نتائج تلاش

  1. محب علوی

    تبادلہ خیال پائتھون بنیادی کورس - ۔گپ شپ

    احمد نے خود یہ دھمکی نہیں دینی بلکہ میرے ہی کندھے پر ایسے بندوق رکھ کر چلانی ہے۔ میرا خیال ہے کہ کچھ خیال کرنا چاہیے ورنہ "محب بھائی" کی خاطر ہی سہی مگر بہرحال مجھے مراسلے حذف کرنے پڑنے ہیں۔ ;)
  2. محب علوی

    رپورٹ تو رخ کیے بغیر ہی پہنچ جاتی ہے :)۔

    رپورٹ تو رخ کیے بغیر ہی پہنچ جاتی ہے :)۔
  3. محب علوی

    تعارف طاہر شہزاد

    زبردست اور کہاں سے ماسٹر کر رہے ہیں طاہر ۔ میری تعلیم بھی کمپیوٹر سائنس میں ہی ہے اس لیے زیادہ دلچسپی محسوس ہو رہی ہے۔
  4. محب علوی

    تبادلہ خیال پائتھون بنیادی کورس - ۔گپ شپ

    لوگ بھی تو اب خلیل میاں کے حوالے دینے لگے ہیں۔ ;) اب تک مدیرانہ رعب کسی پر جمایا جو نہیں تھا اور ذرا بچ کر سنا ہے محمداحمد بھی اس رتبے پر فائز ہو رہے ہیں۔ :p
  5. محب علوی

    احمد نے پائتھون کے دھاگے میں لکھا ہے سب سے پہلے تو اپنی کیفیت تبدیل کرلیں۔ ورنہ لوگ سمجھیں گے...

    احمد نے پائتھون کے دھاگے میں لکھا ہے سب سے پہلے تو اپنی کیفیت تبدیل کرلیں۔ ورنہ لوگ سمجھیں گے یہ سب پائتھون کی وجہ سے ہے۔:)
  6. محب علوی

    تعارف طاہر شہزاد

    خوش آمدید طاہر صاحب اور تعلیمی مصروفیات کیا ہیں؟
  7. محب علوی

    تبادلہ خیال پائتھون بنیادی کورس - ۔گپ شپ

    احمد نے لگتا ہے دل لگا کر پڑھائی کی ہے اور بوٹی کے خیال سے ہی وحشت ہو رہی ہے اسے :)۔ حالانکہ بوٹی اگر طریقہ سے بنائی جائے تو اتنی بری بھی نہیں ہوتی ۔ ;) بوٹی ٹاٹ اور کرسی دونوں میں چلتی ہے۔
  8. محب علوی

    تبادلہ خیال پائتھون بنیادی کورس - ۔گپ شپ

    جہاں تعلیم ہوگی وہاں "بوٹی" بھی ہوگی ، کسی نے بھی نہیں بتایا تمہیں احمد۔ :p
  9. محب علوی

    تبادلہ خیال پائتھون بنیادی کورس - ۔گپ شپ

    ہیلو ، یہ صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو اب تک شروع نہیں کر سکے اور پیچھے رہ گئے ہیں ، ان کو شامل کرنے کے لیے اور حوصلہ افزائی کے لیے ۔ تم نے بوٹی سے کام لیا تو محمداحمد سے کہہ کر بری طرح سے فیل کر دینا ہے۔ :LOL:
  10. محب علوی

    تبادلہ خیال Type Bool پر تبصرے

    Exclusive OR کے اصول پر ہی چلتا ہے میرے خیال میں پائتھون مترجم (interpreter) کیونکہ OR آپریشن میں جہاں شرط صحیح(true) مل جائے آگے چیک نہیں کرتا۔ اسی طرح AND میں جہاں شرط غلط(false) ہو جائے وہاں سے آگے چیک نہیں کرتا اور اسے حتمی غلط مان لیا جاتا ہے۔
  11. محب علوی

    تبادلہ خیال پائتھون بنیادی کورس ۔ پیشرفت اور جوابی آراء (Progress & Feedback)

    پیچھے رہ جانے والوں اور وقت کی کمی کا شکار تمام لوگوں کے لیے پیش خدمت ہے پائتھون کورس بوٹی :) پائتھون کورس بوٹی ( cheat sheet) اس میں پہلے ہفتہ کے اسباق کا مختصر جائزہ لیا ہے اور شارٹ کٹ بتائے ہیں۔
  12. محب علوی

