نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    عبدالمجید سالک ::::: چراغِ زندگی ہوگا فروزاں، ہم نہیں ہونگے ::::: Abdul Majeed Salik

    عبدالمجید سالک چراغِ زندگی ہوگا فروزاں، ہم نہیں ہونگے چمن میں آئے گی فصلِ بہاراں، ہم نہیں ہونگے جوانوں اب تمھارے ہاتھ میں تقدیرِ عالَم ہے تمہی ہو گے فروغِ بزمِ اِمکاں، ہم نہیں ہونگے جئیں گے وہ جو دیکھیں گے بہاریں زُلفِ جاناں کی سنوارے جائیں گے گیسوئے دَوراں، ہم نہیں ہونگے ہمارے ڈُوبنے...
  2. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: مِری ہی زندگی لے کر بُھلا دِیا مجھ کو ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش مِری ہی زندگی لے کر بُھلا دِیا مجھ کو یہ کیسے پیار کا تم نے صِلہ دِیا مجھ کو لِیا ہے دِل ہی فقط، حافظہ بھی لے لیتے تمھاری یاد نے پھر سے رُلا دِیا مجھ کو نہ کوئی شوق، نہ ارمان کوئی سینے میں یہ غم کی آگ نے، کیسا بُجھا دِیا مجھ کو بہار نو میں نئے غم کی آمد آمد ہے تمھارے...
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بے کار شرحِ لفظ و معانی سے فائدہ ؟ جب تُو نہیں تو شہر میں تُجھ سا کہاں سے آئے کشور ناہید
  4. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: جب گیا شوق نظارہ تِری زیبائی کا ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلِش جب گیا شوقِ نظارہ تِری زیبائی کا کوئی مصرف ہی نہیں اب مِری بینائی کا دِل سے جب مِٹ ہی گیا تیرا تصوّر جاناں کچھ گِلہ بھی نہیں باقی رہا تنہائی کا کی زباں بند، تو رکھّا ہے نظر پر پہرا ! دِل کو احساس ہے ہر دم تِری رُسوائی کا ساتھ ہے یاس بھی لمحوں میں تِری قُربت کے کُچھ عجب...
  5. طارق شاہ

    مُرتضیٰ برلاس ::::: موج درموج نظر آتا تھا سیلاب مجھے ::::: Murtaza Birlaas

    غزلِ مُرتضیٰ برلاس موج درموج نظر آتا تھا سیلاب مجھے پاؤں ڈالا تو یہ دریا لگا پایاب مجھے شدّتِ کرب سے کُمھلا گئے چہرے کے خطوُط اب نہ پہچان سکیں گے مِرے احباب مجھے ایک سایہ، کہ مجھے چین سے سونے بھی نہ دے ایک آواز کہ ، کرتی رہے بیتاب مجھے جس کی خواہش میں کسی بات کی خواہش نہ رہے ایسی...
  6. طارق شاہ

    غالب مرزا اسداللہ خاں غالب ::::: رونے سے اور عِشق میں بیباک ہوگئے ::::: Mirza Asadullah KhaN Ghalib

    غزلِ مرزا اسداللہ خاں غالب رونے سے اور عِشق میں بیباک ہوگئے دھوئے گئے ہم اِتنے، کہ بس پاک ہوگئے صرفِ بہائے مے ہُوئے آلاتِ میکشی ! تھے یہ ہی دو حِساب سو یُو ں پاک ہوگئے رُسوائے دہر گو ہُوئے آوار گی سے تم بارے طبیعتوں کے تو چالاک ہوگئے کہتا ہے کون نالۂ بُلبُل کو بے اثر پردے میں گُل کے،...
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم بھی شبِ گیسُو کے اُجالوں میں رہے ہیں کیا کیجیے دِن پھیر کے لائے نہیں جاتے ہوش ترمذی ( سید سبط حسن )
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں نے جس حال میں اِک عمر بسر کی سرشار ایک ہی دِن کبھی اُس طرح گزُارے کوئی سرشار صدیقی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دِل جن سے مِلے، اب وہ نِگاہیں نہیں مِلتیں مِلنے کو تو مِلتی ہے نظر اُن کی نظر سے فانی بدایونی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    طوُلِ رُودادِ غم معاذاللہ ! عمر گزُری ہے مُختصر کرتے فانی بدایونی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جلیل اب کیا کہوں تم سے اُداسی بزمِ ہستی کی ہزاروں تھے جہاں بیٹھے وہاں دو چار بیٹھے ہیں جلیل مانکپوری
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سُنیں جو آپ، تو سونا حرام ہو جائے تمام رات گزُرتی ہے جن خیالوں میں جلیل مانکپوری
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ختم ہوتی نہیں ہوس دِل کی ایک طوُفان ہے شباب نہیں جلیل مانکپوری
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہو نوح نوح جہاں پائے عزم کی زنجیر! کوئی بتائے کہاں ڈوبنے کو جائے کوئی فارغ بُخاری
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پھر آج ترکِ تعلّق کے بعد سوچتا ہُوں جو خود پہ بس نہ ہو کیوں تجھ کو آزمائے کوئی فارغ بُخاری
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کرتے ہو تمنّا، کہ وہ گُل رُو نظر آئے آنکھیں بھی تو وہ لاؤ، کہ خوشبو نظرآئے ہوش ترمذی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُن مریضوں کی عیادت کو وہ اب نِکلے ہیں موت جاکر جنھیں مٹّی میں مِلا بھی آئی ثاقب لکھنوی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دم کا آنکھوں میں اٹکنا بھی مُبارک نہ ہُوا وقت کی بات، تم آئے تو قضا بھی آئی ثاقب لکھنوی
  19. طارق شاہ

    اختر ہوشیارپوری ::::: کلّیوں کا تبسّم ہو، کہ تم ہو، کہ صَبا ہو ::::: Akhtar Hoshyarpuri

    غزلِ اختر ہوشیارپوری ( پنڈت ہری چند اختر ) کلّیوں کا تبسّم ہو، کہ تم ہو، کہ صَبا ہو اِس رات کے سنّاٹے میں، کوئی تو صدا ہو یُوں جسم مہکتا ہے ہَوائے گُلِ تر سے ! جیسے کوئی پہلوُ سے ابھی اُٹھ کے گیا ہو دُنیا ہَمہ تن گوش ہے، آہستہ سے بولو کچھ اور قریب آؤ ، کوئی سُن نہ رہا ہو یہ رنگ، یہ...
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    زندگی میری یُوں منسُوبِ حکایات ہُوئی کوئی دِیوانہ نظر آیا، مِری بات ہُوئی شفیق خلِش
Top