ابتدا میں جب میں نے فورم جوائن کیا تھا تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا کہ کیسے استعمال کروں چھوڑ دیا تھا لیکن میری آئی ڈی پر مسجز موصول ہوتے رہے جسے کھول کر پڑھنے لگی اور پھر آہستہ آہستہ سیکھ گئی
میں خود فیس بک ٹوٹٹر وغیرہ استعمال نہیں کرتی
جب سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے شایع کیے تھے تب سے ہم سب دوستوں نے مکمل بائیکاٹ کیا تھا
پھر اس کے بعد کبھی ہمت نہیں ہوئی استعمال کرنے کی
آپ سب ہی اساتذہ کرام ہیں
اور اب تو آپ نے تصحیح کروائی ہے اس لیے آپ تو اصولاً ہو ہی گئے ہیں
لیکن پشتو میں ایک محاورہ ہے کہ بہت سارے قصائیوں میں گائے مردار ہو جاتی ہے ( ازراہ مذاق )