نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چھوڑا نہیں غیروں نے کوئی ناوکِ دُشنام چُھوٹی نہیں اپنوں سے کوئی طرزِ ملامت اِس عِشق، نہ اُس عِشق پہ نادِم ہے مگر دل ہر داغ ہے اِس دل میں، بجُز داغِ ندامت فیض احمد فیض
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تنہائی میں کیا کیا نہ تجھے یاد کیا ہے کیا کیا نہ دلِ زار نے ڈھونڈی ہیں پناہیں آنکھوں سے لگایا ہے کبھی دستِ صبا کو ڈالی ہیں کبھی گردنِ مہتاب میں باہیں فیض احمد فیض
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نسیم ہے تِرے کوُچے میں اور صبا بھی ہے ہماری خاک سے دیکھو تو کچھ رہا بھی ہے تِرا غرور مِرا عِجز تا کُجا ظالم ہرایک بات کی آخر کچھ اِنتہا بھی ہے محمد رفیع سودا
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِک خلق کی نظروں میں سُبک ہو گیا لیکن ! کرتا ہُوں میں اب تک تِرے خاطر پہ گرانی محمد رفیع سودا
  5. طارق شاہ

    حافظ جلیل حسن مانک پوری

    اچھے مضامین کی حامل غزل کے لئے تشکّر :thumbsup2:
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دل کہاں سیر تماشے پہ مِرا لگتا ہے جی کے لگ جانے سے، جینا بھی بُرا لگتا ہے شیخ ابراہیم ذوق
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُسی باغِ سُخن میں، ذوق اپنا جی بہلتا ہے ! جہاں بُوعشق کی آتی ہے کُچھ ، گُلہائے مضمُوں سے شیخ ابراہیم ذوق
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جُرعۂ مے کی ادائیں نگہِ ناز میں ہیں چشمِ مخمُور میں کُل راز ہے میخانے کا جگرمرادآبادی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جوشِ جنُوں سے کُچھ نہ چلی ضبطِ عِشق کی سو سو جگہ سے آج گریباں نِکل گیا جگرمرادآبادی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ بے حِسی ہے مُسلسل شِکستِ دل سے مُنیر کوئی بچھڑ کے چلا جائے غم نہیں ہوتا مُنیر نیازی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مُنکر ہزار بار خُدا سے ہُوا بشر اِک بار بھی بشر سے خُدائی نہ ہو سکی تلوک چند محروم
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیوں نہ لڑوائیں اُنھیں غیر، کہ کرتے ہیں یہی ہم نشیں جن کے نصیبے کہیں لڑجاتے ہیں شیخ ابراہیم ذوق
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مُنظور مجھ کو ضبط ، مِرے دل کو اضطراب دل میرا مجھ سے تنگ ہے میں دل سے تنگ ہُوں شیخ ابراہیم ذوق
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کہا کرتے تھے تم اکثر ہمیشہ ساتھ رہنے کا ! یہ دِل کی آرزُو دِل میں رہے گی ہم نہ کہتے تھے احسان علیم
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ اِنتہائے ضبط کہ ، ظُلم و سِتم پہ بھی ! کہنا تو کیا، زباں پہ نہ لائے گئے حروف احسان علیم
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تصویرِ حُسن کِھچ کے نہ لفظوں میں آسکی سو مرتبہ ، بنائے مِٹائے گئے حروف احسان علیم
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِک لفظ تیری شان کے قابل نہ بن سکا ہر زاوئے سے ذہن میں آئے گئے حروف احسان علیم
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پردۂ ما و شُما بیچ سے ہٹ جاتا ہے حُسن جب عشق کی بانہوں میں سمٹ جاتا ہے اِک کِرن ہو، تو کئی حصّوں میں بٹ جاتا ہے یہ اندھیرا ہے اُجالوں سے سمٹ جاتا ہے سایۂ شومئ تقدیر اگر پڑ جائے عکس آئینۂ اعزاز سے ہٹ جاتا ہے کس قدر سادہ مزاجی ہے کہ اکثر انساں پھول کے شوق میں کانٹوں سے لپٹ جاتا ہے عزم...
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سخت بے درد ہے تاثيرِ محبّت کہ اُنہيں بسترِ ناز پہ سوتے سے جگا رکھّا ہے حسرت موہانی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِس کا انجام بھی کچھ سوچ لِيا ہے حسرت! تُو نے ربط اُن سے جو اِس درجہ بڑھا رکھّا ہے حسرت موہانی
Top