یہ حقیقت ہے جی۔ ہر فلم مل جاتی ہے ۔ بھارتی ہو یا انگریزی۔ بلکہ اب تو ہندی میں ڈب کی ہوئی انگریزی فلمیں لوگ شوق سے دیکھتے ہیں جن پر اردو ٹرانسلیشن لکھا ہوتا ہے۔ وہ بھی بھارت سے ہی درآمد ہوتی ہیں۔
بچوں کی تربیت ایسی ہونی چاہیے کہ وہ ایسا نہ کریں۔ جب ان کے دل میں محترم ہستی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت راسخ کی جائے گی تب ایسا نہیں ہوگا۔ ہمارے کسی بچے نے تو کبھی ایسا نہیں کیا۔
نبیل بھائی ذرا مدد کیجیے۔ میں تو کورا ہوں اس معاملے میں۔ آپ قدیر رانا سے رابطہ کیوں نہیں کرتے۔
ویسے آپس کی بات پی ایچ پی بی بی تین خاصا ناقابل اعتبا رہے ابھی۔ اس میں بہت سے بگز ہیں۔ اردو ٹیک والوں نے اپنا فورم اب ایس ایم ایف پر منتقل کرلیا ہے۔