نتائج تلاش

  1. ج

    فائر فاکس یوزرز سے گزارش

    لینکس پر فائرفاکس میں صحیح کام کرتا ہے۔ لینکس پر ہی لکھ رہا ہوں۔ لینکس قونقرر پر بھی آزمایا تھا، صحیح پایا۔ فائرفاکس میں باقی مسلئہ جو ہے وہ پیغام پڑھتے وقت دائیں بائیں "سکرول" پٹی کا نہ ظاہر ہونا ہے، اگر پیغام کی چوڑائی زیادہ ہونے کو وجہ سے اس کی ضرورت پڑے۔ ٹیکسٹ باکس میں یہ پٹی البتہ ظاہر...
  2. ج

    فائر فاکس یوزرز سے گزارش

    ٹیکسٹ باکس کے طور پر تو فائرفاکس میں صحیح کام کرتا ہے۔ حالانکہ میں نے جاوا سکرپٹ بھی بند کیا ہؤا ہے۔ ہاں "ماؤس پیڈ" اب نظر نہیں آ رہا۔ اگر میرا حافظہ صحیح ہے تو پہلے نظر آیا کرتا تھا۔ مجھے معلوم نہیں کہ ویب پیڈ اس کے علاوہ کیا سہولت فراہم کرتا ہے کیونکہ ایکسپلورر میں استعمال کرنے کا اتفاق نہیں...
  3. ج

    فائر فاکس۔ ٹوٹکا ۴

    ویب پر ٹیکسٹ باکس میں اردو لکھتے ہوئے آپ دیکھو گے کہ "کرسر" اردو کیلئے دائیں سے بائیں نہیں چلتا جس سے عبارت میں ردّوبدل کرتے ہوئے سخت کوفت ہوتی ہے۔ مثلاً گوگل گروہ پر لکھتے ہوئے۔ اس کا حل یہ ہے کہ چوہے سے دائیں کلک کرو اور "سوئچ ٹیکسٹ ڈایریکشن" کا انتخاب کرو۔ "گوگل میل" میں یہ صرف "بیسک...
  4. ج

    فائر فاکس۔ ٹوٹکا ۳

    "سٹایل شیٹ" کے ساتھ کھیلنے کیلئے ایک آلہ جو میرے خیال میں خاصہ مفید ہے، وہ "ایڈیٹ سٹایل" نامی "بُوکمارکلیٹ" ہے جو یہاں سے دستیاب ہے: http://www.squarefree.com/bookmarklets/webdevel.html
  5. ج

    اردو کے مختلف فونٹس استعمال کریں

    اردو استعمال کا ہدایت نامہ بدقسمتی سے بہت سے اردو استعمال کے ہدایت نامے غلط فہمیاں پھیلانے کا باعث ہیں، مثلاً کسی خاص "ایشیا" فونٹ کے نصب کرنے کی ضرورت ، کوئی "ایگزیوٹیبل" ڈاؤن لوڈ کرنے کی دعوت، وغیرہ۔ اصل میں کمپوٹر کے آپریٹنگ نظام کے مطابق ہدایات دینے کی ضرورت ہے۔ دوسرا یہ کہ کلیدی تختہ...
  6. ج

    اردو کے مختلف فونٹس استعمال کریں

    فونٹ اصل میں مصنف کا حق نہیں بلکہ ناظر کا حق ہے۔ بہتر یہ ہے کہ ناظر کیلئے فونٹ منتخب کرنے کی سہولت فراہم کر دی جائے۔ منہاجین نے اپنی سائٹ پر ایسا کیا ہے۔ ونڈوز ۹۸ پر جو بھی اردو پڑھے گا وہ فائرفاکس میں توھوما فونٹ زبردستی لگا کر ہی پڑھے گا۔ اس لیے ونڈوز ۹۸ کو مصنف کے منتخب کردہ فونٹ سے کوئی فرق...
  7. ج

