ہاں یہ خوب رہے گا۔ قلوپطرہ ہمیں شروع ہی سے نہیں پسند۔ مارک اینٹونی البتہ خوب تھا۔ لیکن اسکی شاپر سے نسبت نے ہمارے رونگٹے کھڑے کردیے۔ یہ شاپر اور محبت کی نسبت کو بالترتیب قلوپطرہ اور انٹونی سے دے دیا جائے تو ٹھیک رہے گا۔
لاحول پڑھ پڑھ کر آپ پھونک رہے ہیں۔ شاپر میاں تو مزے میں ہیں اس وقت۔ قاضی کو اذن اظہار دے تو دیا آپ نے لیکن اب اس سے کچھ بر نہیں آئے گا۔ ایک بار جو اس نے صیغہ پڑھ دیا پڑھ دیا۔ 'انڈو' تھوڑی نا ہو سکتا ہے!! :D
دوسرے دھاگے میں محبت کے ساتھ وصال کے لمحے بتا رہا ہے۔ آپ عبث کیوں انکی ذاتی کاروائی میں مخل ہوتے ہیں۔ بھئی شاپر اور محبت کو بھی سکھ کا سانس لینے دیجیے ناں! :D
زبردست شراکت ہے۔ دوبارہ پڑھ کر لطف آیا۔ یہ قطعہ مخصوص ہے!
شیخ منبر پہ نا معتبر ہو چکا
رند بدنام کوئے خرابات میں
فاصلہ ہو تو ہو فرق کچھ بھی نہیں
فتوہ دیں میں ہو اور کفر کی بات میں
واہ واہ