نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    راحت سِوائے ایذا، اہلِ وطن نہ دیں گے مرجاؤں گا تو مجھ کو دوگزکفن نہ دیں گے سید محمد خان رند
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ وقت کِس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا یہ کون بول رہا ہے خُدا کے لہجے میں افتخارعارف
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہجر میں پاس مِرے اور تو کیا رکھّا ہے ! اِک تِرے درد کو پہلُو میں چھپا رکھّا ہے حسرت موہانی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نِگاہِ یار جسے آشنائے راز کرے وہ اپنی خوبیِ قِسمت پہ کیوں نہ ناز کرے خِرد کا نام جنُوں پڑ گیا، جنُوں کا خِرد جو چاہے آپ کا حُسنِ کرشمہ ساز کرے تِرے کرم کا سزاوار تو نہیں حسرت ! اب آگے تیری خوشی ہے جو سرفراز کرے حسرت موہانی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مِری ہرغزل کو یہ آرزو تجھے سج سجا کے نِکالئے مِری فکر ہو تِرا آئنہ ، مِرے نغمے ہوں تِرے پیرہن فراق گورکھپوری
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حباب آسا مِٹے سب ولولے جوشِ جوانی کے غضب تھا قلزمِ اُمّید کا ، چڑھ کر اُتر جانا حفیظ جالندھری
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مجھے ڈر ہے گُلوں کے بوجھ سے مرقد نہ دب جائے انھیں عادت ہے جب آنا ضرور احسان دھر جانا حفیظ جالندھری
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یار پہلو میں نہیں ویرانہ ہے میخانہ آج گردشِ قسمت بنی ہے گردشِ پیمانہ آج حفیظ جالندھری
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آپ کے فیضِ قدم سے، یہ خرابہ بس گیا غیرتِ خلدِ بریں ہے شیخ جی میخانہ آج حفیظ جالندھری
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کرلُوں گا طے میں عِشق کی پُر پیچ رہگُزر اُس پار منتظر وہ خوش اندام بھی تو ہو شفیق خلش
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پتّھر برس رہے ہوں کہ، ہو موت منتظر ! اُن کا، گلی میں آنے کا پیغام بھی تو ہو شفیق خلش
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہر سُو ہے اِک ملال کی دُنیا بسی ہُوئی رُوئے خیال، آہ کدھر ہو کدھر نہ ہو بیخود موہانی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آرسی پر، کچُھ نہیں موقوف ، اے آئینہ رُو ! جو تُجھے دیکھے گا وہ میرا عدو ہو جائے گا امیرمینائی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نالاں کریں احباب کو کب میرے ارادے بس دل میں تِرے، میرا اُترنے کا تہیّہ شفیق خلش
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تاویل نئی، یا وہی بے وجہ کے خدشے قائم رہے کب اُن کا نہ ڈرنے کا تہیّہ شفیق خلش
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ کوئی قیس گلی میں ، نہ بام پر لیلیٰ ہجُوم کِس لیے پتّھر اُٹھائے پھرتا ہے مشتاق عاجز
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ﺍِﺗﻨﯽ ﻣُﺪّﺕ ﺗﻮ ﺳُﻠﮕﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺘﺎ ﮐﭽھ ﺑﮭﯽ ! ﺍﻭﺭ ﮐﭽھ ﮨﻮﮔﺎ ﺟﺴﮯ ﺩﻝ ﮐﺎ ﺩُﮬﻮﺍﮞ ﻟِﮑﮭﺘﮯ ﮨﻮ عرفان صدیقی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اور تو، مجھ کو مِلا کیا مِری محنت کا صِلہ ! چند سِکّے ہیں مِرے ہاتھ میں چھالوں کی طرح جاں نثار اختر
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تِرے فِراق میں، جیسے خیال مُفلس کا ! گئی ہے فکر پریشاں کہاں کہاں میری میر تقی میر
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ادب کی بات ہے، ورنہ مُنیر سوچو تو ! جو شخص سُنتا ہے وہ بول بھی تو سکتا ہے مُنیر نیازی
Top