نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کئی بُھولے ہُوئے قِصّے، کئی بِسری ہُوئی باتیں بہت کچھ ساتھ لے آیا، وہ تنہا کیوں نہیں آیا شہزاد احمد
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہے دِید کی خواہش پہ جُنوں خیز طبیعت کیا بدلے گی حالت، نہ ہوئی اُن سے بہی تو شفیق خلش
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہاں ہے شورِ تلاطم، سلامتی کا پیام کہ بحرِعشق میں منجھدار ہی کنارا ہے اب ایسے میں بھی کہیں نیک و بد کو دیکھتے ہیں فراق جو بھی ہے، جیسا بھی ہے، تمہارا ہے فراق گورکھپوری
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہر آن سِتم ڈھائے ہے، کیا جانیے کیا ہو دل غم سے بھی گھبرائے ہے، کیا جانیے کیا ہو کیا غیر کو ڈھونڈیں، کہ تِرے کوُچے میں ہرایک اپنا سا نظر آئے ہے، کیا جانیے کیا ہو آنکھوں کو نہیں راس کِسی یاد کا آنسو تھم تھم کے ڈھلک جائے ہے، کیا جانیے کیا ہو اِس بحر میں ہم جیسوں پہ ہرموجۂ پُر خوُں! آ آ کے...
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم پاس سے تم کو کیا دیکھیں، تم جب بھی مُقابل ہوتے ہو ! بیتاب نگاہوں کے آگے پردہ سا ضرُور آ جاتا ہے جب تم سے محبّت کی ہم نے تب جا کے کہیں یہ راز کُھلا مرنے کا سلیقہ آتے ہی جینے کا شعُور آ جاتا ہے ساحرلدھیانوی
  6. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: کہتے تھے ہراِک بات پہ مُجھ سے جو، وہی تو

    غزل شفیق خلش کہتے تھے ہراِک بات پہ مُجھ سے جو، وہی تو چپ سادھ کے بیٹھے رہے جب دل کی کہی تو ڈر یوں بھی رہے اُن کی، نہیں آج نہیں سے دل میں ہی مِرے دل کی اگر بات رہی تو مِلتی نہ محبت وہ الگ بات ہے، لیکن پھیلاتے، تم اپنا کبھی دامانِ تہی تو جائیں گے ضروراُن سے مُلاقات کو، پہلے ہو دُور...
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ان کا جو فرض ہے وہ اہل سیاست جانیں مِرا پیغام محبّت ہے جہاں تک پہنچے جگر مُرادآبادی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آنکھ تک دل سے نہ آئے نہ زباں تک پہنچے بات جس کی ہے، اُسی آفتِ جاں تک پہنچے کیا تعجّب کہ ، مِری روحِ جواں تک پہنچے پہلے کوئی مِرے نغموں کی زباں تک پہنچے جگر مُرادآبادی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اپنی محفِل سے اُٹھاتے ہیں عبَث ہم کو حضُور چُپ کے بیٹھے ہیں الگ، آپ کا کیا لیتے ہیں امیرمینائی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    فرمائیں گے ایفا میں کوئی عُذر نیا وہ ہوتا ہے کئے وصل کے وعدے پہ یہی تو شفیق خلش
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    فصیح صاحب ! بہت اغلاط ہیں دئے لنک میں، اس لئے آب زر بھی ٹائپو ہی لگتا ہے : دیکھیں :- جاگے کا خوان ہجر سے آئے گا لوٹ کر یہیں دیکھیں گے خوف و شوق سے روزنِ در سے سب اسے =خوابِ صحرا نہیں ہے شہر ہے، اور بھی لوگ ہیں یہاں چاروں طرف مکان ہیں، اتنا ہے ہوش کب اسے = یہ کہنے کو بات کچھ نہیں، جانا ہے...
  12. طارق شاہ

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دینِ حق از کافری رُسوا تر است زانکہ مُلا مؤمن کافر گر است کم نگاہ و کور ذوق و ہرزہ گرد ملت از قال و اقولش فرد فرد مکتب و مُلا و اسرارِ کتاب کورِ مادر زاد و نُورِ آفتاب دینِ کافر فکر و تدبیر و جہاد دینِ مُلا فی سبیل اللہ فساد اقبال آج دینِ حق کفارکے دین سے زیادہ رُسوا ہے کیونکہ ہمارا مُلا...
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خُدا کے بعد تو بے اِنتہا اندھیرا ہے تِری طلب میں کہاں تک نہ میرا دھیان گیا احمد ندیم قاسمی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عناصر سے نِمٹ کر، کیا بتاؤں، کِس سے نِمٹے گا ندیم اب آدمی کے ہاتھ ہیں خود اپنی گردن پر احمد ندیم قاسمی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تصوّرات کی پرچھائیاں اُبھرتی ہیں ! کبھی گُمان کی صورت کبھی یقیں کی طرح ساحر لدھیانوی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بہت دِنوں سے ہے یہ مشغلہ سیاست کا کہ جب جوان ہوں بچّے تو قتل ہوجائیں ساحرلدھیانوی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عجیب راز ہے تنہائئِ دلِ شاعر ! کہ خِلوتوں میں بھی آثار انجُمن کے مِلے فراق گورکھپوری
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بزورِ طبع ہر اِک تِیر کو کمان کِیا ہُوئے ہیں جُھک کے وہ رخصت جو مُجھ سے تن کے مِلے فراق گورکھپوری
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیا نظارہ کِیا ارضِ پامال کا کیا پتہ چل گیا صورتِ حال کا ؟ یہ جو پیہم اندھیرے میں جھنکار ہے بس اندھیروں کی آپس میں پیکار ہے ایسے حالات دل جن پہ افسُردہ ہیں کِس کو الزام دیں، سارے خود کردہ ہیں فہمیدہ ریاض
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پھر دِل ہے داغ مطلعِ خورشید دیکھ کر از بسکہ یاد جلوۂ بالائے بام ہے پھرکچھ صدائے پا سے دلِ مُردہ جی اُٹھا پھر جلوہ ریز کون قیامت خرام ہے حکیم مومن خان مومن
Top