نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ایسا لگتا ہے کہ انجامِ سفر ہے ہی نہیں

    واہ ۔ بہت خوب عاطف بھائی ۔ اچھے اشعار ہیں ۔ میں اگر تجھ سے نہ مانگوں،تو کروں کس سے سوال اک ترے در کے سوا دوسرا در ہے ہی نہیں کیا بات ہے !! بہت خوب! مقطع میں شتر گربہ ہے ۔ اسے دیکھ لیجئے ۔ مصرع ثانی میں اسے کے بجائے انہیں کردیجئے ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    غزل: اب جو ممکن ہی نہیں وصل کا امکاں جاناں

    واہ ۔ بہت خوب راحل بھائی ۔ فراز کی پراپرٹی میں گھس کر خوب اٹکھیلیاں کی ہیں آپ نے ۔ :) مطلع نے جناح کیپ ٹوپی پہنی ہوئی ہے اسے اتار دیجئے۔ یا تو کہیئے کہ وصل ممکن نہیں یا یوں کہیئے کہ وصل کا امکان نہیں ۔ "وصل کا امکان ممکن نہیں" درست زبان نہیں ہے ۔ تیسرے شعر میں شتر گربہ ہے ۔ اسے بھی دیکھ...
  3. ظہیراحمدظہیر

    اوڑھ لیں سب گلوں نے قبائیں نئی، کونپلوں پر عجب اک نکھار آگیا

    واہ ، واہ ۔ خوب غزل ہے عاطف ۔ اتنی لمبی بحر میں کچھ حشو و زوائد کا آجانا تو عام سی بات ہے ۔ مجموعی طور پر اچھے اشعار ہیں ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    درد پیہم ہے کوئی ساعتِ راحت ہی نہیں

    عاطف بھائی ، تسکینِ اوسط کا استعمال تو صرف عروضی اراکین پر کیا جاتا ہے ۔ اس اصول کو زبان کے لفظوں پر تو نہیں لاگو کیا جاسکتا ۔ یعنی اس بحر میں فعِلاتن کو تسکین اوسط کے ذریعے فع-لا-تن میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔ لیکن شعر کے الفاظ کو پھر اس عروضی وزن پر بٹھانا ہو گا۔ شعر کے الفاظ کو البتہ تسکین...
  5. ظہیراحمدظہیر

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    فرخ بھائی ، پانچوں کے ساتھ "نمازیں" یعنی جمع کا صیغہ آئے گا ۔ واحد ٹھیک نہیں ہے ۔ اسے دیکھ لیجئے ۔:)
  6. ظہیراحمدظہیر

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    واہ ۔ خوب ہے ۔ شعر کے آخر میں "ہم نے " اضافی ٹائپ ہوگیا ہے فرخ بھائی ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    مرے دل کی راحت ہے نامِ مدینہ----برائے اصلاح

    اضافت سے پیدا ہونے والے اِشباع کو قافیہ بنانا تو درست نہیں ہے ۔ ایسا کرنے سے حرفِ روی قائم نہیں ہوسکے گا کہ جو قافیہ کی بنیادی شرط ہے۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    آسیب زدہ نظم

    اس نظم کا اصل حسن اس کا اختصار ہے ۔ واہ!
  9. ظہیراحمدظہیر

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رونے کے بھی آداب ہوا کرتے ہیں فانی ؔ یہ اُن کی گلی ہے ، ترا غم خانہ نہیں ہے
  10. ظہیراحمدظہیر

    غزل برائے اصلاح: ابھی ہیں راہِ طلب میں تیری ۔۔۔

    بہت خوب! اچھے اشعار ہیں راحل بھائی ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    ٭ محفل کے نئے مدیرِ اعلیٰ ٭ محترم خلیل الرحمٰن بھائی

    یہ تو اچھی خبر ہے ۔ خلیل بھائی کو مبارکباد ۔ کوئی شک نہیں کہ آپ اس منصب کی ذمہ داریوں سے بحسن و خوبی عہدہ برآ ہوں گے۔ دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    نعیم صدیقی نعت: جونہی ترا قصیدہ میں کرنے چلا رقم ٭ نعیم صدیقیؒ

    اوہو ، تو یہ سہو خود بڑے صدیقی صاحب کا ہے ۔ :):):) تابش بھائی ، دراصل دوسرے مصرع میں لفظ "ہے" گڑبڑ کررہا ہے ۔ بظاہر یہ "ہے" شاعر نے وزن پورا کرنے کے لئے لگایا ہےلیکن اس "ہے" کی وجہ سے ایک نحوی سقم پیدا ہوگیا ہے ۔ "جونہی" دراصل حرفِ تخصیص ہے ۔ جب کسی فعل سے پہلے جونہی لگایا جائے تو یہ...
  13. ظہیراحمدظہیر

    نعیم صدیقی نعت: جونہی ترا قصیدہ میں کرنے چلا رقم ٭ نعیم صدیقیؒ

    خوبصورت کلام ہے ! سبحان اللہ! تابش بھائی ، مطلع کو ایک نظر اور اصل سے ملالیجئے ، کہیں نقل کرنے میں کوئی سہو نہ ہوگیا ہو ۔ گرامر کی غلطی نظر آرہی ہے ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    خبرلیجے زباں بگڑی

    املا کے اس مسئلے کو املا کمیٹی اپنے " املا نامہ" میں کب کا حل کرچکی ہے ۔ اب ضرورت صرف ان سفارشات پر عمل کرنے اور درست املا کی ترویج کی ہے ۔ مجھ سمیت اکثر لوگ اب بھی بہت سارے الفاظ پرانی طرز پر لکھتے ہیں ۔ ساری عمر کی عادت جاتے جاتے ہی جائے گی ۔ کوشش بہرحال کرتے رہنا چاہئے ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    وکٹ پر ٹھہرنا یا وکٹ پر ٹھیرنا

    ٹھہرنا ، ٹھہرانا ، ٹھیرنا اور ٹھیرانا وغیرہ مستند اردو ہیں ۔ ایک ہی لفظ کے دو املا ہیں ۔ اساتذہ کے ہاں ٹھیرنا کا استعمال ملتا ہے ۔ داغ نے استعمال کیا ہے ۔ شعر اس وقت ٹھیک سے یاد نہیں آرہا ۔ دیکھا جائے تو عام بول چال میں ٹھیرو ، ٹھیر جاؤ ، ٹھیرجا وغیرہ ہی بولا جاتا ہے ۔ ٹھہر کا املا لکھنے پڑھنے...
  16. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جس کی آنکھوں میں غمِ ہجر کا تارا ہوگا

    واہ! بہت خوب ! اچھے اشعار ہیں راحلؔ بھائی!
Top