نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کبھی ہم سے یُوں بھی خطاب ہو ، نہ آپ ہو، نہ جناب ہو کوئی نام لے کے پُکار لو ، کہ ہمارا نام کوئی تو ہو باقر زیدی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دِلوں میں گردِ کدورت ، لبوں پہ خاموشی بڑے فساد کا ساماں سکوتِ شہر میں تھا باقر زیدی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مِلی ہے زیست کو تجھ بن بھی کیسی تنہائی ! نہ فکر تیری وہ سب کو ، نہ میری رُسوائی شفیق خلش
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سبھی کا دُھوپ سے بچنے کو سرنہیں ہوتا ہر آدمی کے مُقدّر میں ، گھر نہیں ہوتا میں اُس مکان میں رہتا ہُوں اور زندہ ہُوں وسیم ! جس میں ہَوا کا گُزر نہیں ہوتا وسیم بریلوی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ویسے تو اک آنسو ہی بہا کر مجھے لے جائے ایسے کوئی طوفان ہلا بھی نہیں سکتا وسیم بریلوی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پیاسے رہے جاتے ہیں زمانے کے سوالات کِس کے لئے زندہ ہُوں ، بتا بھی نہیں سکتا وسیم بریلوی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تو چھوڑ رہا ہے تو خطا اِس میں تِری کیا ہر شخص مِرا ساتھ نبھا بھی نہیں سکتا وسیم بریلوی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تارے جو کبھی اشک فشانی سے نِکلتے ہم چاند اُٹھائے ہُوئے پانی سے نِکلتے مُہلت ہی نہ دی گردشِ افلاک نے ہم کو کیا سِلسِلۂ نقل مکانی سے نِکلتے شاید کہ سلیم امن کی صُورت نظر آتی ہم لوگ اگر شعلہ بیانی سے نکلتے سلیم کوثر
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِک خیالِ خام میں مسحُور کر رکھّا مجھے خود پرستی نے ، جہاں سے دُور کر رکھّا مجھے تِیرگِی اطراف میں بے حد تھی لیکن ، اے منیر ! سِحرِ غم نے اُس میں مثلِ نُور کر رکھّا مجھے منیر نیازی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میرے سمیت زمیں پر کوئی چاروں اَور نہیں خاموشی ہے ، تنہائی ہے ، اور خُدا کی ذات کبھی کبھی فرزانے پن کو اچھا لگتا ہے ! جان بُوجھ کر سر ٹکرانا دیواروں کے سات شہزاداحمد
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مِلیں بھی وہ ، تو کیونکرآرزُو برآئی گی دِل کی ! نہ ہوگا خُود خیال اُن کو ، نہ ہوگی اِلتجا مُجھ سے حسرت موہانی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُس کی نِگاہِ ناز نے چھیڑا کُچھ اِس طرح اب تک اُچھل رہی ہے رگِ جانِ آرزُو اُس نَو بہارِ ناز کی صُورت کی ہُو بَہُو تصویر ایک ہے ، تہِ دامانِ آرزُو اصغرگونڈوی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دل میں اِک بُوند لہو کی نہیں ، رونا کیسا اب ٹپکتا نہیں آنکھوں سے گُلستاں کوئی اب اِسے ہوش کہوں یا کہ جنُوں ، اے اصغر مجھ کو ہر تار میں مِلتا ہے ، گریباں کوئی اصغرگونڈوی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    محبّت بھی عجب شے ہے کہ با وصفِ شناسائی نہیں ہوتی مُخاطب وہ نِگاہِ آشنا مجھ سے حسرت موہانی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    غنیمت ہے جہانِ عاشقی میں ذات دونوں کی کہ نامِ جور قائم تم سے ہے رسمِ وفا مجھ سے حسرت موہانی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کِتنے دِنوں میں آئی تھی اُس کی شبِ وصال باہم رہی لڑائی ، سو وہ رات بھی گئی میر تقی میر
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آیا نہ راس نالۂ دِل کا اثر مجھے اب تم مِلے تو، کُچھ نہیں اپنی خبر مجھے جگرمُرادآبادی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    داغِ فراق وحسرتِ وصل آرزوئے شوق ! میں ساتھ زیرِ خاک بھی ، ہنگامہ لے گیا میر تقی میر
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حسرت و یاس کا انبوہ، فُغاں کی کثرت ! میں تِری بزم سے کیا باسروساماں نِکلا حسرت شروانی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دل میں باقی نہیں وہ جوشِ جنُوں ہی، ورنہ دامنوں کی نہ کمی ہے ، نہ گریبانوں کی اُس نے جو آگ لگا دی وہ فروزاں ہی رہی بُجھ گئی آگ لگائی ہُوئی ارمانوں کی جگر مراد آبادی
Top