نتائج تلاش

  1. زیرک

    عطاءالحق قاسمی کی ایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیر قانونی قرار

    کرپشن کا الزام ہے یا نہیں؟ یہ تو تفصیلی فیصلے سے پتہ چلے گا۔کرپشن سے متعلق کچھ باتوں کی نشاندہی جاسم محمد نے کر دی ہے تمام شریکِ جرم سامنے آتے جائیں گے،کڑی سے کڑی ملتی جائے گی تو بات بالآخر سربراہِ حکومت پر ہی جائے گی۔
  2. زیرک

    نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ٪20 ایڈوانس کی شرط سامنے آ گئی

    پاکستان میں بڑھتی آبادی، گھروں کی کمی، شہروں میں مہنگی زمینوں اور تعمیراتی اخراجات کو دیکھتے ہوئے زیادہ مناسب ہو گا کہ افورڈایبل بنیادوں پر گھروں کی بجائے فلیٹ بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔ گھروں کے مقابلے فلیٹوں کی لاگت بھی کم ہوتی ہے اور اس لیے زیادہ مناسب یہ ہو گا کہ 5 یا 4 منزلہ عمارات پر مبنی...
  3. زیرک

    سی ڈی اے نے اعظم سواتی کو فارم ہاؤس پر غیر قانونی تجاوزات گرانے کا نوٹس جاری کر دیا

    سی ڈی اے نے اعظم سواتی کو فارم ہاؤس پر غیر قانونی تجاوزات گرانے کا نوٹس جاری کر دیا ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور میر واعظ کی سربراہی میں قائم 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کا معائنہ کیا اور تعمیرات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ گھریلو ملازمین اور سیکورٹی...
  4. زیرک

    نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ٪20 ایڈوانس کی شرط سامنے آ گئی

    جلد بازی میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے کیے گئے سیاسی فیصلوں میں ہمیشہ جھول ہوا کرتی ہے۔ سیاسی فیصلوں میں تکنیکی خرابیاں ہوتی ہیں جنہیں بعد میں دور کیا جاتا ہے جس سے پروگرام کی اساس پر بہت منفی اثر پڑتا ہے۔ ٪20 ایڈوانس کی شرط سے غربت کی لکیر سے نیچے بستے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا، اس شرط...
  5. زیرک

    عطاءالحق قاسمی کی ایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیر قانونی قرار

    عطاءالحق قاسمی کی ایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیر قانونی قرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے عطاءالحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیر قانونی قرار دے دی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں عطاءالحق قاسمی کو دی جانے والی تنخواہوں...
  6. زیرک

    نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ٪20 ایڈوانس کی شرط سامنے آ گئی

    نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ٪20 ایڈوانس کی شرط سامنے آ گئی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ٪20 ایڈوانس کی شرط سامنے آ گئی ہے، جس کے تحت نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم منصوبے میں مکان حاصل کرنے کے خواہشمند افراد پر لازم ہو گا کہ ان کے نام پہلے سے کوئی مکان نہ ہو اور ان کو مکان کی کل لاگت کا ٪20 ایڈوانس میں ادا...
  7. زیرک

    الفاظ کی تکرار

    تم کو ابرک کی کیا صفائی دوں داغ ہے،داغ دار تھوڑی ہے اتباف ابرک
  8. زیرک

    الفاظ کی تکرار

    ایسا پیار تھا ہم دونوں میں کہ برسوں لاعِلم رہے اس نے بھی کردار نبھایا میں نے بھی فنکاری کی عامر امیر
  9. زیرک

    شراب، بادہ ، ساقی، میخانہ، مینا، پر اشعار

    آج تنہائی کسی ہمدمِ دیریں کی طرح کرنے آئی ہے مری ساقی گری شام ڈھلے فیض احمد فیض
  10. زیرک

    الفاظ کی تکرار

    دیکھو دل دینے کے قابِل تم مت سمجھو پر کم از کم اس قابل تو ہوں کہ مجھ سے دل بہلایا جا سکتا ہے عامر امیر
  11. زیرک

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تم اپنی شرطوں پہ کھیل کھیلو، میں جیسے چاہے لگاؤں بازی اگر میں جیتا تو تم ہو میرے، اگر میں ہارا، تو میں تمہارا عامر امیر
  12. زیرک

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تُو نے جس شخص کو مارا تھا سمجھ کر کافر اُس کی مُٹھی سے تو تسبیح کے دانے نکلے عامر امیر
  13. زیرک

    الفاظ کی تکرار

    ہر ایک غم کو سمجھتے ہیں آخری غم ہے یہ تیرے سادہ دِلاں بھی کمال جانتے ہیں عمران عامی
  14. زیرک

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خواہشیں توڑ نہ ڈالیں ترے سینے کا قفس اتنے شہ زور پرندوں کو گرفتار نہ رکھ عرفان صدیقی
  15. زیرک

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اس کو منظور نہیں ہے مری گمراہی بھی اور مجھے راہ پہ لانا بھی نہیں چاہتا ہے عرفان صدیقی
  16. زیرک

    دل کے موضوع پر اشعار!

    آج سے دل بھی ترے حال میں ہوتا ہے شریک لے، یہ حسرت بھی مری چشمِ گنہگار نہ رکھ عرفان صدیقی
  17. زیرک

    شراب، بادہ ، ساقی، میخانہ، مینا، پر اشعار

    تُو اگر رکھے گا ساقی ہم سے پیمانہ الگ ہم بنا لیں گے کہیں چھوٹا سا میخانہ الگ نصیرالدین نصیر
  18. زیرک

    دعا

    انجامِ وفا یہ ہے، جس نے بھی محبت کی مرنےکی دعا مانگی، جینے کی سزا پائی نشور واحدی
  19. زیرک

    محبت کے موضوع پر اشعار!

    انجامِ وفا یہ ہے، جس نے بھی محبت کی مرنےکی دعا مانگی، جینے کی سزا پائی نشور واحدی
  20. زیرک

    شراب، بادہ ، ساقی، میخانہ، مینا، پر اشعار

    سرک کر آ گئیں زلفیں جو ان مخمور آنکھوں تک میں یہ سمجھا کہ مے خانے پہ بدلی چھائی جاتی ہے نشور واحدی
Top