نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اپنی زوجہ کے تعارف میں کہا اک شخص نے دِل سے اِن کا مُعترف ہُوں ، زبانی ہی نہیں چائے بھی اچھی بناتی ہیں میری بیگم ، مگر منہ بنانے میں تو ، اِن کا کوئی ثانی ہی نہیں انورمسعود
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کسی جلسے میں اِک لیڈر نے یہ اعلان فرمایا ہمارے منتری آنے کو ہیں بیدار ہو جاؤ یکایک فلم کا نغمہ کہیں سے گونج اُٹھا تھا "وطن کی آبرو خطرے میں ہے ہوشیار ہو جاؤ" پاپولر میرٹھی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیا خبر کون سی خوشی کے لیے دل یونہی دن گنوائے جاتا ہے رنگ پیلا ہے تیرا کیوں ناصر تجھے کیا رنج کھائے جاتا ہے ناصر کاظمی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    فکر یہ تھی کہ شبِ ہجر کٹے گی کیوں کر لُطف یہ ہے ، کہ ہمیں یاد نہ آیا کوئی شہر میں ہمدمِ دیرِینہ بہت تھے ناصر وقت پڑنے پہ مِرے کام نہ آیا کوئی ناصر کاظمی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں تُجھ سے کیسے کہوں یارِ مہرباں میرے کہ تُو عِلاج نہیں ، میری ہر اُداسی کا احمد فراز
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دل سے پیہم خیال کہتا ہے اِتنی شیریں ہے زندگی اِس پل ظلم کا زہر گھولنے والے کامراں ہو سکیں گے آج نہ کل فیض احمد فیض
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پتّھر کا وہ شہر بھی کیا تھا شہر کے نیچے شہر بسا تھا پیڑ بھی پتّھر، پُھول بھی پتّھر پتّا پتّا پتّھر کا تھا چاند بھی پتّھر، جھیل بھی پتّھر پانی بھی پتّھر لگتا تھا لوگ بھی سارے پتّھر کے تھے رنگ بھی اُن کا پتّھر سا تھا پتّھر کا اِک سانپ سُنہرا کالے پتّھر سے لِپٹا تھا پتّھر کی اندھی گلیوں میں...
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دِل میں جو لوگ ہیں ترتِیب میں سب سے پہلے سب سے آخر میں بُھلانے کے لیے رکھّے ہیں فیصل عجمی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میری ساری عمر میں ایک ہی کمی ہے تُو میں تو وہ نہیں رہا ہاں مگر وہی ہے تُو ناصر اِس دیار میں کتنا اجنبی ہے تُو ناصر کاظمی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    غم ہے یا خوشی ہے تُو میری زندگی ہے تُو آفتوں کے دَور میں چین کی گھڑی ہے تُو میری رات کا چراغ میری نیند بھی ہے تُو ناصر کاظمی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جان قربان کون کرتا ہے اپنا نقصان کون کرتا ہے اپنی اپنی ضرورتیں ہیں میاں ! ورنہ احسان کون کرتا ہے سجاد ہاشمی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شطِ رنجِ دو رنگی سے ، ہیں ششدر بندے آوارہ ہیں شہر شہر ، در در بندے اے بندہ نواز! ہے تعجب کا محل تو مالکِ ملک اور بے گھر بندے مرزا دبیر
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کِس عہد میں تبدیل نہیں دَور ہُوا گہ عدل ، گہے ظُلم ، گہے جور ہُوا الله وہی ہے، تُو نہ مُضطر ہو دبیر ! کیا غم ، جو زمیں اور فلک اور ہُوا مرزا دبیر
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    افسوس، زمانے کا عجب طور ہُوا کیوں چراغِ کہن ! نیا یہ دَور ہُوا گردش کب تک ، نِکل چلو جلد انیس ! اب یاں کی زمیں اور ، فلک اور ہُوا میر انیس
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بپتا ہم اپنے من کی سُنائیں کِسے خلش گھٹ گھٹ کے مر رہے ہیں کہ ہمراز بھی نہیں شفیق خلش
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عالم جنُون خیز ہے ، دمساز بھی نہیں ! اِک ہم نفس تو کیا ، کوئی آواز بھی نہیں وہ خامشی بَپا ہے مِری مُشتِ خاک میں اِک شور حشْر سا بھی ہے، آواز بھی نہیں شفیق خلش
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کِس کام کی بَھلا وہ دِکھاوے کی زندگی وعدے کیے کسی سے ، گُزاری کِسی کے ساتھ اَوروں پہ بے وفائی کا اِلزام کیا دھریں ! اپنی ہی نبھ سکی نہ بہت دن کِسی کے ساتھ وسیم پریلوی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تمام عمر ہی گُزری ہے دستکیں سُنتے ہمیں تو راس نہ آیا خود اپنے گھر رہنا وزیرآغا
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سفر عزیز ہَوا کو، مگر عزیز ہمیں ! مثالِ نکہتِ گُل اُس کا ہم سفر رہنا وزیرآغا
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ اکیلا پَن، اُجاڑ گھر ، یہاں یار کوئی ، نہ آشنا ! کوئی ساتھ ہو تو مزہ بھی ہے ، کہ شریک جام کوئی تو ہو باقر زیدی
Top