نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اے دل اب اُسکی یاد میں، کب تک یہ بیخودی ! ہو اُس کی بزمِ ناز میں حاضر کِسی طرح حاصل ہے جس ہُنر میں مہارت رقیب کو اُس فن میں ہو سکا نہ میں ماہر کِسی طرح عنبرامروہوی
  2. طارق شاہ

    تیری نگاہِ ناز کی خاطر کسی طرح :::: عنبرامروہوی

    غزلِ عنبرامروہوی تیری نگاہِ ناز کی خاطر کِسی طرح منزل سے آ مِلے ہیں مسافر کِسی طرح اب اِس میں دین جائے، کہ ایمان و جان و دل کرنا ہے مُجھ کو رام وہ کافر کِسی طرح موسٰی کی طرح کام کریگا عصائے عِشق آیا جو میرے ڈھب پہ وہ کافر کِسی طرح شامِ ابد سے جس کو مِلا دے قبولِ عام ہوسکتا ایسے...
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ احترامِ روایات ہو کہ مجبوری ! نِبھا رہے ہیں سِتم ہائے روزگار کے ساتھ احمد ندیم قاسمی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تمتماتے ہیں سُلگتے ہُوئے رُخسار تِرے آنکھ بھر کرکوئی دیکھے گا، توجل جائے گا اِتنا سیّال ہے یہ پل، کہ گُماں ہوتا ہے ! میں تِرے جسم کو چُھو لوُں تو پگھل جائے گا احمد ندیم قاسمی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ تِرے حُسن کی خوشبو، نہ تِرے عِشق کا رنگ یُوں تو گزُرے مِری نظروں سے ہزاروں گُل رُو احمد ندیم قاسمی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مُدّت سے تھی دُعا، کہ ہوں بدنام شہر شہر بارے ہُوئی قبول بہت التجا کے بعد الطاف حسین حالی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تعزیزِ جرمِ عِشق ہے بے صرفہ محتسب ! بڑھتا ہے اور ذوقِ گُنِہ یاں سزا کے بعد الطاف حسین حالی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جی ڈھونڈھتا ہے بزمِ طرب میں اُنھیں، مگر وہ آئے انجمن میں، تو پھر انجمن کہاں الطاف حسین حالی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِک عمر چاہیے کہ گوارہ ہو نیشِ عِشق رکھتی ہے آج لذتِ زخمِ جگر کہاں الطاف حسین حالی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دیں صدائیں درِ انساں ہی پہ انسان شکیل حاجتیں پوری جو کرتا تھا خُدا کیوں نہ رہا شکیل بدایونی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عشق نے پا لِیا خود اپنا مقام اُن کی پہلی نظرکو کیا کہیے دُور ہو کر بھی پاس ہے کوئی اہتمامِ نظر کو کیا کہیے شکیل بدایونی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جو گزُرتے ہیں، آہ تیرے بغیر ! ایسے شام وسحر کو کیا کہیے شکیل بدایونی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رعنائی بہارِ گُل و گلستاں گئی وہ کیا گئے کہ رونقِ بزم جہاں گئی آخرغبارِ راہِ محبّت بھی چُھپ گیا کچھ دُور تو نِگاہ پسِ کارواں گئی شکیل بدایونی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دلکش ہرایک قطعۂ صحرا ہے راہ میں ملتے ہیں جاکے دیکھیے کب کارواں سے ہم الطاف حسین حالی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آگے بڑھے نہ قصۂ عشقِ بُتاں سے ہم سب کچھ کہا، مگر نہ کھُلے رازداں سے ہم اب بھاگتے ہیں سایۂ عشقِ بُتاں سے ہم کچھ دل سے ہیں ڈرے ہوئے، کچھ آسماں سے ہم الطاف حسین حالی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پیری میں ولولے وہ کہاں ہیں شباب کے اِک دُھوپ تھی کہ ساتھ گئی آفتاب کے خوش وقت علی خورشید
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہر سمت شہر میں ہے فقط قاتلوں کا راج حاکم بھی ڈرکے دینے لگا ہے انہیں خراج کوشش یہی ہے اُس کی، رہے اُسکا تحت و تاج لفظی تسلیوں کے سِوا کیا بچا ہے آج فیروز خسرو
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    قلم اُداس ہے الفاظ مِل نہیں پاتے گربیاں چاک ہوئے ہیں جو سِل نہیں پاتے پروفیسر نثار شیخ
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ایک ایک کرکے سارے شہیدوں میں ضم ہوئے جو لوگ میرے حلقۂ احباب میں تھے وہ عابد جعفری
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حاکمِ شہر کو دن رات جھنجوڑا ہم نے خوش کلامی کا قرینہ نہیں چھوڑا ہم نے منظرایوبی
Top