ہم نے تو چند ہفتے گزارے تھے ایگریکلچر یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں، اور اتنا لوُر لوُر پھرے تھے کہ شہر کا چپہ چپہ جان گئے تھے۔ اور تقریباً سبھی سینما گھروں کی ہی زیارت کر ڈالی تھی۔ اس کے بعد ایک طویل عرصے کے وقفے سے کوئی تین سال قبل شہر کے دو چکر لگے تھے۔ شہر کو ابھی بھی کافی صاف ستھرا دیکھ کر خاصی...