نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    شامیں اداس میری ، صبحیں ملال تیرا----برائے اصلاح

    ارشد بھائی ، اچھی کاوش ہے ! اگر آپ میری طرف سے کسی رہنمائی کے خواہش مند ہیں تو میں یہ مشورہ دوں گا کہ آپ لکھنے کے ساتھ ساتھ پڑھنا شروع کریں۔ بلکہ لکھنے لکھانے کو کچھ دن کے لئے موقوف کرکے کلاسیکی ادب ( نثر اور شعر) کے ساتھ ایک دو ماہ گزاریں ۔ آپ کی شاعری کو جتنا فائدہ مطالعے سے ہوگا اتنا کسی کے...
  2. ظہیراحمدظہیر

    بہت بہت شکریہ ! آپ تمام محبتی لوگوں کا ۔ اللہ کریم آپ کو اور اہلِ خانہ کو دین و دنیا کی فلاح...

    بہت بہت شکریہ ! آپ تمام محبتی لوگوں کا ۔ اللہ کریم آپ کو اور اہلِ خانہ کو دین و دنیا کی فلاح اور خوشحالی نصیب فرمائے ، اپنی امان میں رکھے ، محبتوں میں اضافہ فرمائے ! آمین
  3. ظہیراحمدظہیر

    اچھے دنوں میں رسا چغتائی کو حیدرآباد کے ایک مشاعرے میں سننے کا اتفاق ہوا تھا ۔ وہ شام بلکہ رات...

    اچھے دنوں میں رسا چغتائی کو حیدرآباد کے ایک مشاعرے میں سننے کا اتفاق ہوا تھا ۔ وہ شام بلکہ رات اب تک تصور پرنقش ہے ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    بہت شکریہ بھائی ! اللہ کریم آپ کو خوش رکھے!
  5. ظہیراحمدظہیر

    تازہ کاوش

    پنّا سنسکرت ہے ۔ عوامی بول چال میں تو شاید چل جاتا ہو لیکن اردو شاعری میں آج تک کبھی نظر سے نہیں گزرا ۔ دوسری بات یہ کہ مطلع کی لفظی فضا میں یہ گراں گزررہا ہے ۔ سادہ صفحہ یا سادہ کاغذ وغیرہ رکھ کر دیکھ لیجئے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    مشتری ہشیار باش!

    مشتری ہشیار باش!
  7. ظہیراحمدظہیر

    پڑی تھی کمرے میں شامِ ملال تہہ بہ تہہ

    بہت خوب نوید ظفر صاحب! بخیہ کشائیاں یا بخیہ کشائی ایک نیا لفظ نظر سے گزرا ۔ براہِ کرم اس کے حسب نسب سے کچھ آگاہی بخشئے ۔ :)
  8. ظہیراحمدظہیر

    غزل: طواف اس زندگی کا کیوں کریں ہم

    واہ! بہت خوب راحل بھائی! اچھی غزل ہے۔ اس مصرع کو پھر دیکھ لیجئے: تری محفل میں جلوہ کیوں کریں ہم جلوہ کرنا تو ٹھیک محاورہ نہیں ہے ۔ جلوہ گر ہونا ، جلوہ آرا ہونا ، جلوہ دکھانا وغیرہ ہوتا ہے ، جلوہ کرنا نہیں۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    تازہ کاوش

    مجھے یاد پڑتا ہے کہ سندھی میں بھی کاغذ کو شاید پنّا کہتے ہیں ۔ :)
  10. ظہیراحمدظہیر

    غزل برائے اصلاح : اک دن یوں حسرتوں کا تماشہ دکھائی دے گا

    واہ ! خوب اشعار ہیں ۔ مطلع کا وزن پھر سے دیکھئے ۔ تماشہ یہاں نہیں آئے گا ۔ تیسرے شعر میں ٹائپو درست کیجئے آنکھ کو سمندر سے تشبیہ تو دی جاتی ہے لیکن دریا سے نہیں ۔ آنکھ کو ڈی گریڈ مت کریں بھائی ورنہ کل کوئی نہرکہنا شروع کردے گا۔ :)
  11. ظہیراحمدظہیر

