غزل
(وزیر الحسن)
گلکاریء خونِ دل سے، زمیں صحرا کی گلستاں کون کرے
ہے سرِّ عیاں رازِ رگِ جاں، تشریح رگِ جاں کون کرے
اس دل کو کوئی کیا شاد کرے، ہوں جس میں ہزاروں ویرانے
اک گھر ہو اُسے آباد کریں، تعمیرِ بیاباں کون کرے
ہم دورِ خزاں میں بھول چکے، آداب و رسومِ موسمِ گل
اب موسمِ گل کی آمد پر تعظیمِ...
غزل
(جوش ملسیانی)
جب دُعائیں بھی کچھ اثر نہ کریں
کیا کریں، صبر ہم اگر نہ کریں
داستاں ختم ہو ہی جائے گی
آپ قصّہ مختصر نہ کریں
چھوڑتا ہی نہیں ہمیں صیّاد
ورنہ پروائے بال و پر نہ کریں
ہُو کا عالم حرم میں ہے اے شیخ
ہم تو دو دن یہاں بسر نہ کریں
قابل عفو میں نہیں، نہ سہی
نہ کریں آپ درگذر نہ کریں...
غزل
(بسمل الہ آبادی)
آہ میری رسا نہیں ہوتی
کیوں موافق ہوا نہیں ہوتی
بندگی کا خیال ہے ناحق
بندگی جب ادا نہیں ہوتی
جبر کی انتہا تو ہوتی ہے
صبر کی انتہا نہیں ہوتی
میں تو دنیا سے ہو بھی جاؤں جُدا
مجھ سے دنیا جُدا نہیں ہوتی
کیا کہیں دل کی بات اے بسمل
شاعری میں ادا نہیں ہوتی