    متفرق پائتھون کورس بوٹی ( cheat sheet)

    پرنٹ فنکشن پرنٹ فنکشن کسی بھی چیز کو پرنٹ کرنے کے کام آتا ہے۔ اس کا سادہ سا ڈھانچہ ہے ۔ print("Trying to print a a string") Output ============================== Trying to print a string اس میں کوٹس (quotes) کے درمیان جو بھی لکھا جائے گا وہ ویسے ہی پرنٹ ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ اگر کسی...
  13. محب علوی

    متفرق پائتھون کورس بوٹی ( cheat sheet)

    متغیر (Variable) متغیر (variable) ایسی چیز کو کہتے ہیں جس کی قیمت یا ویلیو مستقل نہ ہو اور بدلتی رہے۔ پائتھون میں یہ کسی بھی نمبر یا اسٹرنگ کو محفوظ کرکے پھر دوبارہ استعمال کرنے کے کام آتے ہیں اور چونکہ ان کی قیمت بدلتی سکتی ہے ، اس لیے ان میں جتنی بار چاہیں اپنی مرضی سے کوئی ڈیٹا محفوظ کر...
  14. محب علوی

    متفرق پائتھون کورس بوٹی ( cheat sheet)

    بنیادی کورس ۔ Data Type اس میں ڈیٹا کی قسمیں بتائی گئی ہیں ۔ پائتھون میں ڈیٹا کو دو قسموں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ نمبر ۔ اس میں تمام اعداد شامل ہیں چاہے وہ مکمل ہوں یا اعشاریہ والے۔ اسٹرنگ۔ یہ حروف کا کوئی سا بھی مجموعہ ہو سکتا ہے جس میں ہر قسم کے حروف شامل ہیں۔ ایک حرف، لفظ ، جملہ حتی کہ...
  15. محب علوی

    متفرق پائتھون کورس بوٹی ( cheat sheet)

    سالم تقسیم (Integer Division) اور بقایا(Remainder) اگر جلدی میں ہیں تو اس سبق کو بھی چھوڑ سکتے ہیں ، اس میں صرف تقسیم کے متعلق بتایا گیا ہے اور اس کی ایک خاص قسم جس میں جواب صرف بقایا بچتا ہے اس پر بات کی گئی ہے۔ با آسانی اسے چھوڑ کر آگے بڑھا جا سکتا ہے۔
  16. محب علوی

    متفرق پائتھون کورس بوٹی ( cheat sheet)

    پائتھون شیل بطور کیلکولیٹر اس میں پائتھون کے شیل پر calculator کے مختلف فنکشن کروا کر آپ کو یقین دلایا گیا ہے کہ پائتھون مشکل نہیں ہے اور کیلکولیٹر کی طرح بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر جلدی ہو تو اس سبق کو بھی چھوڑ کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔
  17. محب علوی

    متفرق پائتھون کورس بوٹی ( cheat sheet)

    پائتھون انسٹالیشن اس میں صرف پائتھون کو انسٹال کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے اور اس میں سمجھنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔
  18. محب علوی

    متفرق پائتھون کورس بوٹی ( cheat sheet)

    اسباق برائے ہفتہء اول پائتھون کا تعارف اس پوسٹ کو باقاعدہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ، یہ صرف پائتھون کی تعریف پر مبنی ہے۔ :)
  19. محب علوی

    متفرق پائتھون کورس بوٹی ( cheat sheet)

    اس دھاگہ میں ہر ہفتہ کے اسباق میں سے اہم ترین اسباق کو مختصر انداز میں پیش کیا جائے گا تاکہ جو لوگ پیچھے رہ گئے ہیں یا تیزی سے سرسری طور پر دیکھ کر اگلے سبق تک جانا چاہتے ہیں وہ یہاں پڑھ سکیں۔ عام فہم زبان میں جسے "بوٹی" اور تکنیکی زبان میں cheat sheet کہہ لیں۔
  20. محب علوی

    تبادلہ خیال پائتھون بنیادی کورس ۔ پیشرفت اور جوابی آراء (Progress & Feedback)

    پائتھون کا مرکزی صفحہ کے نام سے ایک دھاگہ ہے اس میں ہر ہفتہ کے اسباق کی فہرست ہے ، اس کے علاوہ ایک اور شارٹ کٹ پر بھی لکھتا ہوں تاکہ جو لیٹ ہو گئے ہیں وہ اس سے رجوع کر سکیں۔
Top