تحریکِ انصاف کا تو علم نہیں لیکن مسٹر گولڈ سمتھ کے پاکستان ذاتی طیارے پر آنے کی وجہ یہی تھی کہ وہ عمران خان کو پاکستانی سیاست میں لانچ فرمانا چاہتے تھے :)
میرا خیال ہے کہ اس فتویٰ میں سعودی مفتی اعظم کا اشارہ ان غیر ملکیوں کی طرف ہوگا جو کئی کئی سال بعد اس طرح کے "بہانے" بنا کر چھٹی لے کر اپنے ملکوں کو جاتے ہیں یا پھر وہ فوجی جو حالتِ جنگ میں جان بچانے کو ایسے بہانے تراشتے ہیں :)
جی، بالکل کام کرتا ہے۔ لیکن میرا مشورہ ہے کہ آپ بجائے پورے ڈیٹابیس کے، اپنی مرضی کے موضوعات کے بارے ایک کتاب یا کئی کتب بنا کر انہیں اتار لیں۔ اس طرح غیرضروری معلومات اور تصاویر اور دیگر میڈیا سے نجات مل جائے گی :)
پرمزاح کی ریٹنگ اسرائیل کو ناجائز ریاست کہنے پر دی ہے۔ اگر مناسب سمجھیں تو ہمارے پاکستان کی پیدائش کو ہی تفصیل سے ڈسکس کر لیتے ہیں کہ وہ دوسروں کی نظر میں کیسے جائز ہے؟ :)
یہی رویہ ہے جناب، کہ اپنوں کے کئے ہوئے مظالم پر ہم خاموش ہوتے ہیں۔ دوسروں کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم میں ہمیں ہٹلر اور مسولینی اور پتہ نہیں کون کون دکھائی دے جاتا ہے :)
تاہم وہ مشہور تصویر تو آپ نے دیکھی ہی ہوگی جس میں سعودی شاہی خاندان کی طرف سے اسرائیل کے بارے برطانیہ کے ساتھ ایک معاہدے...
میرا خیال ہے کہ اصل لفظ بگھیرا ہے، جو تیندوے کو کہا جاتا ہے۔ اکثر دیسی حروف انگریزی میں ایچ کا مقام بدل دیتے ہیں۔ جیسے دہلی یا دلی کو انگریزی میں ڈیلہی لکھا جاتا ہے۔ تاہم یہ میرا خیال ہی ہے :)
بالکل درست فرمایا برادرم۔ اس کے باوجود کہ ایک طرف تو ہم یہ دعویٰ کرتے نہیں تھکتے کہ اللہ ہی رزاق ہے، دوسری طرف ہم اپنی جانب سے لوگوں پر رزق کے دروازے بند کرتے اور کھولتے پھرتے ہیں :)