نتائج تلاش

  1. بدر القادری

    برائے اصلاح

    اسّلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ شکیل بھائی آپ نے جو کچھ میرے اور میری غزل کے تعلق سے لکھا اور اتنے بلند و عظیم المرتبہ شعراءکو ادباء کو میرے ھمرھاں قرار دیا یا دےنے کی سعی فرمائی "معاذاللہ، ثم معاذاللہ" میں انکی خاکِ پا کا ہمدوش نہیں ہو سکتا۔ خیر... تشکر کے الفاظ سے تہی دامن ہوں۔ ایک قطعہ آپ...
  2. بدر القادری

    خواہشِ وصلِ دائمی نہ گئی

    سبحان اللہ العظیم ایک ایک شعر وظیفہ بنا لینے کے قابل ہے
  3. بدر القادری

    برائے اصلاح

    اس سے پہلے آپکی خدمت میں ایک قطعہ پیش کرنے کی اجازت مل جائے۔ کل صبح تک انشاء اللہ مکمل ہو جایےگا۔ والسّلام
  4. بدر القادری

    برائے اصلاح

    شکریہ استاذِ محترم۔ عنایت آپکی۔
  5. بدر القادری

    برائے اصلاح

    راحل بھائی ترمیم و اصلاح کردہ مقطعے پر کوئی رائے دے دیں تو تو عنایت ہوگی۔
  6. بدر القادری

    برائے اصلاح

    حکیم الامّت رضی اللّہ عنہ سے تواردی الزام سر آنکھوں پر۔
  7. بدر القادری

    برائے اصلاح

    عنایت، عنایت، عنایت شکیل بھائی مقطعے کی اصلاح یوں کی ہے سر دے کے سر فراز ہیں راہِ وفا میں جو یارب ہو میرا حشراُنہیں"بے سَروں"کےساتھ اُستاذ الف عین صاحب قبلہ نظرِ بصیرت فرما دیں تو فائنل ہو جائے گی۔ ولسلام
  8. بدر القادری

    برائے اصلاح

    نظّارہ بے مزہ ہے جو تابِ نظر نہ ہو شکیل بھائی جو دیکھا آپ کی چشمِ بصیرت مآب نے دیکھا۔نظّارے کا حسن معیارِ نظر کا گداگر ہوتا ہے۔ آپ کا بھی مدعی ہوں کہ میری حقیر کاوشوں کے دامن میں ایک نگاہِ بصیرت مآب کا صدقہ ڈال دیا کیجے۔ ٹائپنگ کی غلطیوں کے لیے معذرت۔ والسلام بدر القادری
  9. بدر القادری

    برائے اصلاح

    بہت بہت شکر گزاری کہ احقر کی حقیر کاوش کو آپ نے سراہا۔استاذ الف عین صاحب آپ کی فرمودہ صلاح پر دھیان رکھونگا کہ آیندہ بیانِ مضمون کے خبط زبان و ادب دامن چاک نہ ہو۔ والسلام
  10. بدر القادری

    برائے اصلاح

    شکریہ شکیل صاحب نشاندہی اور ذرہ نوازی کا۔
  11. بدر القادری

    برائے اصلاح

    شکریہ فاخر صاحب، عنایت آپ کی۔
  12. بدر القادری

    برائے اصلاح

    اب کیا کہوں کہ ربط ہے کیا آبلوں کے ساتھ میلوں سفر کیا ہے انھیں دوستوں کے ساتھ زاہد بھی سیکھ جائیںگے آدابِ بندگی بیٹھینگے چند روز اگر مے کشوں کے ساتھ مر کر بھی اپنی صحرا نوردی نہ مر سکی اُڑ اُڑ کے خاک جاتی رہی قافلوں کے ساتھ یہ کافری نہیں تو بتا کیا ہے کافری مایوسیاں خدا سے اُمیدیں بتوں کے ساتھ...
  13. بدر القادری