    فائر فاکس۔ ٹوٹکا ۳

    اگر آپ کو کسی سائٹ پر اردو پڑھنے میں فونٹ مناسب نہ ہونے کی وجہ سے دشواری پیش آئے تو فائرفاکس کے "ویو مینو" پر "پیج سٹائل" میں "نو سٹائل" کا انتخاب کریں۔ اس سے ویب سائٹ کے بتائے ہوئے فونٹ کے بجائے دوسرے فونٹ جو آپ نے "پریفرینسز" میں دیے ہوں گے، اُن میں صفحہ نظر آئے گا۔
  8. ج

    رائے شماری۔ آپ کون سا اردو کی بورڈ استعمال کرتے ہیں

    رائے شماری کیلئے آپ نے "پول" تو بنایا نہیں۔ تھوڑی بہت اردو لکھنے والے تو "کرلپ صوتی" کلیدی تختہ ہی استعمال کرتے ہیں۔ ماہرین البتہ "مقتدرہ قومی زبان" کا معیاری تختہ (جو ایکس۔پی۔ میں بھی شامل ہے) پسند کرتے ہیں۔ ایک تختہ "بدری" کے نام سے بھی ہے جس کے بارے میں دعوٰی کیا جاتا ہے کہ ساینسی ریسرچ کے...
  9. ج

    مذہبی موضوعات پر فورم کی تجویز

    یہ اردو کا کوئی اکیلا فورم تو نہیں، نہ ہی وفاقی حکومت اسے چلاتی ہے جو سب مذاہب کی برابری کی بات مناسب لگے۔ ممبران کا جس طرف رحجان ہو گا، جو ایک موضوع پر ڈاک کی بہتات سے ظاہر ہو گا، اسی طرح کے فورم فروغ پائیں گے۔ ابھی تک تو مذہبی موضوع پر ایک بھی خط نظر نہیں آیا۔ نبیل کی تجویز موزوں ہے کہ...
  10. ج

    Reporting to duty

    حیرت کی بات ہے کہ "گپ شپ" چوپال پر بھی کوئی رونق نہیں! غالباً ایک فورم "متفرقات" (miscellaneous) کا بنا دیا جائے تاکہ لوگ کسی بھی موضوع پر لکھنے سے نہ ہچکچائیں۔
  11. ج

    میری بھی ایک تجویز ہے۔۔۔۔۔

    میں سمجھتا ہوں کہ اگر کسی موضوع پر علیحدہ چوپال نہیں، تو قریب ترین چوپال میں اس موضوع پر اظہارِخیال کیا جا سکتا ہے۔ جب ڈاک کی بھتات سے اس موضوع میں لوگوں کے شوق کا پتہ چلے گا تو الگ سے چوپال خود ہی بن جائے گا۔
  12. ج

    ابن انشا کل چودھویں کی رات تھی۔۔۔۔۔(ابن انشا)

    میرے خیال میں انگریزی الفاظ کو اردو میں ڈھالنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ یہ ہمارے آباء کا طریقہ رہا ہے۔ مثلاً میں "کمپوٹر" لکھتا ہوں۔ کچھ انگریزی الفاظ میں "ی" کا حرف بہت بار لکھنا پڑتا ہے۔ مثلاً انگریزی لفظ "لائیسینس"لکھنا میرے لیےخاصا دشوار ہے، اچھا ہو کہ ہم اسے اردو میں یوں "لاسانس" لکھیں۔
  13. ج

    پاکستان کی عالمی بدنامی کا باعث؟

    مُلکی انتخابات کے سلسلے میں ایک رائے جو زور پکڑ رہی ہے، وہ یہ ہے کہ امیدواروں کے ناموں کے علاوہ ایک خانہ "اِن میں سے کوئی نہیں" کا بھی فراہم کیا جائے۔ رائے شماری میں اگر "کوئی نہیں" سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرے تو تمام موجودہ امیدواروں کو دس سال کیلئے نااہل قرار دے کر دوبارہ رائےشماری کرائی جائے۔ اس...
  14. ج

