(تفنن طبع کے طور)
جملہ درست کرلیں۔
تین صورتیں صحیح بنتی ہیں:
۱۔ شمشاد بہن دیکھ لیجیے آپ خواتین نے گروپ بندی شروع کردی ہے۔:)
۲۔ شمشاد بھائی دیکھ لیجیے آپ حضرات نے گروپ بندی شروع کردی ہے۔:)
۳۔ شمشاد جی دیکھ لیجیے آپ لوگوں نے گروپ بندی شروع کردی ہے۔:)
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
کیوں جان حزیں خطرہ موہوم سے نکلے
کیوں نالہ حسرت دل مغموم سے نکلے
آنسو نہ کسی دیدہ مظلوم سے نکلے
کہہ دو کہ نہ شکوہ لب مغموم سے نکلے
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
اردو کا غم مرگ سبک بھی ہے گراں بھی
ہے شامل ارباب عزا شاہ جہاں بھی
مٹنے کو ہے اسلاف کی عظمت کا...
ایسے اشعار پیش کریں جن میں لفظ ”اردو“ استعمال ہوا ہو۔ خواہ وہ اشعار اردویا فارسی کے ہوں یا کسی اور زبان کے۔
جیسے علامہ اقبال کا مشہور شعر ہے:
گیسوئے اردو ابھی منّت پذیرِ شانہ ہے
شمع یہ سودائیِ دل سوزئ پروانہ ہے
آداب جناب!
اللہ تعالیٰ آپ سب کو سدا خوش و خرم رکھے۔
آپ جیسے اہلِ ذوق حضرات کی دیکھا دیکھی کچھ کرتا ہوں ، پھر آپ حضرات کی حوصلہ افزائی کے بعد مزید کرنے کا شوق پیدا ہوجاتا ہے۔
اس ”ذوق و شوق“ پر ممنون و متشکر ہوں۔
یا میرے اللہ!
کیوں شرمندہ کررہے ہیں آپ لوگ۔
لفظ ”علامہ“ سے مجھے بس اتنی مناسبت ہے کہ ”اسامہ“ کے آخر میں بھی ”مہ“ ہے۔ مگر یہ مناسبت تو آپا مہ جبین کو بھی حاصل ہے۔:)