حسین آنکھوں، مدھر گیتوں کے سندر دیس کو کھو کر
میں حیران ہوں وہ ذکرِ وادیء کشمیر کرتے ہیں
(حبیب جالیب)
16 دسمبر، یوم سقوط ڈھاکہ ۔۔۔ ایک تلخ حقیقت جس سے ہم نے اب تک سبق نہیں سیکھا۔
وقت کرتا ہے پرورش برسوں
سانحہ ... ایک دم نہیں ہوتا
گفتگو
(بہزاد لکھنوی)
کرتا ہوں میں جہاں کے نظاروں سے گفتگو
ذرّوں سے دن کو، رات کو تاروں سے گفتگو
کچھ آپ ہی بتائیں کہ آخر کرے گا کون
ان منزلِ اُمید کے ہاروں سے گفتگو
ان کی نظر بھی پھر گئی، سچ ہے جہان میں
کرتا ہے کون عشق کے ماروں سے گفتگو
میری نگاہِ حسن طلب کررہی ہے آج
ہر گلشنِ حسین کی بہاروں سے...