8 اکتوبر 2005ء کومیرا ایک امتحان تھا جس کے لیے میں بالکل بھی تیار نہ تھا۔ادھر سوالیہ پرچے تقسیم ہوئے اُدھر زمین نے اپنے تیور دکھانے شروع کر دئیے۔۔۔ہم سب طلبہ کلاس سے نکل کر وسیع میدان میں آگئے اور ہمارے کالج کی خوبصورت عمارت ایسے جھوم رہی تھی جیسے نشہ میں ہو اور ہماری زبانیں استغفراللہ کا مسلسل...