نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیا وصل کی شب کا میں کہوں رات کا عالم وہ رات تھی یا رب، کہ طلسمات کا عالم وہ چاندنی رات، اور وہ مُلاقات کا عالم کیا لُطف میں گُذرا ہےغرض رات کا عالم وہ کالی گھٹا، اور وہ بجلی کا چمکنا وہ مینہ کی بوچھاڑیں وہ برسات کا عالم اے مُصحفی ! چل تُو بھی قطب کو، کہ کہیں ہیں ! آتا ہے بہت چھڑلوں...
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خدا آباد رکھے، لکھنؤ کے خوش مزاجوں کو ! ہراِک خانہ شادی ہے ہراِک کُوچہ ہے عشرت کا سحر لکھنوی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جہاں سے دیکھئے اِک شعرِ شورانگیز نِکلے ہے قیامت سا ہی ہنگامہ ہے ہر جا میرے دیواں میں میر تقی میر
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مجھ کوشاعرنہ کہومیر، کہ صاحب میں نے ! درد و غم کتنے کِئے جمع، تو دِیوان ہُوا میر تقی میر
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لے جائے جیسے غنچۂ پژمُردہ کو صبا یوں آہ لے کے لختِ جگر تہ بہ تہ گئی میر حسن
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مجھ کو عاشق کہہ کے اُسکے رُوبرُو مت کیجیو دوستو! گر دوست ہو تو، یہ کبھو مت کیجیو میں تو یوں ہی تم سے دیوانہ سا بکتا ہُوں کہیں آگے اُن کے، دوستو یہ گفتگو مت کیجیو میرحسن
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جس روز سے اِس بزم میں ہُشیار ہُوا ہُوں میں سخت اذیّت میں گرفتار ہُوا ہُوں کعبہ میں نہ کافر ہُوں، نہ بُتخانے میں دیندار! جس طرح کہ ، میں در پہ تِرے خوار ہُوا ہُوں حیرت مِری طینت میں ہے تخمیر ازل سے میں آئینہ ساں دیدۂ بیدار ہُوا ہُوں میر حسن
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تجھ قید سے دل ہوکر آزاد بہت رویا لذّت کو اسیری کی، کر یاد بہت رویا مرزا رفیع سودا
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رہِ طلب میں گِرے ہوتے سر کے بل ہم بھی شکستہ پائی نے اپنی ہمیں سنبھال لیا مرزا رفیع سودا
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خوش ہیں شِکستہ پائی سے اپنی ہم اِس لئے پرواز کا تو دِل سے خلش دُور ہوگیا مرزا رفیع سودا
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رخصت دے باغباں، کہ تنک دیکھ لیں چمن ! جاتے ہیں واں، جہاں سے پھرآیا نہ جائے گا مرزا رفیع سودا
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سودا، قمارِعشق میں شیریں سے کوہکن بازی اگرچہ لے نہ سکا، سرتو کھوسکا کِس منہ سے پھر تُو آپ کو کہتا ہے عشق باز اے رُوسیاہ ! تجھ سے تو یہ بھی نہ ہو سکا مرزا رفیع سودا
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    در و دیوارِ چمن آج ہیں خُوں سے لبریز دستِ گُلچیں سے مُبادہ کوئی دِل ٹُوٹا ہے شاہ ظہورالدین حاتم
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    توبہ میں کیا بکوں ہُوں، گیا کِس طرف خیال کیسا کمال شعر ، کہاں کی سخن وری ؟ شعر و سُخن ذلیل ہے ایسا، کہ اِن دِنوں ہر ایک کور و کر کو ہے دعوائے شاعری غلام ہمدانی مصحفی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بُجھتی ہُوئی یہ رات، یہ دَم توڑتے چراغ دل مانتا نہیں ہے، کہ اب تُو نہ آئے گا ثمینہ راجہ
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پھر وہی غم، وہی رُسوائی پھر دل ہُوا ، تیرا تمنّائی پھر پہلے اِک عمر گُزاری تنہا ساتھ رہنے لگی تنہائی پھر شامِ تنہائی ہے ، یاد آئی ہے ! وہ تِری انجُمن آرائی پھر پہلے یہ شہر ہُوا بے چہرہ ! گم ہُوئی وقت کی بینائی پھر ثمینہ راجہ
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دیکھا جو مجھ کو نزع میں، قاتل نے یوں کہا اِس جاں بہ لب پہ کھینچ کے شمشیر کیا کروں بن دیکھے اُس کے، دل کو تسلی نہیں مِرے نقاش اُس کی لے کے میں تصویر کیا کروں پُوچھا میں مصحفی سے ہُوا کیوں تُو دربدر ؟ بولا کہ ، یُوں ہی تھی مِری تقدیر کیا کروں غلام ہمدانی مصحفی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نا گفتنی ہے حالِ دلِ ناتواں مِرا آتی ہے شرم، میں اِسے تقریر کیا کروں دل مانگتا ہے مجھ سے، مجھے بھی دِیے بنی اِتنی سی چیز پر اُسے دِل گیر کیا کروں غلام ہمدانی مصحفی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یا رب! ہو واقعہ کوئی ایسا، کہ وہ پری گھر اپنا چھوڑ کرکے مِرے پاس آ بسے غلام ہمدانی مصحفی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بعضوں کو گماں یہ ہے کہ، ہم اہلِ زباں ہیں دِلّی نہیں دیکھی ہے ، زباں داں یہ کہاں ہیں غلام ہمدانی مصحفی
Top