نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    زندگی خوابِ پریشاں ہے، کوئی کیا جانے موت کی لرزشِ مژگاں ہے کوئی کیا جانے رامش و رنگ کے ایوانوں میں لہلائے حیات صرف اکِ رات کی مہمان ہے کوئی کیا جانے جوش ملیح آبادی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب یادِ رفتگاں کی بھی ہمّت نہیں رہی یاروں نے کتنی دُور بَسائی ہیں بستیاں فراق گورکھپوری
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دونوں سے بے نیاز ہُوں، کیا موت کیا حیات ہیں رشکِ صد نشاط مِری غم پرستیاں فراق گورکھپوری
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب آگئے ہیں تو اِس دشت کے فقیروں سے رمُوز منبر و محراب پُوچھ لیتے ہیں کسی کوجاکے بتاتے ہیں حالِ دل ناسک کسی سے ہجر کے آداب پُوچھ لیتے ہیں پروفیسراطہر ناسک
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اے ساکنانِ کوئے ملامت مدد کرو قلاش ہو گیا ہُوں میں دامن کو جھاڑ کے پروفیسراطہر ناسک
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پہلے پہل کا عشق، ابھی یاد ہے فراز ! دل خود یہ چاہتا تھا کہ، رُسوائیاں بھی ہوں احمد فراز
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِس کی وہ جانے اُسے پاسِ وفا تھا کہ نہ تھا تم فراز اپنی طرف سے تو، نبھاتے جاتے احمد فراز
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جشنِ مقتل ہی نہ برپا ہُوا، ورنہ ہم بھی ! پابجولاں ہی سہی، ناچتے گاتے جاتے احمد فراز
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہر انقلاب مبارک، ہر انقلاب عذاب شکستِ جام سے پہلے، شکستِ جام کے بعد قابل اجمیری
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تمام عمْر کہاں، کوئی ساتھ دیتا ہے ! میں جانتا ہُوں مگر تھوڑی دُور ساتھ چلو احمد فراز
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اے وطن پیارے وطن! وہ بھی تجھے دے دینگے بچ گیا ہے جو لہُو، پچھلے فسادات کے بعد علی سردار جعفری
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لبِ جادو بیاں ہُوا خاموش گوشِ گُل وا ہے کیوں گلستاں میں وہ گیا جس سے بزم روشن تھی شمع جلتی ہے کیوں شبستاں میں الطاف حسین حالی (مولانا محمد حسین آزاد کی رحلت پر کہے گئے اشعار میں سے ہیں بالا اشعار )
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہی تشنہ لبی ہے اور وہی دشتِ غمِ دوراں بزعمِ خویش، یاروں نے تراشی تھی نئی راہیں احمد ندیم قاسمی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کون جگ میں تِرا ہمسر دیکھے کوئی اِس دُھند میں کیونکر دیکھے احمد ندیم قاسمی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کون غالب سا سُخنوَر ہے ندیم سینکڑوں یوں تو ہُنروَر دیکھے احمد ندیم قاسمی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دیوانہ بیخودی میں بڑی بات کہہ گیا اِک حشر کی گھڑی کو ملاقات کہہ گیا پہلا طرب شناس، بڑا سنگدل تھا دوست ! چیخیں تھیں، جن کو جُھوم کر نغمات کہہ گیا ساغر صدیقی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دُنیا کے سِتم یاد نہ اپنی ہی وفا یاد اب مجھ کو نہیں کچھ بھی محبّت کے سِوا یاد میں شکوہ بلب تھا مجھے یہ بھی نہ رہا یاد شاید کہ مِرے بُھولنے والے نے کِیا یاد جگر مُراد آبادی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہیں داغہائے دِل کی شباہت لئے ہُوئے شاید یہی وہ باغِ محبّت کے پُھول ہیں ساغر صدیقی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    محبت عین مجبُوری سہی، لیکن یہ کیا باعث ؟ مجھے باور نہیں آتا مِرا مجبُور ہو جانا جگر مُراد آبادی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نگاہِ ناز کو تکلیفِ جُنبش تا کجا آخر مُجھی پر مُنحصر کردو مِرا مجبُور ہوجانا جگر مُراد آبادی
Top