    چند ٹکّوں کے۔

    رشیدحسرت صاحب ۔ ایک نظر پہلے دو اشعار اور مقطع کو پھر دیکھ لیجئے ۔ سخت گڑبڑ ہے ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    ایک نظم 'جینے کا عزم'

    واہ! خوب نظم ہے! لیکن یہ چنگاریاں کب سے نرم اور سخت ہونے لگیں بخاری صاحب؟!:)
  13. ظہیراحمدظہیر

    فقط اک سال بدلے گا؟

    بہت خوب امجد بھائی ! اچھی نظم ہے!
  14. ظہیراحمدظہیر

    تازہ کاوش

    واہ! اچھے اشعار ہیں ۔ مطلع ٹھیک نہیں ہے شکیل بھائی ۔ خالی پن بالکل غیرشاعرانہ ہے ۔ اور خالی پنا تو کسی طور شعر کے لائق نہیں ۔ یہ لفظ کہاں سے سن لیا آپ نے؟! :):):)
  15. ظہیراحمدظہیر

    نئی غزل

    واہ1 بہت خوب ! اچھی غزل ہے شکیل بھائی۔ شکیل بھائی ، زاد کا مفرد استعمال اردو میں رائج نہیں ۔ یہ ہمیشہ ترکیبِ اضافی کی صورت میں استعمال ہوتا ہے ۔ زادِ سفر ، زادِ راہ وغیرہ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    زیک کی متفرق تصاویر

    زیادہ امکان یہی ہے کہ یہ کسی کا آرٹ ورک ہے ۔ میں بھی کئی دفعہ اسی قسم کی حرکتیں کرچکا ہوں ۔ اچھے فوٹو ہیں زیک بھائی! بعض بعض تصویریں تو بہت عمدہ ہیں ۔:thumbsup2::thumbsup2:
  17. ظہیراحمدظہیر

    جاپان کی تصویری یاداشتیں

    عرفان بھائی ، ابھی ابھی ورق گردانی کی ہے آپ کی ان تصاویر کی ۔ فوٹوگرافی آپ کے بھائی جیسی تو خیر نہیں ہے لیکن کم بھی نہیں ہے ۔ :D کئی تو بہت اچھی تصاویر ہیں! دن کی روشنی میں لی گئی اکثر تصاویر میں یو وی فلٹر لگانے کی ضرورت تھی ۔ یہ آپ کی ڈی پی پر جاپانی زبان (؟) میں کیا لکھا ہوا ہے؟
  18. ظہیراحمدظہیر

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    الحمدللہ ۔ اللہ کریم اسے ہنستا کھیلتا اور تندرست و توانا رکھے ۔ آمین ۔ مجھے شرمندہ نہ کریں عبید بھائی ۔ جب چاہے دروازہ کھٹکھٹا لیا کیجئے ۔ مجھے خوشی ہوگی اگر کسی کام آسکوں ۔شاعری وغیرہ تو بس ایک مشغلہ ہی ہے ۔ اسے تو سکی بھی وقت ترک کیا جا سکتا ہے ۔ ذاتی پیغام میں بات کرلیجئے ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    اور سنائیں عبید بھائی ! آپ کیسے ہیں ؟ اب چھوٹے صاحبزادے کی طبیعت کیسی ہے؟
  20. ظہیراحمدظہیر

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    ہائیں ۔ یہ کیسی تعریف تھی بھئی ڈھکے چھپے لفظوں میں؟ شاعر کی تعریف ذرا کھل کے کیا کریں نا عبید بھائی ۔ یعنی : ارے واہ! مار ڈالا ! کیا بات ہے ظالم ! وغیرہ وغیرہ ۔ :D
Top