنجائش ہے بشرطیکہ سلیقے سے اور درست جگہ پر استعمال کیا جائے ۔ جمیل الدین عالی کا مشہورِ عالم گیت جیوے جیوے...
  18. ظہیراحمدظہیر

    چڑانا -- چڑنا ؛ ستانا -- ؟؟؟

    شوکت پرویز صاحب ، شافی جواب تو اس سوال کا دیا جاچکا ہے ۔ مذکورہ بالا طرز پر ستانا کا فعل لازم تو کوئی نہیں ہے ۔لفظ بنانے کو تو کچھ بھی بنایا جاسکتا ہے لیکن مشکل ہوجائے گی ۔ پھر یوں بھی ہوسکتا ہے کہ کوئی صاحب اپنے بچے کو نصیحت کریں کہ بیٹا کوئی مارے تو مرنا نہیں ۔ :D بالکل درست۔ ہمارے خاندان...
  19. ظہیراحمدظہیر

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    معذرت خواہ ہوں فرخ بھائی ۔ دراصل کئی کئی دنوں بعد محفل پر آنا ہوتا ہے اس لئے بہت سی لڑیاں دیکھنے سے رہ جاتی ہیں ۔ بس جو دھاگے اوپر نظر آتے ہیں ان تک ہی نظر جاتی ہے ۔ سب سے پہلے تو مبارکباد کہ آپ کی طرف سے ایک مکمل غزل پڑھنے کو ملی۔ پہلی غزل ہی بہت اچھی ہے! اچھے اشعار ہیں ۔ بہت داد آپ کے...
  20. ظہیراحمدظہیر

    مرے دل کی راحت ہے نامِ مدینہ----برائے اصلاح

    جناب آپ کی نعت کے قوافی تو بالکل درست ہیں۔ مقام ، قیام ، احترام وغیرہ درست قوافی ہیں۔ میرا مراسلہ تو راحل کے سوال کا جواب ہے۔ اور اس نعت سے متعلق ہے جو انہوں نے اپنے مراسلے میں لکھی۔ ذرا غور فرمائیے گا ۔
Top