نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مُدّت سے ہُوں میں سرخوشِ صہبائے شاعری ناداں ہے جس کو مجھ سے ہے دعوائے شاعری میں لکھنؤ میں زمزمہ سنجانِ شعر کو برسوں دِکھا چُکا ہُوں تماشائے شاعری غلام ہمدانی مصحفی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دل کائناتِ عِشق میں، شاہوں کا شاہ ہے مُختارِ کُل تمام سفید و سیاہ کا یاس یگانہ چنگیزی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چمک جگنو کی برقِ بےاماں معلوم ہوتی ہے قفس میں رہ کے قدرِ آشیاں معلوم ہوتی ہے کہانی میری رُودادِ جہاں معلوم ہوتی ہے جو سُنتا ہے اُسی کی داستاں معلوم ہوتی ہے ترقّی پر ہے روزافزوں خلش دردِ محبّت کی جہاں محسُوس ہوتی تھی وہاں معلوم ہوتی ہے سیماب اکبر آبادی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سر گشتگی میں عالمِ ہستی سے یاس ہے تسکیں کو دے نوید، کہ مرنے کی آس ہے اسد الله خاں غالب
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں پیمبر نہیں، یگانہ سہی اِس سے کیا کسر شان میں آئی یاس یگانہ چنگیزی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    علم کیا، علم کی حقیقت کیا جیسی جس کے گمان میں آئی یاس یگانہ چنگیزی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کِس کی آواز کان میں آئی دُور کی بات دھیان میں آئی آپ آتے رہے، بلاتے رہے آنے والی اِک آن میں آئی یاس یگانہ چنگیزی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عِشق کی زمزمہ سنجی، ہے ہے ! ولولہ ناک میں دم لاتا ہے پھر کُھجائے ہے ہتھیلی، دیکھوں ! سیم تن کون سا ہاتھ آتا ہے مدد اے کشمکشِ شوق کہ پھر ! دِل کہیں کھینچے لِئے جاتا ہے پھر ہُوں دیوانۂ بیخود کِس کا ؟ خار تلوے مِرے سہلاتا ہے پھر دِل اِک بُت کو دِیا مومن نے کب وہ اِن باتوں سے باز آتا ہے
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آئِنہ رکھ دِیا گیا عکسِ جمال کے لیے پُورا جہاں بنا دِیا، ایک مِثال کے لیے خاک کی نیند توڑ کر ، آب کہیں بنا دِیا ! ارض و سما کے درمیاں خواب کہیں بنا دِیا خوابِ نمود میں کبھی آتش و باد مِل گئے شاخ پرآگ جل اُٹھی، آگ میں پُھول کِھل گئے سازِ حیات تھا خموش، سوز و سَرود تھا نہیں اُس کا ظہُور ہوگیا،...
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چراغِ عشق تو جانے کہاں رکھّا ہُوا ہے سرِمحرابِ جاں بس اِک گماں رکھّا ہُوا ہے ہوائے شام اُڑتی جا رہی ہے راستوں پر سِتارہ ایک زیرِآسماں رکھّا ہُوا ہے یہی غم تھا کہ جس کی دُھوم دُنیا میں مچی تھی یہی غم ہے کہ جس کو بے نِشاں رکھّا ہُوا ہے ہٹے، تو ایک لمحے میں بَہم ہوجائیں دونوں گِلہ ایسا، دِلوں...
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مُسلسل رابطہ رکھّا ہُوا ہے مگر اِک فاصلہ رکھّا ہُواہے سفر طے کر چُکا حرفِ تمنّا زباں پر آبلہ رکھّا ہُوا ہے جُنوں کو پھر وہیں جانے کی ضد ہے ! جہاں اِک حادثہ رکھّا ہُوا ہے وہ آنکھیں موند کر بیٹھے ہُوئے ہیں مُقابِل آئِنہ رکھّا ہُوا ہے فِضائے بے یقینی میں بھی عاجز ! دُعا کا حوصلہ رکھّا ہُوا...
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں تمہارے عکس کی آرزو میں بس آئینہ ہی بنی رہی ! کبھی تم نہ سامنے آ سکے، کبھی مجھ پہ گرد پڑی رہی وہ عجیب شام تھی، آج تک مِرے دل میں اُس کا ملال ہے مِری طرح جو تِری منتظر، تِرے راستے میں کھڑی رہی کبھی وقف ہجرمیں ہوگئی، کبھی خوابِ وصل میں کھوگئی میں فقیرِ عِشق بنی رہی، میں اسیرِ یاد ہُوئی رہی...
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    منزل کی دُھن میں آبلہ پا چل کھڑے ہُوئے شورِ جَرس سے، دل نہ رہا، اختیار میں یاس یگانہ چنگیزی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کہتے ہو، اپنے فعل کا مُختار ہے بشر اپنی تو موت تک نہ ہُوئی اختیار میں یاس یگانہ چنگیزی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یگانہ بنے، یا امام الغزل ! وہ، جو کچھ بنے، بنتے بنتے بنے یاس یگانہ چنگیزی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اچانک ترقّی کوئی کھیل ہے بُرا یا بَھلا ، بنتے بنتے بنے یاس یگانہ چنگیزی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مجھ کو نفرت سے نہیں پیار سے مصلوب کرو میں بھی شامل ہُوں محبّت کے گنہ گاروں میں احمد ندیم قاسمی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ذکر کرتے ہیں تِرا ، مجھ سے بعنوانِ جفا چارہ گر پُھول پُرو لائے ہیں تلواروں میں احمد ندیم قاسمی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تجھے درد کیونکہ سُناؤں میں، نہ خُدا کِسی کو دِکھاوے یہ ! جو کچھ اپنے جی پہ گزُرتی ہے ، کہوں کیا ، کہ اُس کا بیاں نہیں خواجہ میر درد
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گھر تو دونوں پاس ہیں لیکن ملاقاتیں کہاں آمد و رفت آدمی کی ہے، پہ وہ باتیں کہاں خواجہ میر درد
Top