اردو میں نہیں ملے گی۔ یہ تکنیکی موضوع ہے اس میں زبان کم اور تصورات زیادہ اہم ہیں۔ آپ کو سٹیٹمنٹس، کوڈ وغیرہ سیکھنا ہوگا۔ انگریزی میں تو صرف وضاحت کی گئی ہوگی۔ جسے سمجھنا کوئی مشکل کام نہیں۔ ٹورنٹس سے آپ کو اس کی کتابیں بھی مل جائیں گی۔
ڈیٹابیس سے مراد مائی ایس کیو ایل ڈیٹا بیس ہے۔ اسے بناتے وقت پی ایچ پی مائی ایڈمن میں اس کی کولیشن بھی سیٹ کی جاتی ہے۔ طےشدہ طور پر یہ لاٹین سی آئی ہوتی ہے آپ اسے یو ٹی ایف 8 سی آئی کردیں۔ امید ہے مسئلہ حل ہوجائے گا۔
مشکل سوال ہے۔ پنجابی میں تو کھوپے بھی کہہ لیتے ہیں جن سے ساری آنکھیں ڈھک جاتی ہیں۔ کولہو کے بیل کی آنکھوں پر چڑھائے ہوتے ہیں۔ لیکن لگام کے ساتھ جو چمڑہ ہوتا ہے اس کا تو پنجابی نام بھی پتا نہیں۔