نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم ایک عمر سے واقف ہیں اب نہ سمجھاؤ کہ لطف کیا ہے مِرے مہرباں ، ستم کیا ہے فیض احمد فیض
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تشکّر جواب اور مکمل غزل کے لئے، شیزان صاحب ! عموماََ انٹرنیٹ پر ٹائپ کرتے ہوئے، مجھ ایسے کچھ کا کچھ لکھ دیتے ہیں سے یہ خیال تھا کہ شاید ٹائپو ہے :) میری تسلی اور تشفی کروانے پر ممنون و متشکّر ہوں آپ کا بہت خوش رہیں :):) تشکّر ایک بار پھر سے
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شیزان صاحب! اسے دیکھ لیں کہ صحیح کیا ہے ؟ زبان میں ، یا زبان پہ میرا خیال ہے کہ ' زبان پہ ' ہونا چاہیے ، کہ زبان میں ، کہنا تو جداگانہ مفہوم دیتا ہے 0 - زبان یا زباں پر چھالے ، آبلے اِسی طرح زباں پہ دُشنام یا لعن و ملامت زباں پہ درد بھری داستاں یا زبان پہ مدح ، تعریف یا ثنا، وغیرہ تشکّر :):)
  4. طارق شاہ

    حفیظ جالندھری جھگڑا دانے پانی کا ہے، دام و قفس کی بات نہیں ۔ حفیظ جالندھری

    بہت ہی خُوب انتخاب، جناب ! حفیظ جالندھری صاحب کی کیا بات ہو کیا ہی خوب، پُرمغز اورمعنی خیز اشعار کہے ہیں ۔ تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں :)
  5. طارق شاہ

    کماں میں تھے مگر اب چلا دئیے گئے ہیں شاعر نوید حیدر ھاشمی

    کماں میں تھے مگر اب تو چَلا دئیے گئے ہیں ہم ایک پل میں مسافر بنا دئیے گئے ہیں بنامِ روشنی ، شہرِ شبِ سیاہ کے بیچ ! دِیوں کے ساتھ بدن بھی جَلا دئیے گئے ہیں دیارِ چشم میں سیلاب آنے والا ہے مِرے دماغ سے پُشتے ہٹا دئیے گئے ہیں چمکتی آنکھیں زمیں پر گِری تو بھید کھُلا بدن کے طوق پہ چہرے سجا دئیے...
  6. طارق شاہ

    تماش گاہ میں کرتب دیکھانے والا ھوں شاعر نوید حیدر ھاشمی

    تماش گاہ میں ، کرتب دِکھانے والا ہُوں میں سب کے سامنے خود کو جلانے والا ہُوں دُعا کے پانی سے گوندھی گئی ہے یہ مٹّی میں اِس سے ایک پرندہ بنانے والا ہُوں کہانی میں مِرا کردار ختم ہو رہا ہے میں اِس لیے ، پسِ منظر میں جانے والا ہُوں شبِ فغاں میں مؤذن اذان دے رہا ہے میں اس ہجوم کی آنکھوں میں آنے...
  7. طارق شاہ

    چراغ و طاق میں بیدار ھو گئیں آنکھیں شاعر ندیم ناجد ( خانیوال )

    چراغ و طاق میں بیدار ہوگئیں آنکھیں بفیضِ عشق سمجھدار ہوگئیں آنکھیں تمھارا عکس اُتارا ہے مُدّتوں اِس میں عجب نہیں ہے جو تہ دار ہوگئیں آنکھیں یہ سوتے جاگتے جو خواب دیکھنے لگی ہیں جنابِ عشق سے دوچار ہوگئیں آنکھیں یہ جان لیتی ہیں سب حالتیں تِرے دل کی مُراد یہ ہے کہ اُوتار ہوگئیں آنکھیں نہ لوٹنے...
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جن کو اپنی خبر نہیں اب تک وہ مِرے دل کا راز کیا جانیں حضرتِ خضر جب شہید نہ ہوں لُطفِ عُمرِ دراز کیا جانیں جو گُزرتے ہیں داغ پر صدمے آپ بندہ نواز کیا جانیں داغ دہلوی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جام آپ نے دم بہ دم دیے ہیں کیا کیا خوں نابۂ درد و غم پیے ہیں کیا کیا کچھ کش مکشِ صبر و جفا کی حد ہے؟ انصاف کرو، ستم کیے ہیں کیا کیا مومن خاں مومن
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیا اعتبار دہر کا، عبرت کی جا ہے یہ عشرت سرا کبھی کبھی، ماتم سرا ہے یہ مومن خاں مومن
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آپ سے ایسی بے وفائی ہو یہ یقیں آپ پر نہیں آتا نظام رامپوری
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یا خُدا تجھ سے اور کیا چاہوں ایک مطلب تو بر نہیں آتا نظام رامپوری
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لعلِ خموش اپنے دیکھو ہو آرسی میں پھر پُوچھتے ہو ہنس کر مجھ بے نوا کی خواہش میر تقی میر
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ شوخ دشمنِ جاں، اے دل تُو اُس کا خواہاں کرتا ہے کوئی ظالم ، ایسی بَلا کی خواہش میر تقی میر
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رُوح کو راضی کیا میں نے تو راضی دل نہ تھا ورنہ اُٹھنا محفلِ ہستی سے کچھ مُشکل نہ تھا چار آنکھیں ہوتے ہی قابُو میں گویا دل نہ تھا کہہ گُزرنا ورنہ حالِ ہجر کچھ مشکل نہ تھا محشر لکھنوی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میری گستاخیوں پہ بولے نظام تُو بھی ہے کتنا بے حیا، توبہ! نظام رامپوری
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کوئی انیس ، کوئی آشنا نہیں رکھتے کسی کی آس بغیر از خُدا نہیں رکھتے کسی کو کیا ہو دلوں کی شکستگی کی خبر کہ ٹوٹنے میں یہ شیشے صدا نہیں رکھتے میر انیس
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کہتے ہيں تُم کو ہوش نہيں اِضطراب ميں سارے گِلے تمام ہُوئے اِک جواب ميں مومن خان مومن
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اے آہ ! دل میں رہ ، کہ پردہ رہے تِرا جاتی ہے دوڑ دوڑ کے، تُو بے اثر کہاں داغ دہلوی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ پڑھیو یہ غزل سودا تُو ہرگز میر کے آگے وہ ان طرزوں سے کیا واقف ، وہ یہ انداز کیا سمجھے مرزا رفیع سودا
Top