مراسلہ پڑھ کر میں نے فی الفور آزمائش کی اور آپ کے کہے کو صحیح پایا مگر وہی قباحت ہے کہ ڈاوُ نلوڈکرنے کے لئے تو پھربھی انٹرنیٹ چاہئے ہوگی نا! وہی مثال ہے کہ کان کو چاہے دائیں ہاتھ سے پکڑو ، چاہے بائیں ہاتھ سے۔
خوب کہا زیک بھائی ،تاہم چونکہ یہاں آپ احباب مجھ سے سینئر ہیں ،چنانچہ یہ القاب استعمال کیے مگر آپ کا کہنا اپنی جگہ بالکل بجا ہے کہ جو لطف بے تکلفانہ گفتگو میں ہے وہ آپ جناب میں کہاں
میرے نام کو پسندکرنے کے لیے شکریہ زیک۔