عیسیٰ گل 1975ء میں پیدا ہوا۔ اس کے والد، سعد محمد شاہ ضلع سکھر کی ایک مسجد میں امام اور علاقے کے معزز مذہبی شخصیت تھے۔ ان کے نو بچے تھے اور وہ سب سے یکساں سلوک کرتے۔ رفتہ رفتہ عیسیٰ بڑا ہوا اور باہر نکلا تو لوگ اسے مذاق کرتے اور تضحیک کا نشانہ بنانے لگے۔ بڑے بھائی اس کے ساتھ بازار جاتے، تو دور...