یونیورسٹی جاتے ہوئے سورج بھی کبھی کبھی اپنا چہرہ دکھا دیتا اس کی کرنیں برف کی سفید چادر سے لپٹ کر منظر کو حسین سے حسین تر بنا دیتیں۔
ایک گھر کے آنگن میں درختوں پر پڑی ہوئی برف
3 فروری 2005۔ جاپان کا شہر کیوٹو۔ سردی کا موسم اپنے جوبن پر ہے۔ درجہ حرارت صفر کے آس پاس۔ لاہور کے مقابلے میں سردی زیادہ ہے۔ ہواؤں کا زور بھی بہت ہے جس کی وجہ سے سردی کے احساس میں اور اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایک اچھی گرم جیکٹ کے بغیر گزارہ بہت مشکل ہے۔
میں نیند کے عالم میں ہوں اور فون سے صبح جاگنے کا...
کچھ دن پہلے فن لینڈ میں موسمِ سرما کی پہلی ہلکی پھلکی برف باری ہوئی تو ذہن فورا ماضی میں لے گیا۔ اپنی جائے پیدائش لاہور تھی اور اپنا مسکن بھی یہی شہر تھا۔ پاکستان میں رہتے ہوئے تو کبھی برف باری نہیں دیکھی تھی۔ 1994 کی گرمیوں کی چھٹیوں میں سوات، کالام، اور مالم جبا جانے کا اتفاق ہوا تو گلیشیر پر...
قرآن مجید سے ایک بات تو واضح ہے کہ انسان کو مٹی سے پیدا کیا گیا ہے اور جن کو آگ سے۔
سائنسی اصطلاحات میں بات کی جائے تو انسان مادے سے وجود پذیر ہوا ہے اور جن توانائی سے پیدا کیے گئے ہیں۔
میری دلچسپی یہ ہے کہ اگر جن توانائی کی کسی شکل سے پیدا کیے گئے ہیں تو جس طرح توانائی کی مختلف شکلوں کی جانچ ہم...
کسی بھی چیز کا مشاہدے میں نہ آنا اس کے وجود کو باطل نہیں کرتا۔
ایک وقت تھا کہ روشنی کو سات رنگوں میں منقسم سمجھا جاتا تھا، لیکن جیسے جیسے ہمارے آلات نے ہمارے مشاہدے کی استطاعت بڑھائی، گیما ریز سے لیکر ریڈیائی لہریں، جن کو آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں، کے وجود کو ہم نہ صرف تسلیم کرتے ہیں بلکہ اپنے...