نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    منظر بھوپالی صاحب زود گو ہی نہیں ، غضب گو اور بلا گو بھی ہیں تشکّر ان کا کلام شیئر کرنے پر کاشفی صاحب :)
  2. طارق شاہ

    خواب دریچہ

    ﻭﮦ ﺧﻮﺍﺏ ﺩﺭﯾﭽﮧ ﺗﻮ ﮐِﺴﯽ ﭘﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮐُﮭﻠﺘﺎ ﮐُﮭﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﺟﻮ ﺑﺎﻟﻔﺮﺽ، ﺗﻮ ﻣﻨﻈﺮﻧﮩﯿﮟ ﮐُﮭﻠﺘﺎ ﮨﺮ آنکھ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ ﺳﺰﺍﻭﺍﺭِ ﺗﻤﺎﺷﺎ ! ﮨﺮ ﺁﺋﻨﮯ ﭘﺮ ﺣُﺴﻦ ﮐﺎ ﺟﻮﮨﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮐُﮭﻠﺘﺎ ﻣﺤﺴُﻮﺱ ﺗﻮ ﮐﺮﺗﺎ ﮨُﻮﮞ ﺗِﺮﮮ ﻟﻤﺲ ﮐﻮ، ﻟﯿﮑﻦ ﮐﯿﺎ ﭼﯿﺰ ﮨﮯ ﺍِﺱ ﻟﻤﺲ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮐُﮭﻠﺘﺎ ﮐُﮭﻞ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﺳﺮﺍﺭِ ﺍﺯﻝ ﺑﮭﯽ ﻣِﺮﮮ ﺁﮔﮯ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﻣﮕﺮ ﺫﺭّﮦ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﻧﮩﯿﮟ...
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    قفس اُداس ہے یارو ، صبا سے کُچھ تو کہو کہیں تو بہرِ خُدا آج ذکرِ یار چلے فیض احمد فیض
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مرتے ہیں آرزُو میں مرنے کی موت آتی ہے پر نہیں آتی مرزا اسداللہ خاں غالب
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم وہاں ہیں، جہاں سے ہم کو بھی کُچھ ہماری خبر نہیں آتی مرزا اسداللہ خاں غالب
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تیرا پہلوُ، تِرے دِل کی طرح آباد رہے تجھ پہ گُزرے نہ قیامت شبِ تنہائی کی پروین شاکر
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ کیا عذاب ہے، سب اپنے آپ میں گُم ہیں ! زباں مِلی ہے ، مگر ہم زباں نہیں مِلتا ندا فاضلی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تمام شہر میں ایسا نہیں خلوص نہ ہو جہاں اُمید ہو اِس کی وہاں نہیں ملتا ندا فاضلی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    واعظ ہے نہ زاہد ہے ، ناصح ہے نہ قاتل ہے اب شہر میں یاروں کی، کِس طرح بسر ہوگی فیض احمد فیض
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چھائی وہ تِیرگی سی ہمہ وقت ہے خلش ! ہوتی سحر نہیں ہے اُٹھیں لاکھ سو کے ہم شفیق خلش
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم نے اپنی سی کی بہت لیکن مرَضِ عشق کا علاج نہیں میر تقی میر
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لبِ زاہد پہ ہے، افسانۂ حُورِ جنّت کاش اِس وقت مِرا انجُمن آرا ہوتا اختر شیرانی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ اگر آ نہ سکے موت ہی آئی ہوتی ہجر میں کوئی تو غم خوار ہمارا ہوتا اختر شیرانی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کچھ تو تنہائی کی راتوں میں سہارا ہوتا تم نہ ہوتے نہ سہی، ذِکر تمہارا ہوتا اختر شیرانی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    غم عزیزوں کا، حسینوں کی جُدائی دیکھی ! دیکھیں، دِکھلائے ابھی گردشِ دوراں کیا کیا اختر شیرانی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رسمِ فرہاد ہے دُنیا میں ابھی تک زندہ یہ تماشا بھی کبھی اُن کو دِکھا دینا تھا ہو کے ناکام ہَوِس کار بنے کیوں اختر یاد سلمیٰ میں جوانی کو گَنوا دینا تھا اختر شیرانی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دلِ مہجُور کو تسکین کا ساماں نہ مِلا شہرِ جاناں میں ہمیں مسکنِ جاناں نہ مِلا کُوچہ گردی میں کٹیں شوق کی کتنی راتیں پھر بھی اُس شمعِ تمنّا کا شبستاں نہ مِلا یوں تو ہر راہ گزر پر تھے ستارے رقصاں جِس کی حسرت تھی مگر وہ مہِ تاباں نہ مِلا لالہ و گُل تھے بہت عام چمن میں، لیکن ڈھونڈتے تھے جسے وہ...
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تلاشِ معنیِ ہستی میں فلسفہ نہ برَت یہ راز آج تلک بے حجاب ہو نہ سکا اختر شیرانی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    http://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%BE%D8%B3%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AF%DB%81-%D8%A7%D8%B4%D8%B9%D8%A7%D8%B1.64550/page-156#post-1533158
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کب تک ابھی رہ دیکھیں اے قامتِ جانانہ کب حشر معیّن ہے ، تجھ کو تو خبر ہوگی فیض احمد فیض
Top