نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح

    اب آپ سے اگلا سوال ہے کیا صرف دوسرے اور چھٹے رکن میں ہی 'ع 'متحرک ہو سکتا ہے ؟-میرا تو خیال ہے اس بحر میں ہر رکن میں چاہیں تو 'ع 'متحرک رکھیں یا ساکن آپ کی صوابدید ہے -فی الحال میرے پاس کوئی کتاب نہیں اوزان کی، لہٰذا آپ ہی زحمت کیجئے تحقیق کی -
  2. یاسر شاہ

    سائنس مسلسل خاموش کیوں؟

    جی چودھری صاحب یوں ہی سمجھ لیں -جب یہ سوال پوسٹ ہوا تھا میں نے دل میں سوچا تھا، لو شیرہ لگ گیا:D -دیوار پہ شیرہ لگانے کی حکایت تو سنی ہی ہوگی -سوال ہی غلط ہے سائنس کا عالم برزخ کے احوال سے کیا تعلّق ؟
  3. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح

    السلام علیکم سجاد بھائی !:) ہے درد بھری ہر شب سپنے سب ٹوٹ گئے۔ رت ہجر کی لوٹ آئی وعدے سب ٹوٹ گئے۔ جب "ہر شب درد بھری" ہے تو "لوٹ آئی" کیوں کہا -مصرعین کو باہم بدل دیں یہ مسٔلہ حل ہو جائے گا - رت ہجر کی لوٹ آئی وعدے سب ٹوٹ گئے ہے درد بھری ہر شب سپنے سب ٹوٹ گئے۔ بانہوں کے حصاروں میں کتنے محفوظ...
  4. یاسر شاہ

    سائنس مسلسل خاموش کیوں؟

    اللہ کرے ہو جائے -آمین -آپ جو پنجابی شاعری پیش کرتے ہیں کوشش کیا کریں اس کا اردو ترجمہ بھی پیش کریں -کبھی کبھی طبیعت موزوں ہوتی ہے ،جی یوں چاہتا ہے اردو میں منظوم ترجمہ کیا جائے مگر پنجابی میرے باپ کو نہ آئی مجھے کیا آئے گی -لیکن اہل محبّت کا کلام نہ سمجھ کر بھی خوب لگا کرتا ہے - ارے چودھری صاحب...
  5. یاسر شاہ

    برائے اصلاح - مشرکوں کی سمجھ میں یہ آتا نہیں

    آپ کے گمان سے اللہ ﷻمجھے نوازے اور اگر دل صاف نہ بھی ہو تو کر دے -آمین
  6. یاسر شاہ

    سائنس مسلسل خاموش کیوں؟

    چودھری صاحب آپ تو اردو محفل میں کوشش کیجئے کہ پنجابی دنیا کی بڑی آٹھویں زبان بن جائے - کیا علم ،کیا منطق ،کیا دلیل !:)
  7. یاسر شاہ

    سائنس مسلسل خاموش کیوں؟

    آپ کی ان باتوں سے مجھے یاد آیا کہ حضرت علی ؓ سے کسی دہریے نے سوال کیا تھا کہ مسلمانوں کا عقیدہ موت کے بعد زندگی کا ہے، اگر اس زندگی کا کوئی وجود نہ ہوا تو آپ کا کیا بنے گا ؟-حضرتؓ نے فرمایا (مفہوم )تب تو ہم دونوں برابر ہوئے تم بھی مٹی ہو جاؤ گے، ہم بھی مٹی ہو جائیں گے-لیکن اگر مرنے کے بعد زندہ...
  8. یاسر شاہ

    سائنس مسلسل خاموش کیوں؟

    دیکھیے محترمہ! پہلے یہ طے کیجیے کہ آپ کس حیثیت سے یہ سوال کر رہی ہیں -اگر مسلمان کی حیثیت سے تو اس کا جواب ایک حدیث میں دیا گیا ہے، جس کا مفہوم ہے کہ اگر شیطان تمھیں یہ وسوسہ ڈالے کہ اللہﷻ کو کس نے پیدا کیا تو کہو "اٰمنت باللہ " مطلب میں ایمان لا چکا- اس جواب کی لم بزرگوں سے یہ سنی کہ اس میں...
  9. یاسر شاہ

    برائے اصلاح - مشرکوں کی سمجھ میں یہ آتا نہیں

    :LOL: بھائی میں شعرا کو شاعرانہ خود لذّتی سے بچانےکی کوشش کرتا ہوں -ہمارے اکثر شعراء کنوارے ہیں اوران کو آئینہ چومنے کی پرانی لت ہے اس لئے کوئی معنوی اولاد نہیں ہو پاتی -آپ تو خود جانتے ہونگے :ROFLMAO:خود لذّتی کتنی خطرناک بیماری ہے -
  10. یاسر شاہ

    برائے اصلاح - مشرکوں کی سمجھ میں یہ آتا نہیں

    السلام علیکم بھائی عظیم خود کو بندر کی اولاد کہتا ہے وہ منصب انسان کا جس کو بھاتا نہیں واہ دہریو! تم سے اچھا تو کُتّا ہی ہے جس کا کھاتا ہے اُس کو بھلاتا نہیں خوب - وہ جنھیں صوفی کہا جاتا ہے عجیب مخلوق خدا ہوتی ہے -ان صوفیاء کا برصغیر میں اسلام کو عام کرنے میں بڑا کردار رہا ہے -اگر کوئی صوفی...
  11. یاسر شاہ

    وجودِ "جن" سے ہے تصویر کائنات میں رنگ

    وجودِ "جن" سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
  12. یاسر شاہ

    ہم مانگنے والے نہیں ہیں - قسط نمبر 4

    اچھا فیصلہ ہے مت لکھیے مگر کچھ نہ کچھ ٹائپ کر دیا کیجیے -
  13. یاسر شاہ

    ہم مانگنے والے نہیں ہیں - قسط نمبر 4

    کہاں ہو بھائی میاں!میرا چالو نمبر لے گئے اور اپنا بند نمبر دے گئے -:LOL: اللہ ﷻ آپ کا دیا قبول کرے -آمین
  14. یاسر شاہ

    غزل

    سجاد بھائی نقب تانیث ہے -شعر کی کچھ بہتر صورت یوں رہے گی : جو نقب لگا کے فصیل میں مرے تن بدن پہ ہوئے ہیں وار تھا شکستہ حال مرا مکاں کوئی پاسباں سے گلہ نہیں یا جو نقب لگی ہے فصیل میں جو ہوئے ہیں میرے بدن پہ وار تھا شکستہ حال مرا مکاں کوئی پاسباں سے گلہ نہیں شاید اب کچھ قابل قبول ٹھہرے اعجاز...
  15. یاسر شاہ

    غزل

    آپ سے متفق ہوں ،کل ان کی تشریح پڑھ کے میں بھی یہی سوچ رہا تھا کہ یہ دور از کار تاویل ہے -ورنہ شعر، اپنی نئی پہلے مصرع کی ترتیب کے بعد، سست بندش کے باوجود، واضح اور قابل قبول ہے - شعر میں سامنے کی بات ہے کہ جو میرے گھر میں باوجود پاسبان کے نقب لگی اور مجھ پہ وار کیے گئے ان سب کا دوشی میں پھر...
  16. یاسر شاہ

    مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں محفوظ

    بہت افسوس ہوا -اللہ ﷻ ان کا سایہ تا دیر ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے ،عافیت کے ساتھ -آمین
Top