نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عنقا کی طرح خَلق سے عُزلت گزیں ہُوں میں ہُوں اِس طرح جہاں میں کہ گویا نہیں ہُوں میں ہُوں طائرِ خیال، نہ پر ہیں نہ میرے بال ! پر اُڑ کے جا پُہنچتا کہیں سے کہیں ہُوں میں شیخ ابراہیم ذوق
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اگر وہی تھا تو رُخ پہ وہ بے رُخی کیا تھی ذرا سے ہجر میں یہ اِنقلاب کیوں آیا منیر نیازی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہے دل کا سرد مہریِ معشُوق سے یہ حال جیسے درخت برف سے کوئی جَلا ہُوا امِیرمینائی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    غضب برسے وہ میرے آتے ہی، معلوم ہوتا ہے ! جگہ خالی جو پائی یار کو غیروں نے بھر رکھّا امِیرمینائی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ پُوچھو دیکھنے کا حال، ہم نے کُچھ نہیں دیکھا کِیا نرگِس کی آنکھوں سے تماشا سارے گُلشن کا امِیرمینائی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بے تحاشا سی لا اُبالی ہنسی چِھن گئی ہم سے وہ جیالی ہنسی میں کہیں جاؤں، ہے تعاقب میں اُس کی وہ جان لینے والی ہنسی بشیر بدر
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عجیب رات تھی کل، تم بھی آ کے لوٹ گئے جب آ گئے تھے، تو پل بھر ٹھہر گئے ہوتے بشیر بدر
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں اِسی گُماں میں برسوں، بڑا مُطمئن رہا ہُوں ترا جسم بے تغیّر ، مِرا پیار جاوِداں ہے بشیر بدر
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دردِ فُرقت سہا نہیں جاتا دُور تم سے رہا نہیں جاتا حافظ سید آل احمد رضوی جمالی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پردۂ ساز نہیں، ساز ہوئی جاتی ہے میری ہستی تری آواز ہوئی جاتی ہے حافظ سید آل احمد رضوی جمالی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    افسوس کہ خود اپنے نگہبانوں کے ہاتھوں اِسلام کا جلتا ہُوا گھر دیکھ رہا ہُوں حافظ سید آل احمد رضوی جمالی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    زندگی کا ساز بھی کیا ساز ہے بج رہا ہے، اور بے آواز ہے حافظ سید آل احمد رضوی جمالی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رونا یہ ہے کہ آپ بھی ہنستے تھے، ورنہ یاں تعنِ رقیب دل پہ، کچھ ایسا گراں نہ تھا الطاف حسین حالی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سچ ہے کہ پاسِ خاطرِ نازک عذاب ہے تھا دل کو جب فراغ کہ وہ مہرباں نہ تھا الطاف حسین حالی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہرچند دردِ عِشق کا درماں نہیں، مگر بنتی نہیں ہے فکرِ مداوا کے بغیر شکیل بدایونی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    صد حیف کہ برباد ہُوئے ہم تِری خاطر صد شُکر، کہ تُجھ پر کوئی اِلزام نہ آیا شکیل بدایونی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مُجھے آتا ہی نہیں بس میں کِسی کے آنا آؤں بھی تو، بَکفِ آبلہ دار آتا ہُوں تُجھ سے چُھٹ کر بھی، تِرے سُرخیِ عارض کی قسم چُپکے چُپکے تِرے دِل میں کئی بار آتا ہُوں احمد ندیم قاسمی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اغیار کی کوشش تھی کہ ویراں نظر آئے دیوانے بڑھاتے ہی رہے دار کی سج دھج عنبرامروہوی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آواز دی گھبرا کے بہاروں نے خزاں کو دیکھی نہ گئی جب مِرے دلدار کی سج دھج عنبرامروہوی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب اِس میں دین جائے، کہ ایمان و جان و دل کرنا ہے مُجھ کو رام وہ کافر کِسی طرح عنبرامروہوی
Top