طارق بھائی معذرت چاہتا ہوں کہ حوالہ ڈھونڈ نکالنے میں دیر ہو گئی کہ زندگی کی تیز گام کہیں ٹَکنے کا نام نہیں لیتی :) خیر مکمل غزل مُجھے یہاں ملی تھی ، جزاک اللہ !
صاحب ! برائے مہربانی " ی" سے تھوڑا پرہیز کریں کیوں کہ " ی" پر میری فہرت بہت تنگ ہو جاتی ہے :p
یہ آنکھیں جامِ بادہ، یہ جوانی نشۂ صہبا
خُدا رکھّے تمہیں، تم بھی تو ہو تصویرِ میخانہ
اِس سمت سمیٹو تو بکھرتا ہے اُدھر سے
دُکھ دیتے ہوئے یار نے دامن نہیں دیکھا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
شاعر: نا معلوم ، اگر کسی دوست کو علم ہو تو برائے مہربانی رسید کر دیں۔ جزاک اللہ !