    برائے اصلاح - عجب ہے

    سلام مسنون زبیر بھائی آپ کی فطرتِ سلیمہ اسی روانی میں اس مرتبے کو پالیگی جسے سیدنا صدّیقِ اکبر رضی اللّہ عنہ یوں متعرف کیا ہے کہ "الادراک الاصلی ہوعدم الادراک" اصل ادراک عدمِ ادراک کا ادراک ہے
  14. بدر القادری

    برائے اصلاح

    کچھ اور اشعار جو بڑے بیہودہ سے لگے۔اساتذہ کرام کے حضور میں پیش ہیں قیمتی آراء سے نوازیں تو غنیمت جانیں۔ تیغ جوں میرا ستمگرکھینچے آسماں آہیں آہ پر کھینچے قینچیاں دےدو، یہ نہ ہوصیّاد جھنجلاہٹ میں بال وپر''کھینچے''
  15. بدر القادری

    برائے اصلاح

    آداب راحل بھائی ٹھیک اور بجا دیکھا ہے آپ کی چشمِ بصیرت مآب نے۔ یہ غزل بھی جلد بازی کا شکار ہوئی ہے۔ایک دوست نے جو کہ بہت اچھے شاعر بھی ہیں مطلعے کا پہلا مصرعہ دے ایک دن کی مہلت میں پانچ شعر چالش دی تھی۔ اب... یہی ممکن تھا اتنی عجلت میں انشاء اللہ آپکی اصلاح کردہ باتوں پہ کام کروںگا۔ والسلام۔
  16. بدر القادری

    برائے اصلاح

    اسّلام علیکم اساتذہ کرام اصلاحِ کلام کی درخواست ہے۔ دھیرےدھیرےسےچارہ گر کھینچے تیرِ جاناں نہ دل جگر کھینچے ہچکیاں باندھ کر سناوں اُنہیں طول رودادِ مختصر کھینچے نو گرفتار ہوں بتا ہے کوئی کس طرح آہِ پر اثر کھینچے جب مزہ ہےکہ تیرےوحشی کو لوگ کوچے میں در بدر کھینچے دور کیجے نہ آستانے سے شوقِ...
  17. بدر القادری

    غزل برائے اصلاح: ابھی ہیں راہِ طلب میں تیری ۔۔۔

    اسّلام علیکم راحل بھائی ایک حماقت کرنے چلا ہوں۔ لحاظِ خاطر، خیالِ خدمت،''بحدِّ امکاں'' بڑھی مروّت شکستہ لہجےمیں کہ رہےہیں کہ اب محبّت رہی نہیں ہے اگر آپ پسند فرمائیں۔ معذرت خواں بدر القادری
  18. بدر القادری

    سر کش مٹے کچھ ایسے کہ نابود ہو گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اصلاح طلب

    اسّلام علیکم ورحمتہ اللہ بہت خوب صورت غزل ہے۔ اور مجھ ایسے آلودۂ عصیاں کے لیے فکر انگیز کہ اپنے کو مردود کے زمرہ میں دیکھتا ہوں ۔اور ایک شاعر کی حیثیت سے یہ کلام میرے لیے رشک کاباعث بناہوا ہے۔ ''ادائے پاک'' کچھ بے مزہ لگ رہا ہے۔ عاجزانہ مشورہ ہے کہ کوئی اور لفظ تلاش کریں۔ بدر القادری
  19. بدر القادری

    برائے اصلاح : دکھائی دے

    نہیں نہیں زبیر صاحب بالکل آپ کا مصرعہ ہے۔ یہ مصرعہ اُس وجد و حال کی عطا ہے جو آپ غزل اور نایاب صوفیانہ طرظِ بیان نے عنایت فرمایا تھا۔
  20. بدر القادری

    برائے اصلاح : دکھائی دے

    السلام علیکم مطلع یوں بھی کہ سکتے ہیں لازم نہیں اچھا ہو جو اچھا دکھائی دے
Top