نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خِرَد والوں سے حُسن و عِشق کی تنقِید کیا ہوگی نہ افسونِ نِگاہ سمجھا، نہ اندازِ نظر جانا اسرارالحق مجاز
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ آنا کوئی آنا ہے ، کہ بس رسماََ چلے آئے یہ مِلنا خاک مِلنا ہے کہ دل سے دل نہیں مِلتا اسرارالحق مجاز
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ٹپکے اُن پر رال برابر گھر کی مُرغی دال پرابر چلتے ہیں صاحب بھی خِراماں کوّے ہنس کی چال برابر پیری میں بھی حال وہی ہے ڈالیں اب بھی جال برابر کردی اُس کے فُرق نےتیری ساری ہڈی کھال برابر اُس چہرے کا خاک سنورنا جس پر پیلا ، لال برابر اِتراتے ہیں حُسن پہ اپنے آنکھیں جن کی دال برابر شفیق خلش
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُلجھنوں سے سے گھبرائے مے کدے میں در آئے کِس قدر تن آساں ہے ذوق رائیگاں اپنا اسرارالحق مجاز
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    غرض کہ کاٹ دیے زندگی کے دن اے دوست !ٓ وہ تیری یاد میں ہُوں ، یا تجھے بُھلانے میں فراق گورکھپوری
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہے تِرے کشف و کرامات کی دُنیا قائل تجھ سے اے دل نہ مگر کام ہمارا نِکلا فراق گورکھپوری
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بیگانہ ہوکے سارے جہاں سے جُدا ہُوا ! اے عالم آشنا ! جو تِرا آشنا ہُوا میں مِٹ گیا تو، وہ بھی مِرے ساتھ مِٹ گیا سائے سے خُوب حقِ رفاقت ادا ہُوا پچھتا رہے ہیں خُون مِرا کرکے کیوں حضُور ! اب اِس پہ خاک ڈالیے ، جو کچھ ہُوا، ہُوا زائل ہُوئی نہ بھیس بدلنے سے بُوئے عِشق تصویر میں بھی رنگ ہے...
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عجیب رُت تھی کہ، ہرچند پاس تھا وہ بھی بہت ملول تھا میں بھی، اُداس تھا وہ بھی ہم اپنے زعم میں خوش تھے کہ اُس کو بُھول چُکے مگر گُمان تھا یہ بھی ، قیاس تھا وہ بھی کہاں کا اب غمِ دنیا، کہاں کا اب غمِ جاں وہ دن بھی تھے کہ، ہمیں یہ بھی راس تھا، وہ بھی احمد فراز
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب تِرے ذکر پہ، ہم بات بدل دیتے ہیں ! کتنی رغبت تھی تِرے نام سے پہلے پہلے احمد فراز
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حِیلہ جُو ویسے بھی ہوتے ہیں زمانے والے اُس پہ آئی نہ ہمیں بات چُھپانی لوگو احمد فراز
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دیتے ہیں خود ہی حکم مجھے بولنے کا آپ پھر، ٹوکتے ہیں آپ، مجھے بات بات پر عبدالحمید عدم
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُٹھ کر تِری گلی سے کہاں جائے اب فقیر تیری گلی کے ساتھ ہے اب جسم و جاں کی بات عبدالحمید عدم
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    باتیں اِدھر اُدھر کی سُنا کر جہان کو وہ حذف کرگئے ہیں عدم درمیاں کی بات عبدالحمید عدم
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اچھا وہ باغِ خلد جہاں رہ چکے ہیں ہم ! ہم سے ہی کر رہا ہے، تُو زاہد وہاں کی بات عبدالحمید عدم
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    انجُم! مُنافقت نے قرِینے بدل دِیئے اب لفظ اعتبار کے قابل نہیں رہے انجم خلیق
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیا بُرائی جو رہے مُصحفی نِت یاں بیٹھا تم یہی جانیو، دربان ہے در پر رکھّا غلام ہمدانی مصحفی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیوں نہ دل، دیکھ اُسے ہاتھ سے جاوے یکبار ایسے ہی ناز سے ہاتھ اُن نے کمر پر رکھّا غلام ہمدانی مصحفی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مُصحفی چاہئے کیا پھر اُسے اُٹھ چَلنے کو جس مسافر نے کہ، دِل اپنا سفر پر رکھّا غلام ہمدانی مصحفی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیا بَچُوںْگا میں کہ ، دل کے مِرے خَمیازوں نے ایک ٹانکہ، نہ میرے زخمِ جگر پر رکھّا غلام ہمدانی مصحفی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُس کی آنکھوں کو نہ دیکھا کبھی دِینْداروں نے جُرمِ نظّارہ عَبث میری نَظر پر رکھّا غلام ہمدانی مصحفی
Top