انیس سو آٹھ میں سب سے پہلے ویکیوم کلینر کے پٹینٹ کا حق ولیم ہوور ہینری نے حاصل کیا تھا۔اس تصویر میں نظر آنے والا ویکیوم کلینر انیس سو بیس کا ایک ماڈل ہے۔
بجلی سے چلنے والا پہلا ہئیر ڈرائر اٹھارہ سو نوے میں ایک فرانسیسی سیلون کے مالک نے بنایا تھا۔ المونیم سے بنا یہ ہیئر ڈرائر انیس سو پچیس میں بنایا گیا تھا۔
’ٹن سٹوو‘ ٹی وی کو پہلی بار انیس تیس میں جان لیگی بیئرڈ کے لیے بنایا گیا تھا لیکن اس وقت اس کے صرف ایک ہزار سیٹ ہی فروخت ہو پائے تھے کہ اس وقت DIY ٹی وی کٹ خریدنا سستا پڑتا تھا۔
DIY سے مراد "ڈو اٹ یور سیلف" ہے
پہلی بار کمرشل طور پر مقبول ہونے والا ٹوسٹر D 12 تھا جسے جنرل الیکٹرونک نےانیس سو نو میں بنایا تھا۔ ایک برطانوی کمپنی نے پہلی بار اٹھارہ سو ترانوے میں ٹوسٹر بنایا تھا۔
مائیکرو ویو اوون انیس سو چھیالیس میں ایجاد کیا گیا تھا۔ امریکہ میں اسے انیس سو چالیس کی دہائی میں اور برطانیہ میں انیس سو انسٹھ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ مائیکرو ویو اوون کا یہ ماڈل انیس سو ساٹھ کا ہے۔
ہسٹری پن ڈاٹ کام ایک نئے آرکائیو کے تحت ماضی کی تصاویر جمع کررہا ہے۔ یہ ڈش واشر یا برتن دھونے کی مشین 1960 میں بنائی گئی تھی۔ سب سے پہلے ڈش واشر کو اٹھارہ سو چھیاسی میں پیٹنٹ کیا گیا تھا۔
بہ...