الحمد للہ۔
استادِ محترم اعجاز عبید صاحب کی مہربانی اور توجہ سے دادا مرحوم محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی کی تمام نظموں پر مشتمل مجموعۂ کلام "لمحاتِ نظر" کی ای بک تیار ہو گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ استادِ محترم کو ایمان و صحت کے ساتھ سلامتی والی زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔
چونکہ زیادہ تر نظمیں ذاتی زندگی...
نشانِ گلشن کی جستجو میں نسیمِ خانہ خراب گم ہے
کہیں ہے بلبل نہ کوئی قمری کہ سرو گم ہے، گلاب گم ہے
تمہارے اس چہرۂ کتابی کی روشنی میں کئی شبوں تک
کتابِ الفت کو ہم نے دیکھا، وفا کا پہلا ہی باب گم ہے
یہ انتظارِ سحر کہاں تک، بناؤ تم اپنے چاند سورج
ستارے بجھ بجھ کے گر چکے ہیں مدار سے آفتاب گم ہے...
بالکل۔
بلاشبہ دیگر زبانوں کے ادبی ورثہ کا ترجمہ، بچوں کا ادب اور مزاحیہ شاعری بالخصوص پیروڈی کے حوالے سے موجودہ دور میں دیکھوں تو آپ کا نام سب سے پہلے ذہن میں آنے والے ناموں میں سے ہے۔ :)
کل ہی گھر میں کچھ شاعری کا تذکرہ نکلا تو بات آئی کہ موجودہ دور کے بظاہر مشہور شعراء میں کوئی ایسا نام نظر نہیں آتا کہ جو آگے چل کر بڑا شاعر کہلایا جائے۔ بس چند ہی نام باقی رہ گئے ہیں۔
تو میں نے یہی کہا کہ ایسے شعراء بھی موجود ہیں جو بلاشبہ بڑے شاعروں میں جگہ بناتے اگر گوشہ نشیں نہ ہوتے۔ :)
جی، دبئی میں زندہ شاعروں کی یاد میں جشن کے نام سے مشاعرے ہوتے تھے، جن میں ہند و پاک کے نامور شعراء موجود ہوتے تھے۔ مجھے میرے پاس موجود مشاعروں میں سے ایک مشاعرے کا یاد ہے کہ وہ جشنِ خمار بارہ بنکوی تھا۔
اب پتا نہیں کہ یہ سلسلہ جاری ہے یا رک گیا۔