نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ایک غزل

    معذرت لیکن آپ کے اس مراسلے سے عیاں ہورہا ہے کہ آپ مبادیاتِ قافیہ اور تقطیع کے اصولوں سے کماحقہ واقف نہیں ۔ اس صورت میں بات سمجھانا مشکل ہوجاتا ہے ۔ پہلے بھی عرض کیا کہ فعل کو قافیہ بناتے وقت اس کے صیغۂ امر کو دیکھا جاتا ہے ۔ اصل لفظ "ہونا" ہے ۔ اس کا صیغۂ امر "ہو" ہے جس میں حرفِ روی واؤ ہے ۔...
  2. ظہیراحمدظہیر

    ایک غزل

    بھائی ، یہ جس کی بھی رائے ہے مجھے اس کا احترام ہے ۔ آپ پر کوئی پابندی نہیں ۔ آپ چاہیں تو بچھڑنا ، پینا ، گھمانا ، پرونا ، لینا سب کو ایک ہی غزل میں ہم قافیہ رکھ سکتے ہیں ۔ اور میرا خیال ہے کہ جو قاری "نا" سمیت شعر پڑھتا ہے اسے بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔ جو مثال آپ نے فارسی اضافت کی دی ہے وہ شرط...
  3. ظہیراحمدظہیر

    غزل: تاخیر تم نے کی ہے جو خط کے جواب میں

    آپ" انہیں" کا تلفظ ٹھیک نہیں کررہے۔ یہ ہندی لفظ ہے اور یہ دراصل "انھیں" ہے یعنی اس میں مرکب حرف "نھ" ہے ۔ لیکن عام چلن اور رواج کے تحت اس کا املا" انہیں" کیا جاتا ہے اور اسے درست املا مان لیا گیا ہے۔ اس کا وزن فعو ہے ، فعلن نہیں ہے ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    سوال

    چوہدری صاحب! آپ کے لئے تو ایک باقاعدہ فل ٹائم استاد کی ضرورت ہے ۔ آپ ماشاء اللہ روزانہ دو تین غزلیں لکھتے ہیں ۔ مشکل ہے آپ کے ساتھ قدم ملا کر چلنا۔:):):) اللہ کریم سبحانہ و تعالیٰ اردومحفل کے استاد محترم الف عین صاحب کو اپنی امان میں رکھے اور انہیں صحت و ایمان والی عمرِ طویل عطا فرمائے ۔ اعجاز...
  5. ظہیراحمدظہیر

    احمد بھائی ، لگتا ہے آج کل رسا چغتائی تک رسائی ہورہی ہے ۔ :)

    احمد بھائی ، لگتا ہے آج کل رسا چغتائی تک رسائی ہورہی ہے ۔ :)
  6. ظہیراحمدظہیر

    غزل برائے اصلاح

    خوب! اچھی غزل کہی! مقطع سے پہلے والا شعر پھر دیکھ لیجئے ۔ دوسرا مصرع وزن سے خارج ہے ۔ شاید آپ "طرف" کا تلفظ ٹھیک نہیں کررہے۔ اس لفظ کا وزن فعو ہے فاع نہیں ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    غزل: تاخیر تم نے کی ہے جو خط کے جواب میں

    اچھی کاوش ہے راحل بھائی ۔ لیکن یہ غزل نظر ثانی کی متقاضی ہے ۔ چوتھے شعر میں وزن کا مسئلہ ہے ۔ دوسرے اور تیسرے شعر میں اتنی تعقید اور وہ بھی بلا ضرورت۔ الفاظ کی نشست بدلئے ، ٹھیک ہوجائیں گے ۔ پانچویں میں ثواب کے بجائے اجر یا صلہ کا محل ہے ۔ ثواب کا لفظ اس طرح استعمال کرنا ٹھیک نہیں ۔ مقطع میں...
  8. ظہیراحمدظہیر

    دو باتیں از قلم نیرنگ خیال

    بہت خوب ذوالقرنین بھائی ۔ آپ کی یہ دو باتیں فی زمانہ سو باتوں کی ایک بات ہے ۔ اللہ کریم آپ کو شاد و آباد رکھے ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    ایک غزل

    فعل میں اصل لفظ اُس کا صیغہ٫ امر ہی ہوتا ہے ۔ اس کے آگے "نا" تو مصدر کی علامت کے طور پر اضافہ کیا جاتا ہے ۔ چنانچہ فعل کو قافیہ بناتے وقت اُس کے صیغہ٫ امر ہی کو دیکھا جائے گا اور حرف روی کا تعین ُاسی اصل لفظ سے کیا جائے گا۔ صیغہ٫ امر کے آگے کے زائد الفاظ عملی طور پر ردیف کا حصہ تصور کئے...
  10. ظہیراحمدظہیر

    ایک غزل

    بخاری صاحب آپ نے ایک ہی مراسلے میں کئی سوالات اور موضوعات چھیڑ دیئے ہیں ۔ آپ نے اس بات کو یوں سمجھئے: قافیہ کی سادہ ترین اور مختصر ترین صورت یہ ہوتی ہے: ایک حرف اور ماقبل کی حرکت ان دونوں کا بعینہ بغیرکسی تغیر و تبدیلی کے ہر شعر میں آنا ضروری ہے ۔ ورنہ قافیہ نہیں بنے گا ۔ بدن ، چمن ،...
  11. ظہیراحمدظہیر