    فائر فاکس۔ ٹوٹکا ۲

    ویب کا سفر کرنے والوں کو دو گروہوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، ایک جو م۔س۔ ایکسپلورر استعمال کر رہے ہیں، دوسرے وہ روشن خیال لوگ جو فائرفاکس کرتے ہیں۔ سب لوگوں کو ویب یکساں نظر نہیں آتا۔ جو لوگ "ایڈ بلاک" فائرفاکس ایکسٹینشن کا استعمال کر رہے ہیں، وہ لوگ ایک دوسری دنیا کے مسافر ہیں۔ ان کو ویب صفحے...
  15. ج

    فورٹران لینگوئیج کے بارے میں ۔۔۔؟؟

    اچھا سوال ہے۔ فورٹران زندہ ہے۔ میٹلیب جیسے پروگراموں کے پیچھے فورٹران میں لکھے نمبری انجن ہی کام کر رہے ہوتے ہیں۔ سائینس کے وہ مقام جہاں واقعی نمبری ضروریات ہیں، فورٹران میں ہی کام کرتے ہیں۔ اچھے کمپائیلر گنّو اور انٹیل سے مل سکتے ہیں۔ فورٹران ۷۷، ۹۰، ۹۵ کا ذکر سننے میں ملتا ہے۔ اوبجیکٹ کی طرف...
  16. ج

    فورم فونٹ

    اب درست لگ رہا ہے۔ میرے تجربے میں ونڈوز ۹۸ پر فائرفاکس میں صرف توہاما فونٹ ہی اردو صحیح دکھاتے ہیں۔ سب سے بہتر طریقہ تو یہ نظر آتا ہے کہ براؤزر جو آپریٹنگ نظام بتائے اُس کے مطابق ویب صفحہ فونٹ تجویز کرے، ونڈوز ۹۸ کیلئے توہوما، ایکس پی کیلئے "نفیس ویب نسخ،" لینکس فائرفاکس کیلئے "کلیرلی یو،" لینکس...
  17. ج

    فورم فونٹ

    فورم کی سٹائل شیٹ میں فونٹ "ایشیا" تجویز کیے گئے ہیں۔ اگرچہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ میں نے نہ لینکس میں اور نہ ونڈوز میں یہ فونٹ نصب کیے ہیں، چنانچہ اس کے بدلے فائرفاکس خود ہی اردو فونٹ چن لیتا ہے۔ میرے نزدیک فونٹ صارف کی اپنی مرضی کی بات ہے۔ لیکن پھر بھی پوچھنا چاہوں گا کہ "نفیس ویب...
  18. ج

    آپ یہاں پر کونسی فورمز چاہتے ہیں۔

    جنّات چونکہ آگ سے تخلیق شدہ ہیں، اسلیے امکان غالب ہے کہ یہ سیاروں کے بجائے ستاروں کے باسی ہونگے۔
  19. ج

    آپ کونسا ای۔میل۔ کلاینٹ استعمال کرتے ہو؟

    منہاجین، بات آپ کی درست ہے، یہ دو علیحدہ پروگرام ہیں۔ ایکسپریس صرف ای۔میل۔ کرتا ہے، جبکہ دوسرا کیلنڈر وغیرہ بھی فراہم کرتا ہے۔ مگر میں سوچتا ہوں کہ جن گھروں میں صرف ایک کمپوٹر ہے یا مقامی (لوکل ایریا) نیٹ ورک میں منسلک نہیں، ان لوگوں کیلئے تو دونوں پروگرام ایک ہی ہیں۔
  20. ج

    آپ کونسا ای۔میل۔ کلاینٹ استعمال کرتے ہو؟

    آپ کونسا ای۔میل۔ کلاینٹ استعمال آپ کونسا ای۔میل۔ کلاینٹ استعمال کرتے ہو؟ کیا آپ کو علم ہے کہ آپ اپنا جی۔میل۔ کھاتہ "پوپ" کر کے تھنڈربرڈ یا آؤٹ لُک میں لا سکتے ہو؟
Top