گر ہے سامان تو کچھ باعث سامان بھی تھا
اب آپ اسے جو کہہ لیں ہم تو بس اپنی افسردگی کو دور کرنے کا سامان کر رہے ہیں کہ آج شام کی افسرگی کھائے جا رہی ہے اور غزل لکھنے جیسا مزاج بھی نہیں بن پا رہا۔۔۔ :-(
بہت خوب غزل ہے میاں۔۔۔
بس یہ رنگین شعر کی طرف توجہ درکار ہے
اس میں آپ کا مفہوم صاف واضح نہیں
اس طرح کردیں تو شاید بہتر ہو:
نام میرے ترے فسانے کو
گرچہ میں اس سے بھی مطمئن نہیں ہو رہا
بہر حال اساتذہ کی اصلاح کا انتظار رہے گا۔
آپ کی اصلاح سر آنکھوں پر لیکن میں نے غور کیا تو فراز کا یہ شعر بھی اس دائرے سے خارج نہ نکلا:
اس کی وہ جانے اسے پاس وفا تھا کہ نہ تھا
تم فراز اپنی طرف سے تو نبھاتے جاتے
میں اس حساب سے نہیں کہہ رہا محترم ہمارے دھاگوں میں رکھا ہی کیا ہے!!؟؟ میں آپ کی اردو نادانی پر واویلا پیٹ رہا تھا۔۔۔۔ جبکہ یہاں سب اہل ذوق و ادب ہیں آپ سب سمیت۔۔۔ آپ ایسی کسر نفسی بھی کیا کیجے کہ اردو بھی شرماجائے؟؟!! :D
میں نے تو دانستہ آپ کے کلام پر اور اسی بحر پر لکھی ہے میاں۔۔۔
عذر میرے قتل کرنے میں وہ اب لائیں گے کیا؟؟
اب یہ تو نہیں ہوتا ناں کہ بحر بھی ایک ہی سی وارد ہو؟؟