نہایت اتفاق کی بات ہے کہ یہاں لاہور میں بھی موسم بہت خوشگوار ہو گیا ہے ماشاء اللہ۔ ابھی میں چھت پر لیٹا ہوں اور بہت تیز بارش ہو رہی ہے۔ آسمان پر کچھ بادل اڑتے جاتے ہیں (ہوا کے زور پر) اور کچھ پانی برسا رہے ہیں، کل البتہ بہت حبس تھی
ویسے کوئی نہ کوئی وجہ تو ہو گی جو ان کو لنگڑے آم کہا جاتا ہے، شاید نچلی جانب سے جو نوک نکلی ہوئی ہوتی ہے اس کو ایک ٹانگ تصور کیا جاتا ہے۔ ہمارے لیڈیز جوتوں کے کام میں بھی ایک طرح کے ڈزائن کو لنگڑی کہا جاتا ہے۔
کہتے ہیں کہ لسی پی کر غنودگی طاری ہو جاتی ہے۔ اور ایسا محسوس بھی کیا ہے میں نے، اکثر لسی پینے کے بعد نیند بہت آنے لگتی ہے، لیکن شرط ہے کہ لسی دہی والی ہو نہ کہ دودھ والی جسے ہم کچی لسی کہتے ہیں
غزل
یونہی کیا دل کو بہلانا پڑے گا
کسی کا گن سدا گانا پڑے گا
یہ دل مانا نہیں اب تک کسی کی
اسے اب خود ہی سمجھانا پڑے گا
نہ چاہیں بھی تو اس دنیا سے ہم کو
کہیں پر کوچ کر جانا پڑے گا
وفا کی راہ آساں کچھ نہیں ہے
قدم اٹھنے پہ غم کھانا پڑے گا
ہزاروں زخم سینے میں چھپا کر
ہمیشہ جگ میں مسکانا پڑے گا...