    غزل: اگرچہ آرزو لمبی بہت ہے

    بھائی میری بات دوبارہ پڑھ لیجئے ۔ لیکن آپ کے شعر میں تو ایسی کوئی صورتحال بیان نہیں ہوئی ہے۔ آپ نے تو بغیرکسی سیاق و سباق کے ایک مطلق بات بیان کی ہے۔ بھائی آپ کو اختیار ہے جیسے چاہیں اس لفظ کو برتیں۔ شعر آپ کا ہے ۔ میں نے اپنی ناقص رائے پیش کی تھی۔ بحث مقصود نہیں ہے ۔ آپ ٹھیک کہتے ہیں ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    غزل: اگرچہ آرزو لمبی بہت ہے

    بھائی ، لفظ کا مفہوم اس کے سیاق و سباق سے متعین ہوتا ہے ۔ لغت میں تو لفظ کے متعدد معنی وضاحت اور ابلاغ کے لئےلکھے ہوتے ہیں ۔ لفظ کا محلِ استعمال زبان بولنے اور لکھنے پڑھنے والے متعین و محدود کرتے ہیں ۔ مزید یہ کہ بظاہر ہم معنی الفاظ میں بھی ہر لفظ کے معنی ذرا مختلف ہوتے ہیں کہ جسے انگریزی...
  13. ظہیراحمدظہیر

    لَو چراغوں کی بہت کم ہے خدا خیر کرے

    تعمیلِ ارشاد ہوگی خلیل بھائی ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    نرتوپہ کا نام پہلی دفعہ دیکھنے میں آیا ۔ اس کے بارے میں کچھ معلومات بہم پہنچائیے گا۔

    نرتوپہ کا نام پہلی دفعہ دیکھنے میں آیا ۔ اس کے بارے میں کچھ معلومات بہم پہنچائیے گا۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    آباد کرکے شہرِ خموشاں ہر ایک سُو ٭ کس کھوج میں ہے تیغِ ستم گر لگی ہوئی

    آباد کرکے شہرِ خموشاں ہر ایک سُو ٭ کس کھوج میں ہے تیغِ ستم گر لگی ہوئی
  16. ظہیراحمدظہیر

    غزل: اگرچہ آرزو لمبی بہت ہے

    واہ! بہت خوب! اچھے اشعار ہیں راحل بھائی! "ہوا سے کیسے اس کے دم پر الجھیں" ۔ یہ مصرع کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ۔ یا تو میں اسے ٹھیک نہیں پڑھ رہا یا اس میں کوئی ٹائپو وغیرہ ہے؟! دوسری بات یہ کہ عموماً غلو کو جھوٹ کے معنوں میں لیا جاتا ہے ۔ یعنی اصل بات میں اضافہ کرکے، بڑھا چڑھا کر پیش کرنا۔ سو یہ...
  17. ظہیراحمدظہیر

    روزِ حساب

    واہ! بہت خوب ریحان! اچھی نظم ہے! مجموعی طور پر نظم میں خیال کی روانی قائم ہے اور لفظیات زیادہ تر واضح ہیں ۔ بس ایک دو جگہوں پر کچھ ابہام ہے۔ پسِ دوش کی ترکیب اردو میں مستعمل نہیں ۔ محشر کی جمع محشروں بھی محلِ نظر ہے کہ محشر آخری اور فیصلہ کن دن کو کہتے ہیں ۔ (اس کے برعکس قیامت کی جمع قیامتوں...
  18. ظہیراحمدظہیر

    غزل: لوگ خوش ہیں کہ سال بدلے گا ٭ تابش

    بہت خوب تابش بھائی! اچھے اور حسبِ حال اشعار ہیں ! بہت اچھے! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
  19. ظہیراحمدظہیر

    ایک غزل

    یہ بات تو سر سے گزر گئی ۔ بالکل بھی سمجھ میں نہیں آئی ۔ شاعری کا مطلب آہنگ اور موسیقیت ہے یہ تو کسی حد تک سمجھ میں آگیا لیکن اس بات کا قافیہ کے اصول توڑنے سے کیا تعلق ہے ؟! قافیے کے اصول تو شعر کی موسیقیت اور غنائیت میں اضافہ کے لئے ہی بنائے گئے ہیں۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    لَو چراغوں کی بہت کم ہے خدا خیر کرے

    اسے اپنی بدقسمتی کے علاوہ اور کیا کہا جاسکتا ہے ۔ بس وہ تابش بھائی جو اکثر دلاور فگارؔ کا مصرع دہراتےرہتے ہیں کہ: حالاتِ حاضرہ کو کئی سال ہوگئے بہت شکریہ ! نوازش! آداب عرفان بھائی! کیوں نہیں خلیل بھائی ! ایک نہیں بلکہ دو تازہ غزلیں ہیں ۔ اس ہفتے میں سب اشعار جمع کرکے ان شاء اللہ پوسٹ کرتا ہوں...
Top