نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بہرا ہُوں میں تو چاہیے، دُونا ہو اِلتفات سُنتا نہیں ہُوں بات مکرّر کہے بغیر اسداللہ خاں غالب
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ساتھ شوخی کے کُچھ حجاب بھی ہے اِس ادا کا، کہیں جواب بھی ہے؟ داغ دہلوی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رحم کر میرے حال پر واعظ کہ اُمنگیں بھی ہیں شباب بھی ہے داغ دہلوی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    افسانۂ رقیب بھی لو بے اثر ہُوا بگڑی جو سچ کہے سے، وہاں جُھوٹ کیا چلے داغ دہلوی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رکھّا دِل و دماغ کو تو روک تھام کر اِس عمرِ بیوفا پہ مِرا زور کیا چلے داغ دہلوی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مجھے جو بھی دشمنِ جاں مِلا، وہی پختہ کارِ جفا مِلا نہ کسی کی ضرب غلط پڑی، نہ کسی کا تِیر خطا ہُوا اقبال عظیم
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مت سمجھ میرے تبسّم کو مُسّرت کی دلِیل جو مِرے دل تک اُترتا ہو یہ وہ زِینہ نہیں خورشید رضوی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں روز اِدھر سے گُزرتا ہُوں کون دیکھتا ہے میں جب اِدھر سے نہ گُزروں گا کون دیکھے گا مجید امجد
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں ہُوں کہ وہی، چال سمجھنے سے ہُوں قاصر ! قسمت ہے کہ، ہر کھیل نیا کھیل رہی ہے جلیل نظامی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وحشتیں بڑھتی گئیں ہجر کے آزار کے ساتھ اب تو ہم بات بھی کرتے نہیں غمخوار کے ساتھ احمد فراز
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ایک تو، خواب لئے پھرتے ہو گلیوں گلیوں اُس پہ تکرار بھی کرتے ہو خریدار کے ساتھ احمد فراز
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    قصۂ سازشِ اغیار، کہوں یا نہ کہوں شکوۂ یارِ طرحدار کروں یا نہ کروں فیض احمد فیض
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ سراپا سامنے ہے، استعارے مُسترد چاند، جگنو، پھول، خوشبو اور ستارے مُسترد ظفر اقبال
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سُن کر مرا فسانہِ غم ، اُس نے یہ کہا دوچارجُھوٹ و سچ ، یہی خُوبی زباں کی ہے داغ دہلوی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ گُل اپنا نہ خار اپنا، نہ ظالِم باغباں اپنا بنایا آہ ! کِس گلشن میں ہم نے آشیاں اپنا نظیر اکبر آبادی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تِری بَلا سے گروہِ جنُوں پہ کیا گُزری تُو اپنا دفترِ سُود و زیاں سنبھال کے رکھ افتخار عارف
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    روک پائے گی نہ زنجیر نہ دیوار کوئی اپنی منزل کا پتہ آہِ رسا جانتی ہے منظر بھوپالی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ برق نشیمن پہ گِری تھی، کہ قفس پر مُرغانِ گرفتار بڑی دیر سے چُپ ہیں احمد فراز
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آسان نہ کردی ہو کہیں موت نے مُشکل روتے ہوئے بیمار بڑی دیر سے چُپ ہیں احمد فراز
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہمارے دل پہ جو زخموں کا باب لِکھّا ہے اُسی میں وقت کا، سارا حِساب لِکھّا ہے کُچھ اورکام تو ہم سے نہ ہوسکا، لیکن تمہارے ہجر کا اِک اِک عذاب لِکھّا ہے سلوک نِشتروں جیسا نہ کیجئے ہم سے ہمیشہ آپ کو، ہم نے گُلاب لِکھّا ہے تِرے وجوُد کو محسُوس عُمر بھر ہوگا تِرے لبوں پہ جو ہم نے جواب لِکھّا ہے...
Top