نتائج تلاش

  1. مہ جبین

    حزیں صدیقی درکار ہے دوا نہ دعا چاہئے مجھے۔۔۔حزیں صدیقی

    درکار ہے دوا نہ دعا چاہئے مجھے آوازِ دردِ دل ہوں فضا چاہئے مجھے یوں پاس آ کہ روح بھی تجھ کو نہ چھو سکے تسکینِ اضطراب نما چاہئے مجھے رنگِ چمن کے ساتھ اڑے کیوں مِرا خیال پروازِ بوئے گل کی ادا چاہئے مجھے میں ہوں شکستِ سازِ جفا کی صدا کا عکس آئنہء ثباتِ وفا چاہئے مجھے سن اے نگارِ شوق وہ...
  2. مہ جبین

    ایک ڈراؤنا خواب

    ہاہاہاہاہا:jokingly: شکر کریں کہ خواب ہی تھا ۔۔۔۔۔۔اگر سچ مچ ایسا ہوتا تو کیا ہوتا۔۔۔؟؟؟:lol:
  3. مہ جبین

    فارسی شاعری یا چناں کن یا چنیں - نظم علامہ اقبال مع اردو ترجمہ

    @محمدوارث بھائی ، بہت شکریہ ، آپکے جواب سے میری الجھن دور ہوگئی
  4. مہ جبین

    استغفراللہ ربی من کل ذنب واتوب الیہ۔ 7

    استغفراللہ ربی من کل ذنب واتوب الیہ۔
  5. مہ جبین

    درود بر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم - 37

    الٰھم صل علیٰ سیدنا محمد و علیٰ اٰل سیدنا محمد بعدد کل ذرۃ ماۃ الف الف مرۃ
  6. مہ جبین

    درود بر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم - 37

    اللھم بارک علٰی محمد و علٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم و علٰی آل ابراھیم انک حمید مجید ۔
  7. مہ جبین

    درود بر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم - 37

    اللھم صل علٰی محمد و علٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم و علٰی آل ابراھیم انک حمید مجید ۔ اللھم بارک علٰی محمد و علٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم و علٰی آل ابراھیم انک حمید مجید
  8. مہ جبین

    کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

    الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور پسندیدہ کلام میں ایک غزل پوسٹ کر رہی تھی ، امین بھی ٹھیک ہے الحمدللہ اچھا اب جا رہی ہوں ، زندگی رہی تو پھر بات ہوگی انشاءاللہ اللہ حافظ
  9. مہ جبین

    کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

    السلام علیکم مقدس بیٹا کیا حال ہے تمہارا ؟ تم نے مجھے یاد کیا میں آگئی :)
  10. مہ جبین

    حزیں صدیقی کون سے منظر کا پس منظر نہیں۔ حزیں صدیقی

    کون سے منظر کا پس منظر نہیں حسن جو باہر ہے وہ اندر نہیں ہر مسافر کے لئے ہوں سنگِ مِیل میں کسی کی راہ کا پتھر نہیں شہر میں اب سنگ باری عام ہے شکر ہے شیشے کا میرا گھر نہیں اے زمیں، نوعِ بشر پر ناز کر زندگی کیا آسمانوں پر نہیں ہیں شعور و فکر صیدِ رنگ و بو بال و پر ہیں اور بال و پر نہیں دل...
  11. مہ جبین

    حزیں صدیقی کلامِ حزیں صدیقی؛۔ موجوں کا سانس ہے لبِ دریا رکا ہوا۔۔۔۔

    موجوں کا سانس ہے لبِ دریا رکا ہوا شاید ابھر رہا ہے کوئی ڈوبتا ہوا بیٹھا ہے عشق یوں سرِ منزل تھکا ہوا رستے میں جیسے کوئی مسافر لٹا ہوا کچھ دن سے رنگِ روئے جفا ہے اڑا ہوا اے خونِ آرزو تری سرخی کو کیا ہوا کیا منزلت ہے اپنی سرِ آستانِ دوست جیسے ہو راہ میں کوئی پتھر پڑا ہوا آنکھوں کا حال جیسے...
  12. مہ جبین

    حزیں صدیقی نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم؛۔ کلامِ حزیں صدیقی

    سوال؛ عبد کی معبود تک رسائی ہے؟ جواب؛ اور یہ معراج کس نے پائی ہے سوال؛ خاک نشینوں کا عرش پر کیا کام؟ جواب؛ شانِ رسالت کی حد بتائی ہے سوال؛ عالمِ بالا کی سیر اِک پل میں؟ جواب؛ صلّ علیٰ شانِ مصطفائی ہے سوال؛ نورِ مجسم کہ پیکرِ خاکی؟ جواب؛ آئنہء حسنِ کبریائی ہے سوال؛ بندہء امیّ کو دو جہاں...
  13. مہ جبین

    حزیں صدیقی حمدِ باری تعالیٰ؛۔ کلامِ حزیں صدیقی

    ادراک کی حد میں ہے نہ محدودِ گماں ہے محسوس کرے کوئی تو رگ رگ میں رواں ہے ہاتھوں میں کسی کے تو عناصر کی عناں ہے کیا خود ہی رواں قافلہء عمرِ رواں ہے قائم ہے یہ پانی پہ زمیں کس کے سہارے یہ زیرِ اثر کس کے جہانِ گزراں ہے ہے کوہِ گراں کس کی جلالت کی نشانی یہ جلوہء گل کس کی لطافت کا نشاں ہے...
  14. مہ جبین

    ابلیس اور آدم

    الٰہم اٰمین جزاک اللہ@نیلم
  15. مہ جبین

    فارسی شاعری یا چناں کن یا چنیں - نظم علامہ اقبال مع اردو ترجمہ

    بہت عمدہ ترجمہ کیا ہے محمد وارث بھائی ایک بات معلوم کرنا ہے کہ میں نے اسی محفل پر فارسی سکھانے کے دھاگے میں ہی پڑھا تھا کہ فارسی میں "ں " نہیں ہوتا لیکن اس میں بھی " ں" موجود ہے اور اکثر کلام میں بھی میں نے دیکھا ہے ، تو اس کی کیا وجہ ہے ؟ کیا یہ غلطی غلط العام ہوگئی ہے یا پھر یہ جدت ہے؟
  16. مہ جبین

    توبہ

    سبحان اللہ ، الحمدللہ ، اللہ اکبر حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیارے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی کیا بات ہے ، یہ وہ بے مثال ہستیاں ہیں جنکے بارے میں سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں ، ان میں سے کسی ایک کی بھی پیروی کرو گے تو فلاح...
Top